16 October 2014 - 14:39
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7370
فونت
ڈاکٹر طاہرالقادری :
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا : کمزور اور طاقتور کی جنگ شروع ہوگئی، مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے غبارے کی رہی سہی ہوا بھی نکال دے گا ۔
ڈاکٹر طاہرالقادري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری جھنگ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی فراہمی کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا : کمزور اور طاقتور کی جنگ شروع ہوگئی، مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے غبارے کی رہی سہی ہوا بھی نکال دے گا ۔

طاہرالقادری نے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : مظلوم عوام کو اب جاگیرداروں اور وڈیروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ عوامی تحریک ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جو کرپشن سے پاک ہو۔

انہوں نے کہا : انیس اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگا اور انقلاب کی صدا ہر گھر کی آوازبن جائے گی۔ اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے جھنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں بھی کی۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬