آیت‌الله جوادی آملی - صفحه 2

ٹیگس - آیت‌الله جوادی آملی
آیت الله جوادی آملی نے پیش کیا ؛
حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا : جیسا کہ زندگی کے راہ میں مشکلات و دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، حکم دیا گیا ہے کہ مشکلات اور پریشانی میں روزہ رکھو ؛ جب بھی کسی کے لئے خاص مشکلات یا حادثہ پیش آئے تو اس کو ختم یا دور کرنے کے لئے روزہ رکھو ۔
خبر کا کوڈ: 436039    تاریخ اشاعت : 2018/05/24

آیت الله جوادی آملی:
مفسر عصر حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے کہا: تہذیب کے دعویدار ممالک میں اسلحہ بنانے والے کارخانے تین شیفٹوں میں کام کرتے ہیں اور زیادہ تر ان ممالک کے بجٹ انسان کی کشی میں صرف ہوتے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 435926    تاریخ اشاعت : 2018/05/14

آیت الله جوادی آملی :
حضرت آیت الله جوادی آملی نے ملک کی سابقہ تاریخ و ثقافت و تمدن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا جو اس وقت دنیا پر تسلط کا دعوا کرتا ہے ریشہ دار و مضبوط تاریخ و تمدن سے دور ہے لیکن ہماری سرزمین فارابیوں ، بو علیوں اور ابو ریحانیوں کی سرزمین ہے ۔
خبر کا کوڈ: 435822    تاریخ اشاعت : 2018/05/06

آیت الله جوادی آملی:
حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے کہا : اگر انسان خود کو بہشت اور جنت سے کم میں فروخت کرے تو وہ مغبون ہو گیا ہے ، غبن کے بھی مختلف درجات ہیں اور ایسا ضروری نہیں ہے کہ انسان کو عذاب کا سامنا کرنا پڑے بلکہ یہی کہ انسان اعلی مقام تک نہ پہوچے مغبون ہے ، جو شخص بھی بلندی تک نہ پہوچے مغبون ہے ۔
خبر کا کوڈ: 435819    تاریخ اشاعت : 2018/05/06

آیت الله جوادی آملی :
حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ ہم لوگ جب تک اپنے اندر نظم پیدا نہیں کر سکے نگے باہر کوئی اثر حاصل نہیں ہوگا بیان کیا : علم جو وحی کو شکوفہ کرنے والا ہے وہ بدن کی اچھی طرح طراحی کر سکتا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 435775    تاریخ اشاعت : 2018/05/01

آیت الله جوادی آملی :
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس تاکید کے ساتھ کہ اسلامی اصولوں پر عمل کرنا بہت ساری مشکلات کو حل کرتا ہے بیان کیا : اس وقت طلاق کی تعداد اس وجہ سے زیادہ ہے کہ بیوی و شوہر ایک دوسرے سے بے جا امید رکھتے ہیں اور کوئی بھی اسلامی اصول پر عمل نہیں کرتے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 435713    تاریخ اشاعت : 2018/04/26

آیت الله جوادی آملی :
حضرت آ‌یت الله جوادی آملی نے شعبان کے مہینہ سے استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : اپنی اصلاح کے لئے ہمارے پاس کوئی بہانہ و عذر نہیں ہے اور جیسے حالات میں بھی ہوں کریم خاندان ہمارے ساتھ ہیں اور ہماری تمام مشکلات کو حل کرتے ہیں اور ہم جو بھی چاہتے ہیں وہ عطا کرتے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 435651    تاریخ اشاعت : 2018/04/22

آیت الله جوادی آملی:
ماہ رجب کی روزانہ کی دائیں جسے حضرت ولی عصر (عج) کے آخری نائب خاص محمد بن عثمان بن سعید نے حضرت (عج) سے نقل کیا ہے اپنے عمیق مفاھیم کے ساتھ آئمہ اطہار علیہم السلام کی بعض معنوی مقامات کی بیان گر ہیں‌ ۔
خبر کا کوڈ: 435396    تاریخ اشاعت : 2018/03/22

آیت الله جوادی آملی :
حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا : اسلامی حکومت کی بقا کے لئے گر چہ اچھے قائد و رہبر کا پایا جانا لازمی شرط ہے ، لیکن صرف یہ کافی نہیں ہے ؛ اس بنا پر اگر عوام اور معاشرے کے ممتازین اسلامی انقلاب کی قدر نہیں جانے نگے اور اس کی حفاظت نہیں کرے نگے تو اسلامی نظام ختم ہو جائے گا ۔
خبر کا کوڈ: 434877    تاریخ اشاعت : 2018/02/02

آیت الله جوادی آملی :
حضرت آیت الله جوادی آملی نے موجودہ بانکی سیسٹم پر تنیقد کرتے ہوئے کہا : آیات قرآن کریم کے نص کے مطابق ، سود خداوند عالم کے ساتھ جنگ کے حکم میں ہے اور معاشرے کو تباہ کرتا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432355    تاریخ اشاعت : 2017/12/22

آیت‎الله جوادی آملی :
حضرت آیت‎ الله جوادی آملی نے کہا : صحیح امور کو انجام دینے کے لئے موت کی یاد سب سے اہم علت ہے ، کیوں کہ ہم لوگ موت کو فاسد ہونا نہیں جانتے ہیں تا کہ نابودی و ذہنی پریشانی میں مبتلی ہوں بلکہ موت کو آزادی و حصار سے نکلنا جانتے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 432316    تاریخ اشاعت : 2017/12/19

آیت الله جوادی آملی:
مفسر عصر حضرت ‌آیت الله جوادی آملی کہا: غاصب صھیونیت ایک فتنہ پرور قوم ہے کہ جو آئے دن فتنہ پروری میں مصروف ہے ، خداوند متعال نے رسول اسلام سے فرمایا کہ ای پیغمبر صھیونیوں کی بہ نسبت ہوشیار رہئے یہ ہر دن ایک نئی چال چلتے ہیں آپ جو کہ عقل کُل ہیں دوسروں کی ہدایت فرمائیں اور ان کے شر سے محفوظ رکھیں ۔
خبر کا کوڈ: 432301    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

آیت ‎الله جوادی آملی :
حضرت آیت ‎الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ اخلاق علم ہے بیان کیا : اخلاق موعظہ و نصیحت نہیں ہے ، تا کہ انسان جان لے کہ نفس کیا ہے اور وہ خود کو جیسا کہ ہونا چاہیئے نہیں بنا سکتا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432222    تاریخ اشاعت : 2017/12/12

آیت‎الله جوادی آملی :
حضرت آیت ‎الله جوادی آملی نے کہا : ذات اقدس الہی نے سورہ مبارک انعام میں ایک اصل کلی فرمایا ہے کہ میری رحمت تمام چیروں پر پھیلی ہوئی ہے ، ایک رحیمیہ رحمت ہے کہ جو مومنوں کے لئے ہے اور ایک رحمانیہ رحمت ہے کہ جو سب لوگوں کے لئے عمومی صورت میں موجود ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432031    تاریخ اشاعت : 2017/11/30

آیت الله جوادی آملی :
آیت الله جوادی‌آملی نے کہا : خداوند عالم اور موت کی یاد انسان کے قلب کو ہر طرح کی آلودگی سے محفوظ رکھتا ہے اور جو قلب آلودگی سے پاک ہو وہ الہی اسرار کو سنجیدہ طور سے درک کر سکتا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 431997    تاریخ اشاعت : 2017/11/27

آیت الله جوادی آملی:
مفسرعصر حضرت آیت الله جوادی آملی نے نهج البلاغہ کے ۶۹ خط کے ٹکڑے «وَلاَ تُحَدِّثِ النَّاسَ بِکُلِّ مَا سَمِعْتَ بِهِ» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: میڈیا اس ٹکڑے پر توجہ کرے اور آگاہ رہے کہ انسان ہر سنی چیز کو تحقیق کئے بغیر نقل و نشر نہیں کرسکتا ۔
خبر کا کوڈ: 431959    تاریخ اشاعت : 2017/11/25

آیت‎الله جوادی آملی:
حضرت آیت ‎الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ خداوند عالم فرماتا ہے کہ میں نے میزان و ترازو نازل کیا ہے تا کہ طاغوت کے چنگل میں گرفتار نہ ہو جاو کہا : سود خوری طاغوتی اقتصاد ہے ، کم فروشی و گران فروشی طاغوتی اقتصاد ہے ، فرمایا ہم نے میزان و ترازو بھیجا ہے تا کہ طاغوت کے چنگل میں گرفتار نہ ہو جاو ، طاغوت صرف سیاسی طاغوت نہیں ہے ۔
خبر کا کوڈ: 430518    تاریخ اشاعت : 2017/10/25

آیت ‎الله جوادی آملی:
مفسر عصر حضرت آیت ‎الله جوادی آملی نے یہ کہتے ہوئے کہ خدا کو بلند ہمت ، بلند فکر اور بلند نظریہ پسند ہے اور اسے جامہ عمل پہنانے میں انسانوں کی مدد کرتا ہے کہا: انسان زمین پر خلیفہ اللہ ہے اس الھی خلافت کی بقا میں کوشاں رہے ۔
خبر کا کوڈ: 430492    تاریخ اشاعت : 2017/10/23

آیت‎الله جوادی آملی :
حضرت آیت ‎الله جوادی نے قرآن کریم میں تدبر کے معنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : انسان کو اپنی حاصل کردہ علم کو قرآن کے مقابلہ میں نہیں لانا چاہیئے ، بلکہ جو درس حاصل کی ہے اس کے ذریعہ قلب کو وسعت عطا کرنے اور سننے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں استفادہ کرے ۔
خبر کا کوڈ: 430418    تاریخ اشاعت : 2017/10/17

آیت ‎الله جوادی آملی:
حضرت آیت الله جوادی آملی نے امریکا کے صدر جمہور کی جورہری معاہدہ کے سلسلہ میں حالیہ تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہمارے حکام ، ہماری حکومت ، ہماری فوج و سپاہ ، اس عظیم قوم کا ہر شخص اور ہمارے بزرگ ، اس انقلاب اور اس نظام اسلامی کے ساتھ ہیں اور اس کا ساتھ دے رہے ہیں اور اس کی حفاظت کر رہے ہیں ، کیونکہ اس اسلامی نظام کو اپنا جانتے ہیں اور دوسروں کی باتوں پر توجہ نہیں دیتے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 430407    تاریخ اشاعت : 2017/10/17