08 March 2015 - 21:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7885
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست نے خواہرسائرہ سمو کو نوا ب شاہ ڈویژن کا ڈویژنل آرگنائزر مقرر کر دیا ہے۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن طالبات پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے خواہرسائرہ سمو کو نوا ب شاہ ڈویژن کا ڈویژنل آرگنائزر مقرر کر دیا ہے۔

اس موقع پر مرکزی سرپرست نے بیان کیا : جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات تیزی سے تشکیل کے مراحل سے گزر رہی ہے اور وہ امید رکھتی ہیں کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا ۔

سیدہ سدرہ نقوی نے کہا : اس تنظیم کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ ایک ایسی ہستی کے زیر سایہ مراحل طے کر رہی ہے جو کہ اپنی مثال آپ ہیں اور جے ایس او ایک الٰہی تنظیم  اور اس کے قائد و رہبر الٰہی نمائندہ ہیں اسی لئے ہماری کامیابی یقینی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : وہ تنظیمی امور میں قائد محترم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انکی مسلسل راہنمائی اور شفقت سے آج جے ایس او پاکستان محض چند دنوں میں اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ ہمارے پاس  ڈویژنز کی آرگنائزرز موجود ہیں جو کے اپنی اپنی ڈویژن  میں یونٹ سازی کر رہی ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد یہ مراحل طے کر لیں گیں۔

سیدہ سدرہ نقوی خواہرسائرہ سمو ڈویژنل آرگنائزر نواب شاہ سے بھی یہی توقع رکھتی ہیں کہ وہ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ترقی و بہتری کے لئے بھرپور تعاون کریں گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬