پاکستان - صفحه 42

ٹیگس - پاکستان
جسٹس قاضی محمد امین احمد بازیابی کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے لاہور پولیس کو ناصرعباس شیرازی کو آج پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ علی عباس نے اپنے بھائی ناصرعباس شیرازی کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 431717    تاریخ اشاعت : 2017/11/08

امین وینس:
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ کہ شہر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد سے کومبنگ آپریشن کیے جائیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور ہوٹلوں اور سراؤں میں ٹھہرے ہوئے افراد کی بائیو میٹرک مشینوں کی مدد سے چیکنگ کی جائے۔
خبر کا کوڈ: 431716    تاریخ اشاعت : 2017/11/08

ایرانی وزیر دفاع :
ایرانی جنرل نے کہا کہ ہم نے علاقائی امن اور استحکام کے تناظر میں پاکستان کی دفاعی اور فوجی طاقت کی کامیابیوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431706    تاریخ اشاعت : 2017/11/07

جب یہ تحریک لکھی جا رہی ہے تو اسوقت بھی کوئٹہ میں گورنر ہاوس کے سامنے زائرین کانوائے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے بیان داغ دیا ہے کہ زائرین کوئٹہ نہ آئیں۔ اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر ہم انہیں کہیں گے کہ وہ ایک سابق وزیراعلٰی بلوچستان کا حشر نہ بھولیں۔ ہماری وزارت مذہبی امور اور حکومتی ادارے سکھ یاتریوں کیلئے اور دیگر جن میں بہائی بھی شامل ہیں، انکے لئے تو ہر طرح کے انتظامات کر دیتے ہیں، تاہم زائرین سیدالشہدا (ع) کیلئے آج تک وزارت مذہبی امور نے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا، حالانکہ وزارت میں حج، عمرہ اور زیارات کے نام سے ایک خصوصی سیل بھی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ: 431694    تاریخ اشاعت : 2017/11/06

آئی جی پنجاب نے؛
آئی جی نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے جلوس کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز اور جلوسوں میں سادہ کپڑوں میں کمانڈوز تعینات کرنے کیساتھ ساتھ مجالس اور جلوسوں میں شرکت کیلئے آنیوالے عزاداروں کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیے بغیر اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ: 431672    تاریخ اشاعت : 2017/11/04

پاکستان کے شیعہ قائدین:
سابق مرکزی صدر آئی ایس او اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء یا جبری گمشدگی کیخلاف سرگودہا میں احتجاج کیا گیا، مقررین نے کہا کہ اس واقعہ میں وزیراعلٰی پنجاب اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے، دونوں کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔
خبر کا کوڈ: 431671    تاریخ اشاعت : 2017/11/04

پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد کالعدم تنظیم کے ۳ اہم دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431670    تاریخ اشاعت : 2017/11/04

پاکستانی سینٹ کے چیرمین:
پاکستان ی سینیٹ کے چیرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ عرب کلچراسلامی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 431668    تاریخ اشاعت : 2017/11/04

حجت الاسلام غضنفر نقوی:
ٹی آئی خان کوٹلی امام حسینؑ میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نااہل وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی ملت جعفریہ سے دشمنی اور عناد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، رانا ثناءاللہ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ: 431650    تاریخ اشاعت : 2017/11/03

اسکردو میں منعقدہ بین الاقوامی محفل قرائت میں فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر القاری ایمن عیسی حطیبہ المصری، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر القاری عادل البازی المصری اور فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر القاری عبدالغفار المکاوی المصری شریک تھے۔
خبر کا کوڈ: 431625    تاریخ اشاعت : 2017/11/01

حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو کبھی سندھ بلوچستان بارڈر پر تو کبھی ژوب کے راستے میں روک کر این او سی طلب کیا جاتا ہے جو کہ امتیازی سلوک ہے، ہم اس ملک میں دوسرے درجے کے شہری نہیں، امتیازی سلوک قبول نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ: 431624    تاریخ اشاعت : 2017/11/01

چہلم امام حسین (ع) کے زائرین کو تنگ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب بھی ہزاروں زائرین سخت سردی میں کوئٹہ اور رکنی میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431621    تاریخ اشاعت : 2017/11/01

وہ اپنی اس کتاب کے عنوان کے حوالے سے کہتے ہیں کہ آج تک یوسف زلیخا کی داستان کو حضرت یوسف کے حوالے سے دیکھا اور بیان کیا گیا ہے، زلیخا کے عنوان سے زلیخا کا مطالعہ شاید بعض نئے گوشوں تک پہنچنے کا باعث بن جائے۔ انکا کہنا ہے کہ شاید ہم تاریخ اور اسکی ساخت و ارتقاء میں عورت کے کردار کے حوالے سے بعض نئے نکات تک پہنچ سکیں، یا کم از کم زلیخا کے تاریخی کردار اور اس کی شخصیت کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
خبر کا کوڈ: 431598    تاریخ اشاعت : 2017/10/30

پاکستان:
شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو اپنے اپنے علاقہ کے حوالے بریفنگ دی، ملاقات کے دوران مجموعی طور پر مختلف تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلعی رہنمائوں نے محرم الحرام کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 431597    تاریخ اشاعت : 2017/10/30

گزشتہ شب شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کے زیر اہتمام ملیر سٹی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی، احتجاجی ریلی ۱۳ گھنٹے مارچ کرنے کے بعد شارع فیصل کے راستے سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس کے سامنے پہنچی، جہاں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 430573    تاریخ اشاعت : 2017/10/28

پیر معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گا، کیونکہ ماضی کی تلخیوں کے باوجود عراق کے عوام بیدار ہو چکے ہیں، جنہوں نے وہاں کے علما کی قیادت میں داعش جیسے نحوست سے نجات حاصل کی ۔
خبر کا کوڈ: 430568    تاریخ اشاعت : 2017/10/28

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملتان میں جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے مسائل فوری حل کئے جائیں، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس کیلئے کسی بھی بڑے اقدام سے گریز نہیں کرینگے، ہم تصادم کی پالیسی نہیں بلکہ قربانی کی پالیسی پر کاربند ہیں۔
خبر کا کوڈ: 430567    تاریخ اشاعت : 2017/10/28

کنونشن میں لاہور ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے طلبا، سینئرز کارکنان اور علما کرام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کنونشن میں آئی ایس او کے سابقین و علماء اور سابقہ ڈویژنل صدور بھی شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 430534    تاریخ اشاعت : 2017/10/25

حافظ ریاض نجفی:
علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہم بعض اوقات اپنی دانست میں دین پر خرچ کرتے ہیں مگر درحقیقت وہ بے دینی پر خرچ شمار ہوگا، جیسا کسی ایسے خطیب کی مجلس پر خرچ کرنا جو دینی تعلیمات کو مسخ کر کے پیش کرے، اللہ کی بجائے نعوذ باللہ علی کو خالق کہے، دین کی کونسی صحیح تعلیمات میں اللہ کے سوا کسی کو خالق و رازق کہا گیا ہے؟ اس طرح کے خرچ اور تجارت کو قرآن میں بے فائدہ قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430533    تاریخ اشاعت : 2017/10/25

حجت الاسلام مختار احمد امامی:
کراچی میں میڈیا سیل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ملت جعفریہ کیخلاف حکومتی انتقامی کاروائیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قومی تنظیموں کیساتھ ہیں، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ: 430532    تاریخ اشاعت : 2017/10/25