30 April 2015 - 14:25
News ID: 8093
فونت
یمن کے ساتھ سعودی کے سرحدی فوجی اڈوں سے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ موصول ہوئے رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس ملک کے سرحدی علاقہ سے سعودی عرب کی چار ہزار زمینی فوجیوں کے فرار ہونے کی خبر ہے ۔
سعودي عرب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک معتبر ذرایع نے اپنے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن کے ساتھ سعودی عرب کے سرحد پر بھیجے گئے فوجی اڈوں سے ابھی تک تقریبا چار ہزار فوجیوں نے یمنی و اس ملک کی عوامی فوج کے ساتھ جنگ کے خوف سے راہ فرار اختیار کیا ہے ۔

اس ذرایعہ نے اعلان کیا ہے کہ یہی وجہ ہوئی ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن پر زمینی جارحیت کی شروعات میں تاخیر ہوئی ہے ۔ 

اس ملک کی بعض داخلی خبر ایجنسی نے اپنے رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ یمن کے سرحد پر لائے گئے فوجیوں میں سے ابھی تک دس ہزار فوجیوں نے راہ فرار اختیار کیا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی فوج زمینی حملہ کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کے حکام نے پاکستان و مصر سے مدد کی گزارش کی جسے اس ملک کے حکام و عوام نے مدد کرنے سے انکار کر دیا ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬