رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید میلاد النبی (ص) کا پروگرام برصغیر کے ممالک خصوصا ھندوستان و پاکستان بے میں زور و شور کے ساتھ منایا جاتا ہے ، ھر چھوٹے و بڑے شھر اور دیھاتوں میں خوشی کا سماں قابل دید ہے ۔
دہلی ، ممبئی ، لکھنو ، بنارس اور ھندوستان کے علاوہ دیگر شھروں اور صوبوں میں مرسل آعظم(ص) کے عقیدت مند، آپ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں محفلوں کا انعقاد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
پاکستان کے شھر سکھر میں سنی تحریک سمیت مختلف دینی جماعتوں کی جانب سے بیراج روڈ سے تانگوں پر ریلی نکالی گئی جو گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ملتان میں درگاہ پیر چادر والی سرکار کے زیراہتمام بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں 12 ہزار پونڈ وزنی کیک تیار کیا جا رہا ہے۔ مسجدوں، عمارتوں، گلیوں اور محلوں کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں عید میلاد النبی(ص) کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہیں، ملتان میں 12 ہزار پونڈ وزنی کیک تیار کیا جا رہا ہے جس کی لمبائی 80 فٹ، چوڑائی 60 فٹ اور اونچائی پانچ فٹ ہے ۔