ٹیگس - پاکستان
میاں آصف اخوانی:
جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکمران غیرملکی آقائوں کو خوش کرنے کے لئے ختم نبوت میں ترمیم کے مرتکب وزراء کو برطرف کرنے کی بجائے طاقت کے ذریعے اسلام آباد کے دھرنے کو ختم کرنے کی کوشش کی، جس سے اسلام آباد کا دھرنا پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431970 تاریخ اشاعت : 2017/11/25
پاکستان کے شہر فیصل آباد انسداد دہشت گردی پولیس "سی ٹی ڈی "سے مقابلے کے دوران خونخوار وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان کے ۴ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431969 تاریخ اشاعت : 2017/11/25
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں ۴ افراد جاں بحق اور ۱۸ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431968 تاریخ اشاعت : 2017/11/25
پاکستان میں سکیورٹی دستوں نے ڈیرہ بگٹی سے آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے ۲ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431957 تاریخ اشاعت : 2017/11/24
پیر اعجاز احمد ہاشمی :
پاکستان کے اہلسنت کے عالم دین نے کہا ہے کہ داعش جیسی استعماری تنظیم نے مسلمانوں کی ثقافت، اسلامی ورثے اور انبیاء علیہم السلام کے مزارات کو نقصان پہنچا کر اہل ایمان کی دل آزاری کی۔
خبر کا کوڈ: 431956 تاریخ اشاعت : 2017/11/24
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس ایجنڈے کے پیچھے بین القوامی قوتیں ملوث ہیں، ہم مملکت خداداد پاکستان کو کسی بھی عرب ریاست کی کالونی نہیں بننے دینگے، پاکستان کی سالمیت کو خطرہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں سے ہے، سید ناصر شیرازی اس مادر وطن کا باوفا بیٹا ہے، وہ ہمیشہ ملک دشمنوں کیخلاف سینہ سپر رہے، ان کو اسی جرم کی پاداش میں عرب ممالک اور انڈیا کے کاسہ لیسی کرنے والے حکمران جماعت نے اغوا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431924 تاریخ اشاعت : 2017/11/22
میاں مقصود احمد:
ملتان سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی ناکامیاں اور کوتاہیاں چھپانے کے لیے ایسے ایشوز اُٹھا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ملک بھر کے مدارس، ان کی انتظامیہ اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بیرونی دباؤ پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431923 تاریخ اشاعت : 2017/11/22
حجت الاسلام مختار احمد امامی:
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ خیبر پخونخواہ کا وزیراعلیٰ ایک نا اہل شخص ہے، خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے ملت تشیع کو اگر یونہی نظر انداز کیا جاتا رہا توپھر ہماری جانب سے کسی بھی تعاون کی امید دل سے نکال دیں۔
خبر کا کوڈ: 431922 تاریخ اشاعت : 2017/11/22
سرگودہا پاکستان:
مظاہرے کے شرکاء سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے توہین رسالتؐ اور ختم نبوت کے قانون ختم کر نے کے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، امریکہ جان لے کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمت رسولؐ پر کٹ مرنے کو تیار ہے۔
خبر کا کوڈ: 431891 تاریخ اشاعت : 2017/11/20
مبشر حسن:
ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی نے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ سمیت ن لیگ کی سیاہ کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا ہے، آرمی چیف ناصر شیرازی کی فی الفور بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ: 431871 تاریخ اشاعت : 2017/11/18
جبری گمشدگیوں کے اور بھی بہت سے واقعات میں ایک اہم واقعہ ایڈووکیٹ ناصر عباس شیرازی کے جبری اغواء کا ہے، جسکو دو ہفتے گزر چکے ہیں۔ ہائیکورٹ بھی انکی بازیابی کیلئے قاصر نظر آتی ہے۔ ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے ملک کے گوش و کنار میں احتجاج کیا گیا، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کیجانب سے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔ میڈیا پر بھی صدائے احتجاج بلند کی گئی، لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا دہشتگردی کیساتھ ہمیں ریاستی جبر کا شکار بنایا جا رہا ہے، درجنوں شیعہ جوانوں کو جبری طور پر اغواء کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431865 تاریخ اشاعت : 2017/11/18
مشرق وسطٰی کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودیہ کا اگلا مہرہ اسرائیل کی لبنان میں براہ راست مداخلت ہوسکتا ہے، جسکا تذکرہ گذشتہ دنوں سید حسن نصراللہ نے بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی تجزیہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے کہ سعودیہ اسرائیل کو اکسا رہا ہے کہ وہ لبنان میں براہ راست مداخلت کرے۔
خبر کا کوڈ: 431858 تاریخ اشاعت : 2017/11/17
ممنون حسین:
پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہےکہ امریکہ کی ہندوستان کو خطے میں ایک بڑی طاقت کے طور پرسامنے لانے کی کوشش سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431831 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
دنیا محو حیرت ہے، اب بھی بہت سے ہمدرد سمجھاتے ہونگے کہ اے دیوانو! کیا کرتے ہو؟ کیا دیکھتے نہیں ہو کہ راستے پرخطر ہیں، داعش ہے، القاعدہ ہے اور بے قاعدہ حکمران ہیں، لیکن یہ دیوانے عجیب ہیں، مشکلوں سے لطف اٹھاتے ہیں، مصیبتیں زیادہ آئیں تو کیف و سرور رسوا ہو جاتا ہے۔ جس بستی میں ان میں سے کسی مسافر کی لاش واپس آئے، وہاں سے اگلے برس زیادہ تعداد میں مسافر گریہ کناں نکل نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ ’’داناؤں‘‘ اور’’دانشوروں‘‘ کے مشورے اور تبصرے ان پر اسی طرح بے تاثیر ثابت ہوتے ہیں، جسطرح خود حسینؑ کو ترک سفر کا مشورہ دینے والوں کا مشورہ شکریہ کا ساتھ واپس لوٹا دیا جاتا تھا۔ حسینؑ تو وعدہ الٰہی نبھانے نکلے تھے اور حسینؑ کے دیوانے سنت نبویؐ میں اشک بہانے نکلے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431820 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
جنرل محمود زبیر حیات:
پاکستان ی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 431816 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
قومی ختم نبوت کانفرنس:
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کی پہرہ داری ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی وفات کے بعد مختلف ۵ افراد نے جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا جبکہ برصغیر میں جھوٹی نبوت کے فتنے کا موجد مرزا غلام احمد قادیانی تھا، جس کیخلاف تمام مکاتب فکر نے جدوجہد کی، اس حوالے سے قائدین اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 431795 تاریخ اشاعت : 2017/11/13
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
لاہور میں عزاداری کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایس یو سی پنجاب کے صدر نے کہا کہ چہلم کے جلوس ہائے عزا مجموعی طور پُرامن رہے ہیں، جس پر سکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں مگر ملت جعفریہ میں محرم الحرام اور صفر کے دوران عزاداری سیدالشہداء کے انعقاد پر جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج پر تشویش پائی جاتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کسی گھمنڈ میں ہیں، جنہیں شاید معلوم نہیں کہ ہم نے قربانیاں دے کر بھی محبت اہلبیتؑ کا دامن چھوڑا، مقدمے اور جیلیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔
خبر کا کوڈ: 431785 تاریخ اشاعت : 2017/11/13
یوم پیدائش کی مناسبت سے مقامی تعلیمی ادارے سویرا ماڈل سکول کے متعدد طلبا و طالبات نے تقاریر اور کلام اقبال پیش کر کے مسلم امہ کے عظیم مفکر اور رہنما کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ: 431756 تاریخ اشاعت : 2017/11/11
منصور بن مقرن کے فضائی حادثے میں جاں بحق ہونیکے بعد عبدالعزیز بن فہد کا گرفتاری نہ دینے پر قتل اس خاندان میں رقابت کو جنم دینے کیلئے کافی ہے، ولید بن طلال، متاب بن عبداللہ، ترکی بن عبداللہ سمیت گیارہ شہزادے حکومتی حراست میں ہیں، یہ ان شہزادوں کے علاوہ ہیں، جو قبل ازیں گرفتار یا نظر بند کئے گئے۔ دیکھنا یہ ہے کہ محمد بن سلمان اس داخلی جنگ میں کیسے کامیاب ہوتا ہے اور کتنا عرصہ مزید اپنے ان جارحانہ اقدامات کو جاری رکھ سکتا ہے۔ کیا ایسے حالات میں اقتصادی طور پر کمزور ہوتا سعودیہ مزید ابتری کیجانب نہیں جائیگا، خارجہ تعلقات کے حوالے سے سعودیہ کی کیا حیثیت بنتی ہے، یہ سب باتیں نوشتہ دیوار ہیں، جو بہرحال اپنے مقررہ وقت پر ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گی۔
خبر کا کوڈ: 431719 تاریخ اشاعت : 2017/11/08
حجت الاسلام سید عابد حسین الحسینی:
ناصر شیرازی کے اغوا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حجت الاسلام عابد حسینی کا کہنا تھا کہ ناصر شیرازی کا گناہ صرف اور صرف یہ ہے کہ انہوں نے کرپٹ اور استحصالی حکمرانوں کے کرتوتوں سے پردہ اٹھایا۔
خبر کا کوڈ: 431718 تاریخ اشاعت : 2017/11/08