پاکستان - صفحه 45

ٹیگس - پاکستان
اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ قادیانیوں کو اقلیت قرار دے کر مسئلہ ختم نبوت ہمیشہ کیلئے پارلیمنٹ کے ذریعے حل کروایا گیا جس کا سہرا قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد صدیقی مرحوم کے سر ہے، جے یو پی اور امام اہلسنت کے پیروکار کسی کو طے شدہ معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت فی الفور ترمیم کو واپس لے کر اس کے پیچھے چھپے کرداروں کو بے نقاب کرے۔
خبر کا کوڈ: 430231    تاریخ اشاعت : 2017/10/04

مفتی انتخاب احمد:
سرزمین پاکستان کے ممتاز اہلسنت رہنما مفتی انتخاب احمد نے کہا کہ امام عالی مقامؑ اور آپؑ کے گھرانے کا دین اسلام پر احسان ہے ۔
خبر کا کوڈ: 430194    تاریخ اشاعت : 2017/10/02

پاکستان نے عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۲۵ ستمبر کا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے۔
خبر کا کوڈ: 430190    تاریخ اشاعت : 2017/10/02

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے یوم عاشور کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا : امام حسین ؑ جو وارث خاتم الانبیاء ہیں وہ کیسے اتنے بڑے انحراف اور غصب کو برداشت کرتے کہ جس کی بنا پر پورے اسلامی معاشرے کی بنیادیں متزلزل ہو رہی تھیں اور جس کا اثر صرف اس زمانے تک محدود نہ تھا بلکہ تا قیامت بشر، دین مبین اسلام جیسی ابدی نعمت سے محروم ہو جاتا۔ اسی لئے امام حسین ؑ نے یزید کی بیعت کو ٹھکراتے ہوئے فرمایا کہ اسلام پر فاتحہ پڑھ لینی چاہئے اگر یزید جیسا پلید انسان اس امت کا خلیفہ بن بیٹھے۔
خبر کا کوڈ: 430170    تاریخ اشاعت : 2017/09/30

پاکستان:
سی پی او ملتان چوہد ری محمد سلیم نے کہا کہ روز عاشور شہر میں مجالس اور ماتمی روٹس کی براہ راست مانیٹرنگ کیلئے ۱۳۲ سکیورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، ضلع بھر میں ۱۷۲ مجالس اور ۷۵ بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 430155    تاریخ اشاعت : 2017/09/29

ملتان شہر اور گرد و نواح میں ۵۷، مخدوم رشید میں ۲، قادرپور راواں میں ۴، بستی ملوک میں ۱، شجاع آباد میں ۱۰ اور جلال پور کے علاقوں میں ۷ ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 430154    تاریخ اشاعت : 2017/09/29

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایام عاشورہ میں ۹ ویں اور ۱۰ویں محرم کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، مجالس اور جلوسوں کے آغاز اور اختتام کے مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ ۱۴۴کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 430153    تاریخ اشاعت : 2017/09/29

حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی:
عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو بھی چاہیئے کہ وہ امام حسینؑ کی سیرت و کردار کی پیروی کریں اور امام حسینؑ کے نقش قدم پر چلیں، اسی میں ہم سب کی بقاء ہے۔
خبر کا کوڈ: 430152    تاریخ اشاعت : 2017/09/29

شاہ عبدالحق قادری:
کراچی میں محرم الحرام کی محفل وعظ سے خطاب میں جماعت اہلسنت کراچی کے امیر نے کہا کہ امام حسینؑ و شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ ان کے نقشِ قدم پر چلا جائے، دین و ملت کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے اسوہ حسینیؑ کی پیروی کرنا ہوگی شہدائے کربلا جیسا جذبہ بیدار کرکے ہی امت کی نشاة ثانیہ کو بحال کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430151    تاریخ اشاعت : 2017/09/29

نوٹیفکیشن کے مطابق آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کو جلوس کے باعث لیاری ایکسپریس وے اور سہراب گوٹھ سے آنے والا ٹریک بند رہیگا، موٹر وے پولیس کے مطابق ٹریک سہ پہر تین سے رات گئے نو بجے تک ٹریفک کیلئے بند رہیگا، جبکہ لیاری ایکسپریس وے اور ماڑی پور سے جانے والا ٹریک کھلا رہیگا۔
خبر کا کوڈ: 430127    تاریخ اشاعت : 2017/09/27

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پر سبزہ زار گندے نالے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد توکل خان اوراعظم خان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے دونوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430123    تاریخ اشاعت : 2017/09/27

محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق شہر میں کسی بھی جگہ ۵ سے زیادہ لوگ ٹولیوں کی صورت میں جمع نہیں ہو سکیں گے، کوئی بھی مجلس اور جلوس ضلعی حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں نکلے گا، کوئی بھی شخص اپنی ذاتی مجلس و جلوس کی سکیورٹی کے پیش نظر از خود مورچہ زنی نہیں کر سکتا، محرم کے نکالے جانیوالے جلوسوں کے روٹ پر دکانیں بند رہیں گی۔
خبر کا کوڈ: 430097    تاریخ اشاعت : 2017/09/25

شہدائے کربلا کی یاد میں ماتمی :
جلوسوں میں سے ۲ لائسنسی اور ۹ روائتی جلوس شامل ہوں گے، آج ۴ محرم الحرام کو ملتان شہر میں علم و ذوالجناح کا لائسنسی جلوس شام پانچ بجے آستانہ کمنگراں سے برآمد ہو کر حسین آگاہی، صرافہ بازار، پاک گیٹ اور پل شیدی لعل سے ہوتا ہوا رات گئے درگاہ حضرت بی بی پاک دامنہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 430096    تاریخ اشاعت : 2017/09/25

فیصل آباد پاکستان:
فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے علاقہ غیر سے لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ذرائع کے مطابق ۲ ملزمان کامران خان اور جمعدار خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جن کا تعلق صوابی سے ہے۔
خبر کا کوڈ: 430067    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

کوئٹہ یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ؛
احتجاجی مظاہرے کے بعد کوئٹہ یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ رابطہ کرکے شیعہ ہزارہ قوم کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور عدم تحفظ کیخلاف ایک موثر مہم کا آغاز کرینگے۔ جس میں جیل بھرو تحریک اور تا دم مرگ بھوک ہڑتال شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: 430066    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

شاہ اویس نورانی:
جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ مستحکم جمہوریت کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی ضروری ہے، ملکی سلامتی اور قومی مفاد کے معاملات پر سیاسی و عسکری قیادت یکسو ہو جائے تو کوئی ہمارے کردار پر انگلی نہ اٹھائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی انتہا پسندی کیخلاف بات کرنیوالے ٹرمپ کو ہندو، یہودی اور عیسائی انتہا پسندی کیوں نظر نہیں آتی۔
خبر کا کوڈ: 430033    تاریخ اشاعت : 2017/09/20

سردار محمد یوسف:
تقریب سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبد الغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ سعودی عرب کا تحفظ ہے، ہم یہ سعودی حکومت کے لئے نہیں بلکہ حرمین شرفین کی حفاظت کے لئے کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 430026    تاریخ اشاعت : 2017/09/20

ندیم محبوب:
اجلاس میں ڈویژن بھر کے علماء، زعماء، ذاکرین، اکابرین، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز بھی موجود تھے۔ اجلاس کے شرکاء نے عہد کیا کہ وہ جاری ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 430025    تاریخ اشاعت : 2017/09/20

چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور:
سی سی پی او محمد طاہر خان نے امامیہ جرگہ کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جلوسوں کے راستوں پر فل پروف سیکورٹی مہیا کی جائیگی۔ شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں لگا دی جائینگی، ناکہ بندیوں پر مقامی تھانہ جات کی نفری کو ترجیح دی جائیگی۔
خبر کا کوڈ: 430024    تاریخ اشاعت : 2017/09/20

جمیعت علماء اسلام (ف) :
ریلی سے خطاب میں مقررین نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے برما میں جاری روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف کسی طرح کے اقدامات نہ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک برما کیساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر لیں۔
خبر کا کوڈ: 430005    تاریخ اشاعت : 2017/09/18