پاکستان - صفحه 38

ٹیگس - پاکستان
پاکستان کے شہر کراچی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے ۳ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 432511    تاریخ اشاعت : 2018/01/03

بلوچستان کے شہروں ژوب اور چمن میں دھماکوں اور فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے ۲ اہلکار ہلاک اور ۸ زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 432492    تاریخ اشاعت : 2018/01/01

سعودی عرب اس ساری صورت حال میں نون لیگ کی مرکزی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک ضامن کا کردار ادا کرے گا، جبکہ نواز شریف اعلٰی عدلیہ کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے، عسکری اداروں کے خلاف کوئی سخت بیان بازی نہیں کی جائے گی، جبکہ نواز شریف کے خلاف جو مقدمات ہیں انھیں اس میں انصاف فراہم کیا جائے گا اور کوئی امتیازی سلوک ان کے ساتھ نہیں ہوگا، نون لیگ کو عام نتخابات میں برابری کا میدان ملے گا، جبکہ کامیابی کی صورت میں شہباز شریف وزیرا عظم ہونگے اور نواز شریف ایسا کوئی اقدام نہیں کرینگے، جس سے اداروں کے درمیان تصادم ہو جبکہ اسٹیبلشمنٹ اپنا کردار جمہوریت کے فروغ کے لئے ادا کرے گی اور کسی بھی سیاسی جماعت کےسر پر کوئی خصوصی ہاتھ نہیں رکھا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب روانگی کی وجہ سے نواز شریف نے اتوار کو کوٹ مومن میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کر دیا ہے، جبکہ جو نواز شریف کے موقف کے حامی ہیں وہ پہلے ہی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور ترکی بھی سعودی عرب کے ساتھ مل کر اس ساری صورت حال میں ایک بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432485    تاریخ اشاعت : 2018/01/01

خواجہ آصف :
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی دوستی سراسر گھاٹے کا سودا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432461    تاریخ اشاعت : 2017/12/30

کانفرنس کی انتظامیہ نے اس حوالے سے اس بار وفاق علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ (ملتان) کے پرنسپل مولانا اختر حسین نسیم کو اس کانفرنس کے انعقاد کا ٹاسک دیا ہے، اس حوالے سے مولانا اختر حسین نسیم نے ملتان میں ایک ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ: 432459    تاریخ اشاعت : 2017/12/30

حافظ سعید:
جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ امریکی صدر یہودیوں کی سازشوں کا آلہ کار بن رہا ہے۔ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرا ر دینا عالم اسلام کیخلاف کھلا اعلان جنگ ہے۔ قبلہ اول کے تحفظ کیلئے مسلم امہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے۔ امریکہ اور نیٹو ممالک کو افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اپنی شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ مسئلہ بیت المقدس کا نہیں مکہ اور مدینہ کا بھی ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ پر لگائے گئے نقشہ میں سرزمین حرمین شریفین بھی شامل ہے۔ مشرق وسطٰی میں بھڑکنے والی جنگ بہت خوفناک ہوگی۔ اسکے نتیجہ میں اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا۔
خبر کا کوڈ: 432458    تاریخ اشاعت : 2017/12/30

حجت الاسلام سید مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عاقبت نااندیش وزیراعلٰی خطے کی سکیورٹی اور وحدت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوچکے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں اور اعلٰی عدلیہ کو اس افسوسناک بیان پر نوٹس لینا چاہیئے، ہم وزیراعلٰی مولوی حفیظ کے بیان کو واپس لینے اور قوم سے معافی مانگنے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ: 432457    تاریخ اشاعت : 2017/12/30

حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی:
شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مملکت پاکستان کی ترقی کیلئے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بت توڑ دیں، ہمیں یک جان ہو کر دہشتگردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 432426    تاریخ اشاعت : 2017/12/27

حج پالیسی ۲۰۱۸ء کے تحت کل ایک لاکھ ۷۹ ہزار ۲۱۰ عازمین سفر حجاز مقدس کریں گے، سفر حج اور دیگراخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا، ۸۰ سال سے زائد عمر کے ۵ ہزار حجاج کو اٹینڈنٹ سمیت بغیر قرعہ اندازی کے بھجوایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 432425    تاریخ اشاعت : 2017/12/27

ثروت اعجاز قادری:
اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے احسان اور انسانیت سے ہمدردی کا صلہ بھارت نے کنٹرول لائن پر دہشتگردی سے دیا، عوام اور بالخصوص دہشتگردی میں شہید ہونیوالوں کے ورثاء کلبھوشن یادیو کو پھانسی پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 432424    تاریخ اشاعت : 2017/12/27

حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نے امریکہ کو پیغام دے دیا ہے کہ ٹرمپ کی بدمعاشی نہیں چلے گی، اسے عالمی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لینا چاہیے، ورنہ واضح نظر آ رہا ہے کہ امریکی ہٹ دھرمی، بین الاقوامی قوانین اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 432402    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
سرزمین پاکستان کے دینی رھنما حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی یوم قائد کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ملک کی تشکیل میں تمام مکاتب و مسالک سمیت مسیحی برادری نے بھی بانی پاکستان کی اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا تھا، کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ: 432401    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی لہر میں مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اولیا، اور مدارس پر بھی حملے ہو چکے ہیں، اس لئے اقلیتی عبادت گاہیں ہی نہیں تمام مقدس مقامات اور مارکیٹیں دہشتگردوں کا ہدف بنتی رہی ہیں، کیونکہ دہشتگرد آسان ہدف کی تلاش میں ہوتا ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو۔
خبر کا کوڈ: 432400    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

پاکستان میں مدارس کی تعداد ۳۰ ہزار سے تجاوز کرگئی جس میں سے وفاق کے ساتھ صرف ۱۳۴۰۰ مدارس کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432396    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

اسلام آباد کانفرنس میں شریک وفود نے دوسری اسپیکرز کانفرنس اگلے سال ایران کے دارالحکومت تہران میں کرانے پر اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432394    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

حجت الاسلام محمد امین شہیدی:
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے صادقین کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا: ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 432393    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

ثروت اعجاز قادری:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے خیرپور میں پیر سید سخی سردار علیشاہ جیلانی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور میں میلاد جلوس پر فائرنگ کرنیوالے دہشتگرد پریل شاہ و دیگر کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے، حکومت اجازت دے تو سانحہ خیرپور میلاد مصطفیٰ کے دہشتگردوں کو ۲۴ گھنٹوں میں قبر سے بھی نکال لائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 432377    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

پاکستان:
ضلعی انتظامیہ گلگت کے سربراہ سمیع اللہ فاروق نے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کہا کہ گلگت میں دہشتگرد شیعہ کمیونٹی پر حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ دہشتگردوں کا مطلوبہ ہدف شیعہ علماء، رہنماء اور سرکرگان ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432376    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ نے جس طرح بیت المقدس کے حوالے سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور بعدازاں اس معاملے کو جنرل اسمبلی میں لے کر گئے اور وہاں سے کامیابی حاصل کی، یہ ایک مستحسن اقدام ہے، اب اس قرارداد کی منظوری کے بعد مسلم امہ کو مزید اقدامات بھی اٹھانا ہونگے۔
خبر کا کوڈ: 432375    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

چودھری منظور احمد:
پی پی پی کے مرکزی ترجمان چودھری منظور احمد کا کہنا ہے کہ ضیاء الحق نے امریکی ایما پر ہی طالبان پیدا کئے، امریکہ نے انہیں روس کیخلاف استعمال کیا اور جب امریکہ کا مقصد پورا ہو گیا تو اس نے ضیاء الحق کو راستے سے ہٹا دیا اور طالبان کا رخ پاکستان کی طرف ہو گیا اور پاکستان خود دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا، پاکستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہے، یہ اسی کی دوستی کی وجہ سے ہوا ہے کہ ہم نے ہزاروں افراد کی قربانیاں دیں، لیکن امریکہ ان کا اعتراف کرنے کے بجائے الٹا ہمیں ہی مورد الزام ٹھہرا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432374    تاریخ اشاعت : 2017/12/23