24 May 2020 - 13:13
News ID: 442809
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے سزا پانے والے ۳۷۲۱ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی درخواست منظور کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید فطر کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے ۳۷۲۱ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی درخواست منظور کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے ۳۷۲۱ قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ ۱۱۰ کی شق ۱۱ کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬