23 May 2015 - 19:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 8165
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے؛
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر نے حجت الاسلام عارف واحدی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی خدمت میں بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک پیش کی۔
حجت الاسلام عارف واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر عبداللہ رضا نے آج شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی آفس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف واحدی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف واحدی نے بیان کیا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ اور یہ وہ نرسری ہے کہ جہاں سے تربیت یافتہ نوجوان پیدا ہوں گے جنہیں کل ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔

انہوں نے تاکید کی: آپ طلبہ کی تربیت پر توجہ مرکوز رکھیں ۔ اس سلسلے میں آپ کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہو گی ہم حتی المقدور آپ کے ساتھ تعاون کریں گے، تربیتی دروس، کوئز پروگرامات، لیکچرزاور دیگر نصابی سرگرمیوں پر اپنی توجہات کو مرکوز کریں۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے بیان کیا : ماہ شعبان شروع ہو چکا ہے۔ یہ مہینہ اپنے آپ کو تیار کرنے کا ہے۔ آگے ماہ صیام آ رہا ہے، ماہ صیام کہ جو ماہ خدا ہے۔ اس مہینہ میں انسان اپنے نفس کو گناہوں سے بچانے کی تمرین کرتا ہے۔ ماہ شعبان میں اپنے آپ کو اس تمرین کے لیے آمادہ و تیار کریں۔ اور دنیاوی تربیت کے ساتھ ساتھ اخروی تربیت پر توجہ مرکوز کریں۔ جے ایس او کا نوجوان ہر لحاظ سے ایک مکمل نوجوان ہونا چاہیے۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر برادر عبداللہ رضا نے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف واحدی صاحب کو اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور ماہ شعبان کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو بیان کیا۔ جس پر حجت الاسلام عارف واحدی صاحب نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید مفید مشورے دیے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬