‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2016 - 15:43
News ID: 9015
فونت
آج ۱۲ بہمن بمطابق یکم فروری سے؛
رسا نیوز ایجنسی - بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی تاریخی وطن واپسی کے روز اور عشرہ فجر کے آغاز پر آج ۱۲ بہمن مطابق یکم فروری کو سارے ایران میں جشن و سرور کا سماں ہے ۔
عشرہ فجر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح سے پورے ایران میں عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز ہوا ، آج کی صبح اس تاریخی لمحے کی یاد گار ہے جب بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ)  فرانس سے ایران کی سرزمین میں داخل ہوئے تھے ۔


ان تقریبات کا آغاز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر کے احاطے میں ہوا۔ ان تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد، شہدا کے خاندان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ احترام کی علامت کے طور پر آج کلیساؤں کے گھنٹے بجائے گئے اور ایران کے تمام اسکولوں میں انقلاب اسلامی کے ترانے پڑھےگئے ۔


12 بہمن کی تقریبات کو کوریج دینے کے لئے پانچ سو پچاس سے زیادہ رپورٹرس اور کیمرہ مین حاضر ہوئے جن میں سے اسّی نامہ نگار اور کیمرہ مین غیر ملکی ہیں ۔


دریں اثنا ایران کے تمام اسکولوں میں اسلامی انقلاب کی گھنٹی بھی بجائی گئی اور طالب علموں نے امام خمینی (رہ)  اور انقلاب کے بارے میں اشعار پڑھ کر بانی انقلاب اسلامی ایران اور شہدا کی امنگوں کو عملی جامہ پہنانے کے عہد کی تجدید کی ۔


واضح رہے کہ امام خمینی (رہ) پندرہ سال ایران سے باہر رہنے کے بعد یکم فروری سن 1979 کو ایران واپس آئے اور ایران میں آپ کے اس تاریخی داخلے کے ساتھ انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہوگیا تھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬