رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ تحریک یمن کے خارجہ تعلقات کے شعبہ نے اپنے ایک پیغام میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی طرف سے یمن میں جارحیت کے خلاف اخلاقی و انسانی اقدار سے دفاع کرے ۔
انصارالله تحریک نے یمن میں تباہ کن انسانی حقوق کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے : اسپتال میں موجود ایندھن آئندہ 24 کھنٹہ میں ختم ہو جائے گا اور یہ ایسے وقت میں ہے کہ اس ملک کے اسپتالوں میں ہزاروں زخمی زیر اعلاج اور اڈمیڈ ہیں ۔
انصار اللہ لبنان نے بیان کیا : سعودی عرب اپنے ان حملات میں رہائشی علاقہ کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس جنایت میں شہر کی بنیادی دھانچہ اور شہری ضروریات اولیہ کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔
یمن کی اس تحریک نے بانکی مون سے درخواست کرتے ہوئے سعودی عرب کی طرف سے اس ملک میں ہو رہے جارحیت اور غیر جواز محاصرہ کو ختم کرنے کی تاکید کی ہے ۔