Tags - پاکستان
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے امریکا کی حالیہ جارحیت پہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے اپنے زیر تسلط علاقوں میں کیمیائی ہتھیار چھپا رکھے تھے اور شامی افواج کی بمباری ان میں سے کیمیائی گیس کے اخراج کا باعث بنی، تاہم امریکی عُجلت اس حقیقت کی عکاس ہے کہ وہ شام کو نشانہ بنانے کیلئے پہلے سے تیار بیٹھا ہے۔
News ID: 427385    Publish Date : 2017/04/08

استحکام پاکستان کانفرنس:
اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوفیاء کے ماننے والوں کا اتحاد ہی استحکام پاکستان کی بنیاد بن سکتا ہے، امریکہ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، قومی قائدین قومی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایجنڈا تیار کریں اور میثاق پاکستان پر دستخط کریں، امریکہ نواز پالیسی ختم کی جائے، پاکستان میں غیر ملکی مداخلت فساد کی اصل جڑ ہے۔
News ID: 427378    Publish Date : 2017/04/08

حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی:
عالمی حالات پہ تبصرہ کرتے ہوئے ایس یو سی پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جرات کریں، علماء سے بیانیہ نہ لیں، ریاست کا بیانیہ جاری کریں، علماء بیانیہ دے چکے، اب مزید بنانیہ کی ضرورت نہیں، آخر کب تک قوم افراتفری، انتشار و فساد کا شکار رہے گی۔
News ID: 427377    Publish Date : 2017/04/08

علی حسین:
کراچی میں پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں اگر نواز حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات کئے جاتے، تو آج ملک کو اتنے سانحات نہ دیکھنے پڑتے۔
News ID: 427374    Publish Date : 2017/04/08

راغب نعیمی:
جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر کامل یقین ہونا چاہیے کہ ایک دن تمام انسانوں کو قبروں سے اٹھا کر دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور اپنے رب کی بارگاہ میں ہمیں اپنے اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا، ہر مسلمان کو اعمال صالح اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے کیوں کہ اعمال صالحہ اپنی اپنی جگہ عذاب قبر سے بچانے کا ذریعہ ہیں، بہت سی روایت اس پر دال ہیں کہ مرنے کے بعد انسان کے اعمال صالحہ اسے چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں اور جدھر سے بھی عذاب آنے کی کوشش کرتا ہیں تو وہ عذاب کے سامنے رکاوٹ بن جاتے ہیں۔
News ID: 427373    Publish Date : 2017/04/08

شیعہ علماء کونسل:
علامہ عارف واحدی اور سبطین سبزواری کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ اسلام کو بدنام کرنے کیلئے داعش کے نام پر ایک دہشتگرد گروپ تیار کرکے پوری دنیا سے دہشتگردوں کو اکٹھا کیا اور شام میں عوام دوست حکومت مخالفین اور داعش کو مالی سپورٹ اور اسلحہ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ سٹریٹیجک سپورٹ مہیا کی ۔
News ID: 427372    Publish Date : 2017/04/08

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں نے جب بھی پاکستان دشمن پالیسیوں پر تنقید کی ان کو ایران کیساتھ نتھی کرکے ایک پروپیگنڈا شروع کر دیا جاتا ہے، ہم پاکستان ی ہیں اور بانیان پاکستان کی اولادوں میں سے ہیں، ہمیں پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے زیادہ عزیز ہے، ملکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے اور ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ وقت آنے پر اس ملک کی بقا و سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
News ID: 427355    Publish Date : 2017/04/07

حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی:
ایس یو سی سندھ کے صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اگر پاکستان بھر میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں اور اُنکے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جاتا، تو آج لاہور میں دہشگردی کا دلخراش واقعہ پیش نہیں آتا۔
News ID: 427325    Publish Date : 2017/04/05

سرتاج عزیز:
اسلام آباد میں ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ اور امریکی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاک امریکا مذاکرے میں مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ سفارتکاری ایک جاری عمل ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے، پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے سکیورٹی اور معاشی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اور ہر سطح پر امریکا سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔
News ID: 427312    Publish Date : 2017/04/05

نفیس ذکریا:
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے اتحاد کا مقصد انسداد دہشت گردی ہے، یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے، داعش بین الاقوامی سطح پر خطرناک تنظیم بن چکی ہے، اس کا خاتمہ ہر صورت ضروری ہے۔
News ID: 427311    Publish Date : 2017/04/05

خضر کاظمی:
ایس این ایل سی کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ تکفیر کرنیوالوں نے ابھی تک اپنے کئے پر عوامی سطح پر شرمندگی کا اظہار نہیں کیا۔ دہشتگرد خارجی گروہ کے سرغنے نے یہ تو تسلیم کر لیا کہ شمس الرحمان معاویہ کو قتل کرنیوالا، پولیس مقابلے میں مارا جانیوالا لشکر جھنگوی کا دہشتگرد ملک اسحاق تھا، مگر دو دن تک مقتول کا جنازہ مال روڈ پر رکھ کر جو تشیع کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، اس پر اس نے ملت جعفریہ سے کوئی معافی نہیں مانگی۔
News ID: 427310    Publish Date : 2017/04/05

تحقیقات کیمطابق دھماکہ ۷ بج کر ۴۵ منٹ پر ہوا، حملہ آور پیدل تھا، وین کے بالکل پیچھے خود کو اڑایا، چہرے اور بالوں سے حملہ آور مقامی معلوم نہیں ہوتا، حملہ آور کا سر ۴۰ فٹ اونچی عمارت کی چھت سے ملا، دھماکے میں ۳ موٹر سائیکل، ایک رکشہ تباہ ہوا، مردم شماری کے عملے کی ۲ وین تباہ ہوئیں۔
News ID: 427309    Publish Date : 2017/04/05

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت بجلی چوری پکڑنے کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو کر عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرکے یہ ثابت کر رہی ہے کہ سسٹم کی اصلاح کیلئے انکے پاس کوئی لائحہ عمل سرے سے موجود نہیں۔
News ID: 427308    Publish Date : 2017/04/05

آصف صفوی:
وحدت میڈیا سیل کے نمائندگان کی تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواز حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، صارفین سے زائد بلنگ کے ذریعے بھاری رقوم بٹورنا اور کارخانوں کی بجلی منقطع کرکے عوام کو بے روزگار کرنا کے الیکٹرک کا وطیرہ ہے۔
News ID: 427285    Publish Date : 2017/04/03

مظفرگڑھ میں سٹوڈنٹ رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں نے انڈے بیچ کر بکریاں پال کر اپنے تعلیمی اخراجات پورے کیے اس لیئے میں غریب طلبا کے تعلیمی مسائل کو سمجھتا ہوں۔
News ID: 427265    Publish Date : 2017/04/02

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے باوجود دہشت گردوں کے سامنے حکومت بے بس اور لاچار ہے، حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کی بجائے مظلوم عوام کا ساتھ دے۔
News ID: 427264    Publish Date : 2017/04/02

یارگار شہداء اسکردو پر منعقدہ احتجاجی جلسے میں جنرل راحیل شریف کو متنازعہ فرقہ وارانہ اتحادی فورس کی سربراہی سے روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
News ID: 427263    Publish Date : 2017/04/02

صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل کےچیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو متنازعہ مسلم فوجی اتحاد میں شامل ہوکر ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران سے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہئیں، کرپشن کی دیمک نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، قیام پاکستان سے لیکر آج تک اقتدار میں آنیوالوں کا بے رحم احتساب ہونا چاہیئے، سیاست میں بڑے پیمانے پر بھل صفائی کی ضرورت ہے، احتساب کا مؤثر نظام سدا بہار حکمرانوں کو وارا نہیں کھاتا۔
News ID: 427262    Publish Date : 2017/04/02

تحریک لبیک یارسول اللہ(ص) اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیراہتمام ریلوے گریفن گراؤنڈ مغلپورہ لاہور میں "اسلام زندہ باد کانفرنس" اور "عقیدہ توحید سیمینار" کا انعقاد کیا گیا۔
News ID: 427261    Publish Date : 2017/04/02

پاراچنار امام بارگاہ کے گیٹ کے باہر دھماکے کے بعد آج شہر بھر میں فضا سوگوار ہے۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے امام بارگاہ میں قرآن خوانی کا اہتما م کیاگیا ہے۔
News ID: 427259    Publish Date : 2017/04/02