28 November 2015 - 11:25
News ID: 8758
فونت
حجت الاسلام شیخ علی سلمان:
رسا نیوز ایجنسی - جمعیت اسلامی وفاق اسلامی بحرین کے سربراہ نے علاقہ کی حالیہ دھشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا: بحرینی پر امن مظاھرے جاری رکھیں ۔
حجت الاسلام شيخ علي سلمان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت اسلامی وفاق اسلامی بحرین کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی سلمان نے اپنے نجی پیج ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے بحرینی انقلاب کو پر امن انقلاب بتایا ۔


انہوں نے گذشتہ روز بعض ملکوں میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : ملکوں میں جاری دہشت گردانہ کاروائیوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بحرینی عوام پرامن طریقے سے جدو جہد کر رہے ہیں ۔


حجت الاسلام شیخ سلمان نے تاکید کی: بحرینی قوم، آزادی اور جمہوریت کے حصول کے لئے تشدد سے دور رہتے ہوئے اپنا پرامن احتجاج جاری رکھے گی ۔


انہوں نے تیونس کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔


قابل ذکر کہ جمعیت اسلامی وفاق اسلامی بحرین کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی سلمان ایک مدت سے آل خلیفہ کے جیل میں بند ہیں ، عالمی تنظیموں کی جانب سے آپ کی رہائی کا مطالبہ کئے جانے کے باوجود آل خلیفہ حکومت نے انہیں آزاد نہیں کیا ہے ۔


واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں فرانس، لبنان اور تیونس سمیت دیگر ملکوں میں بھی دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں کہ جس کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ افراد مارے گئے ہیں اور داعش دہشت گرد گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬