ٹیگس - ایران
حجت الاسلام عقیل حسین خان:
سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کے بعد جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے آل سعود اور امریکی پٹھو جو حکومتی ایوانوں اور قومی اداروں میں بیٹھے ہیں وطن عزیز اور ملت تشیع کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، ملک میں افراتفری اور بے چینی پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 432071 تاریخ اشاعت : 2017/12/02
ڈاکٹر حسن روحانی:
ایران ی صدر مملکت نے کہا ہے کہ بعض طاقتیں دہشت گردی کو فروغ دیکر خطے میں رخنہ اندازی کرنا چاہتی ہیں جبکہ ایران ، اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا خواہاں ہے۔
خبر کا کوڈ: 432066 تاریخ اشاعت : 2017/12/02
ایران کے سنی عالم دین:
شمال خراسان ایران کے سنی عالم دین نے کہا: ہمارے جوان جس طرح کھیلاڑیوں اور ایکٹرس کی شناخت کے لئے وقت صرف کرتے ہیں اسی طرح رسول اسلام (ص) کی شناخت کے لئے بھی وقت صرف کریں ۔
خبر کا کوڈ: 432062 تاریخ اشاعت : 2017/12/02
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی کمیٹی کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کے میزائلی پروگرام پر گفتگو نہیں کی جا سکتی اس لئے کہ میزائلی پروگرام ہماری مسقل پالیسی کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 432053 تاریخ اشاعت : 2017/12/01
عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کو عالم اسلام کے اتحاد کی علامت قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432052 تاریخ اشاعت : 2017/12/01
آیت اللہ موحدی کرمانی:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امت اسلامیہ کو دشمنوں کے مقابلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ: 432051 تاریخ اشاعت : 2017/12/01
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ فلسطینی امنگوں کو کنارے لگانے کے لئے صیہونزم کی سازشیں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔
خبر کا کوڈ: 432027 تاریخ اشاعت : 2017/11/29
ڈاکٹر لاریجانی:
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ مغرب دہشت گردی کا ذمہ دار ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432026 تاریخ اشاعت : 2017/11/29
ڈاکٹر حسن روحانی:
ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی دنیا کے ساتھ تعمیری اور باعزت روابط کے فروغ پر مبنی ہے اور ایران نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ علاقائی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ: 432025 تاریخ اشاعت : 2017/11/29
حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی دنیا کے ساتھ تعمیری اور باعزت روابط کے فروغ پر مبنی ہے اور ایران نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ علاقائی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں ۔
خبر کا کوڈ: 432018 تاریخ اشاعت : 2017/11/29
آیت الله جوادی آملی:
مفسر عصر حضرت آیت الله جوادی آملی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ و سنی کے درمیان اتحاد ضروری ہے کہا کہ اختلافات کے زیر سایہ کسی بھی ملت کو کامیاب نہیں ہوسکتی ۔
خبر کا کوڈ: 432017 تاریخ اشاعت : 2017/11/29
آیت الله حسین مظاهری:
حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے داعش کے مقابل استقامت کی پیروزی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خلیج فارس کے قارون اپنے مالکوں سے زیادہ شیعت کو بدنام کرنے میں مصمم ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 432016 تاریخ اشاعت : 2017/11/29
میجر جنرل محمد علی جعفری:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ علاقے میں استقامتی محاذ کی کامیابیوں میں اہم کردار عوامی فورس بسیج کا رہا ہے اور یہ تجربہ دیگر ملکوں میں منتقل ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431990 تاریخ اشاعت : 2017/11/27
ایڈمرل فدوی:
سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں سامراجی طاقتوں کے تسلط کا راستہ روک دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431989 تاریخ اشاعت : 2017/11/27
حسن روحانی:
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلحہ اور امریکہ و اسرائیل کی حمایت سے سلامتی حاصل نہیں کی جاسکتی۔
خبر کا کوڈ: 431988 تاریخ اشاعت : 2017/11/27
محمد جواد ظریف:
ایران کے وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے کے دائرے میں بینکنگ سے متعلق بندشوں کو ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 431987 تاریخ اشاعت : 2017/11/27
ڈاکٹر علی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے مصر میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بھی مصر میں نمازیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 431965 تاریخ اشاعت : 2017/11/25
اسحاق جہانگیری:
ایران کے نائب صدر نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں بحران و کشیدگی پیدا کرنے کے لئے بعض ملکوں کی حکومتوں کی کوششوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی کے علاقے میں امن کا مرکز ہے اور وہ علاقے میں سلامتی اور امن و استحکام کو فروغ دینے کی ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431964 تاریخ اشاعت : 2017/11/25
بہرام قاسمی:
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران ی حکام کے بارے مین سعودی عرب کے ولیعہد کی جانب سے کی جانے والی گستاخیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مہم جو ولیعہد کو چاہئے کہ علاقے میں آمریت و ڈکٹیٹری کے نتائج و مستقبل پر غور کریں۔
خبر کا کوڈ: 431963 تاریخ اشاعت : 2017/11/25
آیت الله جوادی آملی:
مفسرعصر حضرت آیت الله جوادی آملی نے نهج البلاغہ کے ۶۹ خط کے ٹکڑے «وَلاَ تُحَدِّثِ النَّاسَ بِکُلِّ مَا سَمِعْتَ بِهِ» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: میڈیا اس ٹکڑے پر توجہ کرے اور آگاہ رہے کہ انسان ہر سنی چیز کو تحقیق کئے بغیر نقل و نشر نہیں کرسکتا ۔
خبر کا کوڈ: 431959 تاریخ اشاعت : 2017/11/25