12 August 2014 - 10:36
News ID: 7131
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ کویت کے بنید قار علاقہ میں حسینیہ عاشورہ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ۔
کويت


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت میں شیعوں کا ایک حسینیہ جو حسینیہ عاشورا کے نام سے جانا جاتا ہے یہاں کے ایک باشندوں کے ذریعہ اس پر حملہ کیا گیا ۔ یہ شخص اپنی گاڑی کے ساتھ اس حسینیہ عاشورا پر حملہ کیا اور اس حملہ میں حسینیہ کو سخت نقصان پہوچا ہے ۔

خوش قسمتی کی بات ہے کہ کویت کے بنید القار علاقہ میں رونما ہوئے اس حادثہ میں اس حسینیہ میں موجود کسی بھی شخص کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہوچا ہے ۔

کویت کے پارلیہ میٹ کے ممبر صالح عاشور نے اس اقدام کے رد عمل کے سلسلہ میں وزارت داخلہ کی طرف سے ایک کمیشن بنانے کی ضرورت کی تاکید کی ہے تا کہ اس کے ذریعہ اس میں ملوس لوگ اور انجام دینے والوں اور اس کی علت جانی جا سکے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ وزارت داخلہ کو چاہئے کہ اس حادثہ کے پیش نظر ضروری اقدام کئے جائیں اظہار کیا : اطمینان کیا جاتا ہے کہ اس حادثہ کی اچھی طرح تفتیش و تحقیق کی جائے گی ۔

کویت پارلیہ مینٹ کے سابق نمائندہ یوسف الزلزلہ نے بھی مزید اس سلسلہ میں بیان کیا : بنید قار علاقہ کے حسینیہ عاشورہ میں جو حادثہ رو نما ہوا ہے وہ اس ملک کے قوم کے درمیان اختلاف و مذہبی کینہ پیدا کرنے کے لئے ہے یہ دہشت گردانہ حمکہ اس بات کی واضح و روشن دلیل ہے ۔ 

 انہوں نے اس حادثہ کو انجام دینے والے کو دہشت گردانہ فکر کے اصلی عاملین و حامیوں میں سے جانا ہے اور اس مسئلہ کی پوری طرح تفتیش کرنے کی اپیل کی ہے ۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬