پاکستان - صفحه 36

ٹیگس - پاکستان
پاکستان میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ فوری طور پر سزائے موت پر پابندی عائد کی جائے۔
خبر کا کوڈ: 434816    تاریخ اشاعت : 2018/01/29

فضل حسین اصغری:
المہدی سینٹر جامشورو سے جاری بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابقہ رکن مرکزی نظارت انجینئر ممتاز حسین رضوی اغواء کئے جانے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
خبر کا کوڈ: 434803    تاریخ اشاعت : 2018/01/27

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
کابل دھمکوں کی مزمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش عراق و شام سے فرار ہونے کے بعد افغانستان میں پناہ گاہیں ڈھونڈ رہی ہیں۔ انہیں افغانستان میں قدم جمانے کا موقع دینے کا مقصد اس خطے پر عالمی قوتوں کو لشکر کشی کے لیے جواز فراہم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ: 434802    تاریخ اشاعت : 2018/01/27

حافظ ریاض حسین نجفی:
جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ سورہ شمس میں میں گیارہ بار قسمیں کھانے کے بعد ارشادِ الٰہی ہے کہ کامیاب فقط وہ شخص ہے جو جسمانی، روحانی، ہر لحاظ سے مکمل طور پر پاک ہو یعنی چھوٹے گناہوں، بدگمانی، غیبت، لوگوں کو تکلیف پہنچانے اور ان کے حقوق کی پامالی سمیت ان تمام برائیوں سے پاک و صاف ہو۔ قسم کا آغاز سورج سے کیا گیا ہے۔ اس منظومہ شمسی میں سورج کی اہمیت وہی ہے جو جسم میں دل کی ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 434797    تاریخ اشاعت : 2018/01/27

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکی کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: 434786    تاریخ اشاعت : 2018/01/26

حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری:
ایم ڈبلیو ایم جی بی کے قائم مقام سربراہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ خدا اپنے بندوں کو مختلف امتحانات کے ذریعے کے آزماتا ہے اور وہی بندے کامیاب ہوتے ہیں جن کے ہاتھ سے صبر و شکر کا دامن نہیں چھوٹتا۔
خبر کا کوڈ: 434764    تاریخ اشاعت : 2018/01/24

صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ قوم بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہے، وزیراعظم بھارتی دھمکیوں کا دوٹوک جواب دیں، عدلیہ اور فوج کے خلاف ہر روز بولنے والا نواز شریف امریکہ اور بھارت کے خلاف زبان کیوں نہیں کھولتا، حکومت بھارت، اسرائیل اور امریکہ کے مقابلہ کے لئے چین، روس اور ایران سے تعلقات مضبوط بنائے۔
خبر کا کوڈ: 434763    تاریخ اشاعت : 2018/01/24

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کا دورہ ایران اور وہاں پر اپنے ہم منصب اور دیگر دفاعی حکام سے ملاقاتیں بھی بہت اہم ہیں، دونوں طرف نے استعمار کیطرف سے داعش کیصورت میں شام و عراق کی تباہی اور اب اسے افغانستان میں پلانٹ کرنے، جس پر سابق افغان صدر حامد کرزئی واویلا کر رہے ہیں، کے خطرے کو بھانپ لیا ہے۔ اس لئے باہمی طور پر ایسی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جسکے ذریعے اس فتنے سے نمٹا جاسکے، کیونکہ ایران کو شام و افغانستان میں اس خارجی گروہ سے نمٹنے کا تجربہ ہے۔ امید ہے آنیوالے دنوں میں ان تعلقات میں مزید وسعت آئیگی اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن بھی جلد مکمل ہوکر باہمی تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گی۔
خبر کا کوڈ: 434762    تاریخ اشاعت : 2018/01/24

اصغریہ اسٹوڈنٹس کی مختلف ریاستوں میں؛
اجلاس کا اہم ایجنڈا سرپرست کونسل کے نمائندے کی موجودگی میں آنے والے سال کیلئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کروائی گئی، جس میں ڈویژن جنرل کونسل کے تمام ممبران نے نئے مرکزی صدر کیلئے ۲ نام دیئے۔ ووٹنگ کا دوسرا اور آخری مرحلہ مرکزی کنونشن میں ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 434744    تاریخ اشاعت : 2018/01/22

علماء ومشائخ کانفرنس کوئٹہ:
کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایک منظم سازش کے تحت یہود و نصاریٰ نے مسلمانوں پر نہ ختم ہونیوالی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ فرقہ، مسلک اور زبان کی بنیاد پر مسلمانوں کو تقسیم کرکے انکی قوت کو منتشر کرکے اُنہیں آپس میں دست وگریباں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 434739    تاریخ اشاعت : 2018/01/22

حجت الاسلام مختار احمد امامی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کیلئے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر با اختیار ہے۔
خبر کا کوڈ: 434737    تاریخ اشاعت : 2018/01/22

احسن اقبال :
پاکستان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے اور ھمسایہ ممالک کو آپس میں مل جل کر رہنا چاہئیے۔
خبر کا کوڈ: 434735    تاریخ اشاعت : 2018/01/22

حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
اسلامی تحریک پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ جمہوریت پر مسلط موروثی اور وڈیرہ شاہی کی سیاست کے خاتمے کیلئے متحدہ مجلس عمل بہترین پلیٹ فارم ہے، جس نے ماضی میں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں حکومت تشکیل دے کر مثالی امن قائم اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، اس لئے ماضی میں ایم ایم اے کا سیاسی تجربہ اچھا رہا، آئندہ بھی مضبوط بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 434717    تاریخ اشاعت : 2018/01/20

صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمیین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا، ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون پنجاب کے حکمرانوں سر ہے اور اس کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 434716    تاریخ اشاعت : 2018/01/20

ختم نبوت کانفرنس صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے استعفے کے مطالبے کیلئے طلب کی گئی ہے، جس میں پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کی مرکزی قیادت کیساتھ ساتھ ملک بھر سے علماء اور مشائخ اپنے مریدوں کے ہمراہ شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ: 434711    تاریخ اشاعت : 2018/01/20

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دس خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: 434703    تاریخ اشاعت : 2018/01/19

علمائے کھرمنگ کا بڑا فتویٰ:
کھرمنگ کے اٹھارہ علماء کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت گوہری سمیت جہاں چاہے کھرمنگ کا ضلعی ہیڈکوارٹر بنالے مگر عوامی ملکیت تسلیم کرتے ہوئے معاوضہ بھی ادا کرے۔
خبر کا کوڈ: 434670    تاریخ اشاعت : 2018/01/17

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ کالعدم مذہبی جماعتوں سے رابطوں کے انکشافات کے بعد پنجاب کابینہ کے بیشتر وزراء کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ نواز شریف بھارت کیلئے درد دل رکھتے ہیں جبکہ شہباز شریف اور انکی کابینہ کے وزراء ملک کی امن و سلامتی کیخلاف مصروف کالعدم جماعتوں سے فکری و جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں، جو ملک دشمنی کی دلیل ہے۔
خبر کا کوڈ: 434669    تاریخ اشاعت : 2018/01/17

حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر جانبدار رہتے ہوئے اس پیغام کو عام بھی کریں اور اسکی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنیوالوں کو دائرہ قانون میں بھی لائیں۔ اس امر پر افسوس کا اظہار کئے بغیر چارہ نہیں کہ ماضی میں کسی ایک مسلک سے وابستہ افراد کی شدت پسندی پر اقدام کرتے ہوئے خواہ مخواہ دوسرے مسلک کے افراد کو بھی اذیتوں سے گزارا گیا ہے اور انکی تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں، تاکہ ”توازن“ کا تاثر ابھر سکے، حقیقت یہ ہے کہ اسطرح سے ”توازن“ وجود میں نہیں آتا بلکہ عدم توازن پیدا ہوتا ہے، گناہ گار اور بیگناہ کو برابر قرار دیکر معاشرہ میں توازن کیسے پیدا کیا جاسکتا ہے!
خبر کا کوڈ: 434668    تاریخ اشاعت : 2018/01/17

ثروت اعجاز قادری:
مرکز اہلسنت پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کے درمیان دفاعی ۹ معاہدوں کے پیچھے بدامنی اور قتل و غارتگری دہشتگردی کے خدشات ہیں، نیتن یاہو اور مودی دونوں مذہبی انتہاپسند اور اسلام دشمن ہیں۔
خبر کا کوڈ: 434667    تاریخ اشاعت : 2018/01/17