12 August 2014 - 15:06
News ID: 7132
فونت
حزب الله لبنان کے سرکردہ رکن:
رسا نیوز ایجنسی - حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تکفیری گروہ صھیونی سرنوشت سے دوچار ہوں گے کہا: دنیا خصوصا لبنان کو تکفیریوں سے پہونچے والے خطرے سے سب سے پہلے حزب الله لبنان اگاہ ہوئی ۔
حجت الاسلام نبيل قاووق

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام نبیل قاووق نے لبنان کے علاقہ عین قانا میں حزب الله کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ، بمب بلاسٹ گاڑیاں ، خودکش حملے ، داعش اور جبھۃ النصر کا "عرسال" پر حملہ، لبنانی اتحاد کو شدید نقصان پہونچانے والی مختلف تکفیری کوششیں ہیں کہا: لبنانی بارڈر پر تکفیروں کے اجتماع اور ان کے خطرے سے سب سے پہلے حزب الله اگاہ ہوئی اور ان سے مقابلہ کیا ۔


انہوں ںے ملک میں بحران کے خاتمہ اور امنیت کی بازگشت کے حوالہ سے تکفیریوں سے مقابلہ میں مزاحمت لبنان اور شامی فوجیوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے شامی فوجیوں کے مدد سے ملک کو عظیم فتنہ سے نجات دلائی اور تکفیروں کے بہت بڑے حملے ناکام کردئے ۔


حزب الله لبنان کے سرکردہ رکن نے مزید کہا: دھشت گردی سے مقابلہ میں لبنان کو بحرانی حالات سے نکل جانے کے باوجود دھشت گردی اور تکفیری سازشوں کا امکان اب بھی موجود ہے ، لھذا حکومت لبنان سیاسی پارٹیوں من جملہ 8 اور 14 مارچ کے ساتھ ملک کر دھشت گردی اور تکفیریوں سے مقابلہ کے لئے قومی اسٹراٹیجیک بنائے ۔


حجت الاسلام قاووق نے شام سے نکلنے کے لئے حزب اللہ پر دباو بے ثمر جانا اور کہا: جب تک قلمون کے علاقہ میں تکفیریوں کی سرگرمیاں باقی ہیں لبنان شدید خطرے سے روبرو ہے ، اسلامی مزاحمت نے جس طرح صھیونیوں کو شکست دی ویسے ہی تکفیریوں کو شکست دے کر رہے گی  ۔


انہوں نے لبنان میں حزب اللہ کی موجودگی کو صھیونی اھداف کے بیچ بہت بڑی روکاٹ شمار کیا اور کہا: فوج ، حزب اللہ اور ملت لبنان کی ہمراہی میں ناممکن ہے کہ ہمارا یہ ملک تکفیریوں ، دھشت گردوں اور صھیونیوں کی خلوت گاہ بن سکے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬