Tags - پاکستان
مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ۱۶ مئی کو امریکہ نے بزور طاقت اقوام متحدہ سے اسرائیل کے ناپاک وجود کو منظور کروایا تھا جس پر علامہ عارف الحسین الحسینی نے ۱۶ مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا اور ان کے حکم پر آئی ایس او پاکستان ہر سال عالمی استکبار کیخلاف ۱۶ مئی کو یوم مردہ باد امریکہ مناتی ہے اس روز فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرکے صیہونی مظالم سے پردہ اٹھایا جاتا ہے لہذا امسال بھی ملک گیر امریکہ و اسرائیل مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔
News ID: 428002 Publish Date : 2017/05/10
میجر جنرل آصف غفور :
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران و سعودی عرب تعلقات میں متوازن کردار ادا کرے گا اور مسلم ممالک میں مضبوط و طاقت ور فوج پاکستان کی ہے، پاک فوج غیر ملکی جارحیت کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیتی ہے جب کہ بھارت، افغانستان اور ایران کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے لیکن پاکستان ، افغانستان اور ایران کو نہیں کھونا چاہتا۔
News ID: 428001 Publish Date : 2017/05/10
سرتاج عزیز:
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے بھارت کے کلبھوشن کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس درخواست کا جائزہ لے رہا ہے اور دفتر خارجہ اس پر ردعمل دے گا۔
News ID: 428000 Publish Date : 2017/05/10
جنرل احمد رضا پودستاں :
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا : میر جاوہ حملہ پاکستان ی سکیورٹی فورسز کی ناکامی اور کمزوری کا مظہر ہے۔
News ID: 427984 Publish Date : 2017/05/09
پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
News ID: 427970 Publish Date : 2017/05/08
پاکستان میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے ۔
News ID: 427962 Publish Date : 2017/05/07
عدالتی ذرائع کے مطابق فیملی سول عدالتوں میں خلع کی بنیاد پر طلاق کے دعوے دائر کرنے کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہونے لگا ہے۔ طلاق، خرچے اور جہیز واپسی کے بڑھتے ہوئے دعوؤں پر سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے فیملی عدالتوں کی تعداد ۱۹ کر دی ہے۔ عدالتوں میں زیادہ تر دعوے خلع کی بنیاد پر دائر کئے جا رہے ہیں جس میں خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنا حق مہر چھوڑتی ہیں، لہذا ان کو طلاق دلوائی جائے۔ عدالتوں نے اسی بنیاد پر ایک ماہ میں ۳۰۰ خواتین کو طلاق کی ڈگریاں جاری کی ہیں۔
News ID: 427938 Publish Date : 2017/05/06
ذرائع کے مطابق کابینہ کی سب کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے کے الزام میں ۲۰ افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل ۵۷ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔
News ID: 427937 Publish Date : 2017/05/06
ذکر اللہ مجاہد:
جماعت اسلامی لاہور کے امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کیلئے سیاست کر رہی ہے اور ہماری سیاست کا مقصد قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے تاکہ ملک میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کا اسلامی نظام کا نفاذ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیکولرطبقات نے ملک میں ۷۰ سال سے اسلامی نظام کو نافذ نہیں ہونے دیا اور ملک میں بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اسلام دشمن پالیسیاں بنائی جاتی ہیں۔
News ID: 427936 Publish Date : 2017/05/06
علی حسین نقوی:
اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری سیاسیات نے کہا کہ حکومت اپنے کاروباری تعلقات کو وسعت دینے کیبجائے قومی سلامتی کے امور کو مقدم رکھے، افغان حکومت سے بھرپور احتجاج کیا جانا چاہیے، افغان حکومت کیطرف سے سیکورٹی کی مکمل یقین دہانی تک چمن بارڈر کو آمدورفت کیلئے بند رکھا جائے۔
News ID: 427928 Publish Date : 2017/05/05
ڈاکٹر طاہر القادری:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : پاکستان اور ایران کے عوام پرجوش برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بگاڑنے والے امن اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔
News ID: 427906 Publish Date : 2017/05/04
ٹیکنالوجی کی ترقی کا مطلب انسانیت کی ترقی نہیں ہے۔ جب تک ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ اخلاقیات کے بنیادی اصولوں کیمطابق انسانوں کی تربیت نہ ہو اور وہ اعلٰی انسانی اور سماجی اقدار کیساتھ قلبی طور پر وابستہ نہ ہوں تو پھر پہلے زمانے میں کہتے تھے کہ گدھے پر کتابیں لادنے کا کیا فائدہ اور آج کہا جاسکتا ہے کہ غیر تربیت یافتہ انسان کے ہاتھ میں ٹیکنالوجی کا ہتھیار دینے کا نتیجہ فساد اور تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ"ظَھَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ" انسانوں نے جو کچھ کسب کیا، اسکے نتیجے میں بر و بحر میں فساد ظاہر ہوگیا۔ کیا ہم نے نہیں دیکھا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی امریکہ کے حکمرانوں کے ہاتھ آئی تو جاپان کے دو ہنستے بستے شہر ہیروشیما اور ناگاساکی آن کی آن میں تباہی اور بربادی کا نقشہ پیش کر رہے تھے۔ اسی امریکہ نے جب مدر آف آل بمز ایجاد کیا تو اسے اسوقت تک قرار نہ آیا، جب تک اسکے ذریعے سے اس نے افغانستان میں تباہی مچا کر تماشا نہ دیکھ لیا۔
News ID: 427891 Publish Date : 2017/05/03
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID: 427889 Publish Date : 2017/05/03
عابد شیر علی:
وفاقی وزیر پانی و بجلی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس میں حسن، حسین اور مریم نواز کلئیر ہو چکے ہیں، مریم نوازکو پانچ رکنی بنج نے کلئیر قرار دیا ہے، ہم نے عدالت عظمی کے فیصلوں کا احترام کیا ہے لیکن الزام لگانے والے ثبوت نہیں دے سکے۔
News ID: 427881 Publish Date : 2017/05/03
انصر مہدی:
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے کہا کہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا، شہداء کے مرقد سرگودھا میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوگی جس میں خانوادہ شہداء شریک ہونگے، ملت تشیع پاکستان کی تاریخ شہداء کے خون سے سرخ ہے، ہم ہرگز شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، ان کا راستہ و نظریہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔
News ID: 427880 Publish Date : 2017/05/03
صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ نواز شریف چور مچائے شور والا کام کر رہا ہے، فوج کو بدنام کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت نیوز لیکس کے مجرموں کو بچانے سے باز آ جائے، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف کا نااہل ہونا نوشتہء دیوار ہے، حکمران خاندان ایک سال میں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکا تو ۲ ماہ میں جے آئی ٹی میں کیسے بے گناہی ثابت کرے گا۔
News ID: 427879 Publish Date : 2017/05/03
ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی پیشکش پر پاکستان اور ہندوستان نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔
News ID: 427867 Publish Date : 2017/05/02
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم ولادت امام عالی مقام اور شہنشاہ وفا حضرت عباس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا: اس جدوجہد کا اثر ہے کہ دنیائے عالم میں حریت و استقلال پر مبنی تمام تحریکوں نے تحریک کربلا سے درس حریت حاصل کیا اور اپنی جدوجہد کا مرکزی اور محوری نکتہ تحریک کربلا کو قرار دیا اور جب حریت پسندوں کو اپنی جدوجہد کیلئے بہترین قیادت کی ضرورت محسوس ہوئی تو انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال شخصیت کی طرف رجوع کیا اور ان کی سیرت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد آگے بڑھاکر کامیابی حاصل کی۔
News ID: 427851 Publish Date : 2017/05/01
ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرگڑھ کے زیر اھتمام؛
ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا طوری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو میڈیا پر مسکراتے چہروں کے ساتھ پیش کرنا ۸۰ ہزار پاکستان یوں کی شہادت سے غداری ہے۔ ملک بھر میں دہشتگردی کی کاروائیاں کی گئیں۔
News ID: 427850 Publish Date : 2017/05/01
مولانا محمد خان شیرانی:
مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ چار مسلم ممالک پاکستان ، ایران ، ترکی اور سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور آپس کی جنگوں کے خاتمہ میں کردار ادا کریں۔
News ID: 427841 Publish Date : 2017/05/01