Tags - پاکستان
آئی ایس او بلتستان کی مجلس عمومی نے اکثریتی رائے سے سابق جنرل سیکرٹری آئی ایس او بلتستان ڈویژن سعید شگری کو ڈویژن کا نیا میر کارواں منتخب کیا۔
News ID: 430404 Publish Date : 2017/10/16
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس ملک میں دہشتگردی کا سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع اور فوج کو اٹھانا پڑا ہے۔ وطن کی محبت ہماری رگ و جاں میں بسی ہوئی ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
News ID: 430403 Publish Date : 2017/10/16
مولانا سمیع الحق:
نجی ٹی وی کے مطابق دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان سے بیرونی ایجنسیوں کی مداخلت ختم کی جائے۔
News ID: 430402 Publish Date : 2017/10/16
سرتاج عزیز :
اسلام آباد میں ڈپٹی چئیرمین نجکاری کمیشن سرتاج عزیز سے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی اوون کینکن نے ملاقات کی۔ برطانوی وفد میں ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور دفاعی حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے بیش قیمت قربانیاں دیں۔
News ID: 430400 Publish Date : 2017/10/16
خواجہ آصف:
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات میں پاکستان کو نقصان ہوا ۔
News ID: 430398 Publish Date : 2017/10/16
نفیس زکریا:
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی ۔
News ID: 430373 Publish Date : 2017/10/14
کراچی، جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ؛
پولیس کیجانب سے گرفتاری لینے سے انکار کرنے کے بعد ہزاروں احتجاجی شرکاء نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیدیا اور پولیس کو الٹی میٹم دیا کہ گرفتار نہیں کیا تو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دے دینگے، جسکے بعد پولیس نے علامہ احمد اقبال رضوی سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے شارع فیصل تھانے منتقل کر دیا۔
News ID: 430368 Publish Date : 2017/10/13
حجت الاسلام مبارک موسوی :
سرزمین پاکستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام مبارک موسوی نے سیالکوٹ میں شیعہ ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی کے ماتھے پر کالنک کا ٹیکہ بتایا ۔
News ID: 430367 Publish Date : 2017/10/13
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایران کے قونصلر اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے چیف سیکریٹری اورنگزیب حق نے سرحدی منڈیوں کو فعال بنانے پرزور دیا ہے ۔
News ID: 430365 Publish Date : 2017/10/13
ترجمان کے مطابق ختم نبوت لانگ مارچ لاہور تا اسلام آباد کیا جائے گا، لانگ مارچ ۶ نومبر کو شروع ہوگا جس کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کریں گے۔
News ID: 430352 Publish Date : 2017/10/12
شیعہ جماعتوں کا مشترکہ مطالبہ؛
کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم، ایس یو سی،آئی ایس او، شیعہ ایکشن کمیٹی، جعفریہ الائینس، مجلس ذاکرین امامیہ، ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ، پاسبان عزا، پیام ولایت فاؤنڈیشن سمیت تمام شیعہ جماعتوں کے رہنماؤں نے ملت تشیع کے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID: 430345 Publish Date : 2017/10/12
داعش سے جنگ کا تجربہ ہمارے خطے میں ایران اور روس کو زیادہ ہے، اس سلسلے میں انہیں مشرق وسطٰی میں خاصی کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔ ایران نے اپنے ملک کے اندر بھی داعش کے نیٹ ورک پر کاری ضربیں لگائی ہیں۔ اسے یقیناً افغانستان میں قوی ہوتی ہوئی داعش پر شدید تشویش ہوگی۔ پاکستان کے سپہ سالار جلد ہی ایران کے دورے پر جا رہے ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ اس سارے منظر نامے پر دونوں ملکوں کی عسکری قیادت کے مابین بات ہوگی۔
News ID: 430344 Publish Date : 2017/10/12
راغب نعیمی:
علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کے قانون کو تبدیل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، سرکاری عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا کیا جائے۔
News ID: 430342 Publish Date : 2017/10/12
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ کراچی کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی ''جیل بھرو تحریک'' کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا، اگر ضرورت پڑی تو یہاں سے بھی گرفتاریاں دی جائیں گی۔
News ID: 430337 Publish Date : 2017/10/11
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور خونی درندے ہیں، یہ ملک دشمن عناصر ملک میں بدامنی کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں جنہیں روکنا ہوگا نیز ریاستی اداروں کو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو مزید تیز کرنا ہوگا ۔
News ID: 430308 Publish Date : 2017/10/09
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ اسامہ کی تلاش اور کیمائی ہتھیاروں کے بہانے افغانستان اور عراق پر حملے کے پس پردہ امریکی عزائم اب کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ امت مسلمہ کا اتحاد امریکہ کی موت ثابت ہو سکتا ہے۔
News ID: 430299 Publish Date : 2017/10/09
حکمران یہ بات یاد رکھیں ؛
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ اگر ان میں کوئی مجرم ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، ہم ایک آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں، ہم نے ۲۴ ہزار سے زائد اپنے پیاروں کے جنازے اُٹھائے، لیکن ملکی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کو کبھی چیلنج نہیں کیا، الحمدللہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں، ہمارے ہاتھ سے کوئی ایسا کام سرزد نہیں ہوا جو ملکی سلامتی کیخلاف ہو، ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل مزید مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا۔
News ID: 430298 Publish Date : 2017/10/09
لاہور پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے اور عوامی اطمینان قلب کیلئے پرانا حلف نامہ بحال کرکے اور اس غیر ذمہ دارانہ حرکت کے پس پردہ حقائق کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی تشکیل دے کر اچھا اقدام کیا ہے۔
News ID: 430297 Publish Date : 2017/10/09
عباس کمیلی :
مولانا حسن ظفر نقوی نے عباس کمیلی اور ناظر تقوی کے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنے اور حمایت و اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جیل بھرو تحریک تمام لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی تک ہر صورت جاری و ساری رہے گی۔
News ID: 430294 Publish Date : 2017/10/09
کراچی پاکستان:
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ تاحال دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہوئی، تاہم ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ہلاک دہشتگردوں کے پاس سے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔
News ID: 430280 Publish Date : 2017/10/07