Tags - پاکستان
اعجاز ہاشمی :
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو ٹرمپ سے اپنی وفاداری کا اظہار منہ کو آگیا ہے کہ دونوں دہشتگردی کے شکار مذہب اسلام کے بارے میں ہرزہ سرائی سے کام لیتے ہوئے وجود نہ رکھنے والی نام نہاد اسلامی دہشتگردی روکنے کی باتیں کر رہے ہیں، ۳۹ ممالک کے عسکری اتحاد کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
News ID: 428799 Publish Date : 2017/07/01
حجت الاسلام سید غضنفر علی نقوی:
مجلس وحدت مسلمین ڈی آئی خان کے ذمہ دار نے یہ کہتے ہوئے کہ اہل تشیع کے لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے مرکزی سطح پر کوششیں جاری ہیں کہا: قدس کی آزادی کا مسئلہ ، شیعہ اور کسی خاص مسلک کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا کے ہر اس کلمہ گو کا مسئلہ ہے کہ جو بیت اللہ کی جانب سربسجود ہوتا ہے ۔
News ID: 428798 Publish Date : 2017/07/01
نواز شریف:
دفتر خارجہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں جہاں بھارتی فوج نے گزشتہ کئی ماہ سے تشدد اور بے رحمانہ کارروائیوں کے دوران سیکڑوں کشمیریوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے، وہاں کی صورتحال پر امریکی خاموشی تشویشناک ہے۔
News ID: 428797 Publish Date : 2017/07/01
اسکردو میں مقررین نے کہا کہ سانحہ پاراچنار عین اسوقت پیش آنا قابل غور ہے جب ملک کے وزیراعظم کرپشن کیسز میں بری طرح پھنس چکے ہیں، اور ہر روز انکے چہیتوں کو کٹہرے میں کھڑے کرکے ذلیل و رسواء کیا جارہا ہے۔
News ID: 428796 Publish Date : 2017/07/01
ایف ایس او پاکستان:
فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے پاراچنار دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بہاولپور متاثرین کے پاس اظہار ہمدردی کیلئے لندن سے پہنچ سکتے ہیں تو میرے قبائلی بھائیوں کے درمیان آنے سے کیوں کتراتے ہیں، اس ملک کیلئے ہم سے بڑھ کر قربانیاں کسی اور نے نہیں دی ہیں۔ میں آرمی چیف، وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ سے درخواست کرتا ہوں کہ فوری طور پر پاراچنار کا دورہ کریں۔
News ID: 428789 Publish Date : 2017/06/30
نعیم الحق:
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور کراچی میں ڈاکٹرز، انجینئرز اور اعلٰی صلاحیت یافتہ شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے بعد پارا چنار میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات نے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ کون سے عناصر ہیں، جو بھائی کو بھائی سے لڑا رہے ہیں۔
News ID: 428788 Publish Date : 2017/06/30
مختار احمد امامی:
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ جو عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں بے جا دباؤ یا اختیارات کے ناجائز استعمال سے دبانا ممکن ہے، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پرامن احتجاج پر گولیاں چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جب تک انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچا دیا جاتا، تب تک ہماری قانونی و آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔
News ID: 428787 Publish Date : 2017/06/30
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ پاراچنار کو مقبوضہ کشمیر اور غزہ بنا دیا گیا ہے، جہاں دہشتگرد بھی بے گناہ شہریوں کو قتل کرتے ہیں اور احتجاج پر سکیورٹی ادارے بھی بلاتفریق فائرنگ کرتے ہیں اور احتجاج کا بنیادی حق بھی چھین رہے ہیں، یہی حال فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہوتا ہے، پاکستان ہماری سرزمین ہے، پاراچنار کے عوام نے کبھی وطن عزیز کیخلاف کوئی آواز بلند کی ہے اور نہ سکیورٹی فورسز پر حملے کئے ہیں مگر سکیورٹی اداروں میں موجود کچھ عناصر کے رجحانات اور کارکردگی پر سوالات ضرور اٹھ رہے ہیں۔
News ID: 428762 Publish Date : 2017/06/28
مفتی منیب الرحمان:
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرے اس بیان کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا، میں نے سوگ منانے کی مخالفت نہیں کی بلکہ میڈیا سےگفتگو میں کہا تھا کہ عید ایک عبادت ہے، اس کا میلوں ٹھیلوں سے رابطہ نہ جوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ملک میں ہونیوالے پے در پے سانحات پر افسردہ ہے، پوری قوم عیدالفطر کے موقع پر ملکی ترقی، سالمیت اور امن کیلئے اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کرے۔
News ID: 428730 Publish Date : 2017/06/26
سانحہ پاراچنار کیخلاف؛
نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک کے چئیرمین انجنئیر حسین موسوی نے کہا کہ جب تک قوم اتحاد قائم نہیں کرتی، کمزور رہے گی، اور کمزور کی کوئی داد فریاد نہیں سنتا، ہمیں علمی، عملی اور اقتصادیات کے شعبوں میں آگے بڑھنا ہوگا، جس سے ترقی کے راستے ہموار اور مسائل ختم ہونگے۔
News ID: 428729 Publish Date : 2017/06/26
احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ نشان حیدر، علامہ نعیم الحسن، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش اور علامہ عاشق حسین سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا۔
News ID: 428728 Publish Date : 2017/06/26
پاراچنار میں خودکش دھماکوں کے تیسرے روز بھی ایجنسی بھر کی فضا سوگوار رہی، خود کش دھماکے میں شہید افراد کی تعداد ۷۲ ہوگئی، شہدا کے لواحقین کا شہید پارک میں دھرنا جاری ہے۔
News ID: 428726 Publish Date : 2017/06/26
عباس کمیلی :
جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ عباس کمیلی نے سعودی عرب کے اسرائیل سے بڑھتے ہوئے تعلقات پر شدید تنقید کی ۔
News ID: 428681 Publish Date : 2017/06/23
امیر العظیم:
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمران جب تک امریکی دوستی کے فریب سے باہر نہیں نکلتے، ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہو سکتی، امریکہ دھوکے باز، طوطا چشم اور ناقابل اعتبار ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا اور جب کبھی پاکستان پر کڑا وقت آیا، امریکہ نے نظریں پھیر لیں۔
News ID: 428677 Publish Date : 2017/06/23
پاکستان کےصوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ۱۱ افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID: 428676 Publish Date : 2017/06/23
صاحبزادہ ابوالخیر زبیر:
جے یو پی کے مرکزی صدر نے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن سے اپنے رشتے کو مضبوط کرتے ہوئے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کی جدوجہد تیز تر کردیں گے اور اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کو اقتدار میں لاکر دم لیں گے۔
News ID: 428646 Publish Date : 2017/06/21
ایم ڈبلیو ایم پاکستان:
کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس پر صیہونی غاصبانی تسلط کے خلاف موقف پیش کریں اور فلسطین کاز کی حمایت کا اعلان کریں۔
News ID: 428645 Publish Date : 2017/06/21
متحدہ علماء محاذ پاکستان:
کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ امام خمینی نے یوم القدس کا اعلان کرکے امت میں بیداری پیدا کی، مسلمان اپنے دین و بقاء کے تحفظ کی خاطر طاغوتی استعماری قوتوں کے خلاف بلاامتیاز مسلک شیعہ سنی متحد ہوجائیں، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے آج حیدرِ کرار جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔
News ID: 428644 Publish Date : 2017/06/21
اصغریہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ؛
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے، جس کی آزادی کیلئے تمام مکاتب فکر کو جدوجہد کرنی چاہئے، اس وقت تمام مسلمان بلاامتیاز مذہب و مسلک قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کریں۔
News ID: 428643 Publish Date : 2017/06/21
ثروت اعجاز قادری:
پاکستان سنی تحریک کےسربراہ نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو فروغ بھی کرپشن سے ہی مل رہا ہے، کرپشن ایسی لعنت ہے جس سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہو رہی ہیں۔
News ID: 428642 Publish Date : 2017/06/21