Tags - پاکستان
حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان میں اہلسنت کے بعد ملت تشیع دوسری بڑی اکثریت ہے، ہمارے نوجوانوں کو گزشتہ تین دہائیوں سے چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے، حکمرانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملت تشیع کو تحفظ فراہم کرے۔
News ID: 428408    Publish Date : 2017/06/05

رحمٰن ملک:
سابق وزیر داخلہ پاکستان نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ وہ ایران اور سعودی عرب تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔
News ID: 428403    Publish Date : 2017/06/05

عبدالغفار روپڑی:
جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کا دعویٰ کرنیوالے حکمران اور انتظامیہ صرف سستے اور رمضان بازاروں کے نام پر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو روزداروں کیساتھ بدترین سلوک ہے۔
News ID: 428402    Publish Date : 2017/06/05

سید سرفراز نقوی:
آئی ایس او کے مرکزی صدر نے لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس دن گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے ثابت کریں کہ فلسطینی تنہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہتے ہونے کے باوجود اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ ہمت اور مقاومت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
News ID: 428372    Publish Date : 2017/06/03

حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
اسلامی تحریک کے جنرل سکریٹری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے عدم فعال ہے، ختم نہیں ہوئی، ۲۰۰۸ء کے انتخابات کے بعد جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے باہمی اختلافات کے باعث متحدہ مجلس عمل کو فعال نہ رکھا جا سکا، آئندہ مجوزہ دینی جماعتوں کے اتحاد میں مزید جماعتیں بھی شامل ہو سکتی ہیں، اس حوالے سے رابطے جاری ہیں، اصولی طور پر سب کا انتخابی اتحاد پر اتفاق ہے تاکہ دینی حلقوں کا ووٹ بینک ضائع نہ ہو۔
News ID: 428371    Publish Date : 2017/06/03

کراچی پاکستان:
سرزمین کراچی پاکستان کے بزرگ شیعپ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید امیر حسین حسینی انتقال کر گئے ۔
News ID: 428332    Publish Date : 2017/05/31

صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عسکری اتحاد کو ایران کیخلاف بتایا اور کہا:احسان اللہ احسان کو پھانسی نہ دینا ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہوگی ۔
News ID: 428328    Publish Date : 2017/05/31

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح ہونے والے خوفناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل دھماکے میں پاکستان ی سفارتخانے کا عملہ بھی زخمی ہوا ہے۔
News ID: 428322    Publish Date : 2017/05/31

امریکہ نے پاکستان کے خلاف ایک اوراقدام میں پاکستان یوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں۴۰ فیصد کمی کردی ہے۔
News ID: 428309    Publish Date : 2017/05/30

حجت الاسلام مختار احمد امامی:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کراچی میں تنظیمی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ پاکستان ی دفتر خارجہ بحرینی اور سعودی حکومتوں سے وہاں کے شہریوں سے برتے جانے والے شرمناک رویئے پر سفارتی سطح پر احتجاج کرے۔
News ID: 428303    Publish Date : 2017/05/29

اویس نورانی:
جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مسلم فوجی اتحاد کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں، پاکستان ایران اور سعودی عرب کی صلح کیلئے اپنا کردارا دا کرے، ملکی حالات سول وار کی طرف بڑھ رہے ہیں، ملک میں غربت، افلاس، بیروزگاری اور ناانصافی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے، حکمران اشرافیہ آتش فشاں کے دہانے پر پکنک منا رہی ہے۔
News ID: 428298    Publish Date : 2017/05/29

حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
سولجربازار کراچی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے رمضان کے خصوصی انعام ہیں، روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے، یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں کہ جب نفس کےیساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کیجائے۔
News ID: 428271    Publish Date : 2017/05/27

آئی ایس او پاکستان کے یوم تاسیس کے موقع پر؛
ایک الٰہی اور خدائی معاشرہ تشکیل دینے کیلئے جن امور کی ادائیگی مطلوب ہوتی ہے، وہ سب اس شجرہ طیبہ آئی ایس او پاکستان کے پلیٹ فارم سے انجام دیئے جا رہے ہیں، جہاں پر خوبیاں ہیں، یقیناً خامیاں بھی موجود ہیں، بہت سارے تنظیمی امور کو بہتر بنانیکی بہت زیادہ گنجائش باقی ہے، جنکی بہتری کیلئے ہم پرامید ہیں، مگر مجموعی طور خوبیاں اور خدمات زیادہ ہیں۔ یہی وہ چیزیں ہیں، جو ہمیں اس شجرہ طیبہ سے جوڑے ہوئے ہیں، تمام برادران و خواہران جو آئی ایس او پاکستان سے منسلک ہیں، انکو اپنے اوپر فخر کرنا چاہئے ۔
News ID: 428266    Publish Date : 2017/05/27

آئی ایس او کا اعلان؛
مرکزی نائب صدر علی کاظمی کا کہنا تھا کہ قرآن و خودسازی کے حوالے سے یونٹس و ڈیژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر، ہمدردی کا نام ہے۔
News ID: 428265    Publish Date : 2017/05/27

اعجاز ہاشمی:
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنا اسلحہ بیچنے آیا تھا، سعودی عرب نے معاہدہ کر لیا ہے، شاید مزید بھی کچھ ممالک کر لیں گے کیونکہ اسلحہ بیچنے کیلئے جنگی حالات پیدا کرنا ضروری ہوتا ہے، جس کیلئے شام، عراق، بحرین اور یمن میں فسادات کروائے گئے تاکہ شیعہ سنی تقسیم سے عالمی سطح پر ناجائز فائدہ اٹھایا جائے، افسوسناک بات ہے کہ ریاض کانفرنس میں سیاسی طور پر نابالغ حکمرانوں نے ایسا ہی کیا ہے۔
News ID: 428251    Publish Date : 2017/05/26

اویس نورانی:
ورلڈ اسلامک مشن کے وفد سے گفتگو میں جے یو پی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی نئی گریٹ گیم شروع ہو چکی ہے، مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں اور امریکی کھیل کا حصہ نہ بنیں، امریکہ گریٹر اسرائیل کی تکمیل کیلئے عرب ممالک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔
News ID: 428250    Publish Date : 2017/05/26

عالمی مجلس ادیان:
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کسی بھی مسلم یا غیر مسلم کو ماورائے عدالت واجب القتل قرار نہیں دیا جائے گا۔ شرانگیز مواد کی اشاعت، تقسیم اور ترسیل نہیں کی جائے گی۔ شرانگیز مواد کی انٹرنیٹ یا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور ایسا کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے۔ مسلکی تنازعات کو باہم مشاورت، افہام و تفہیم اور سنجیدہ مکالمے کے اصولوں کی روشنی میں حل کیا جائے گا۔ تمام مذاہب اور مسالک کی مقتدر و مقدس شخصیات اور کتب کا ادب و حترام ملحوظ رکھا جائے گا۔
News ID: 428249    Publish Date : 2017/05/26

حجت الاسلام عبدالحسین حسینی:
اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شیعہ رہنماوں کی گرفتاری، شیعہ اکثریتی آبادیوں کو ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کرنا، شیڈول فور یا ۱۶ ایم پی او، پاراچنار اور اورکزئی ایجنسی میں شیعوں سے دفاع کا حق چھین کر داعش اور طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑنا کس ایجنڈے کا حصہ ہے۔
News ID: 428219    Publish Date : 2017/05/24

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قرآنی حکم ہے کہ یہودو نصاریٰ کبھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے تو ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کا خیر خواہ کیسے بن گیا؟ جو منافقت کا منبع اور جھوٹ کا پلندہ ہے، امریکہ کی پالیسیاں ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کیخلاف رہی ہیں، ان سے توقع رکھنا کہ وہ دہشتگردی کو ختم کر دیں گے عبث ہے۔
News ID: 428188    Publish Date : 2017/05/22

محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : اقوام متحدہ اور عالمی عدالت مظلوموں کے حقوق کیلئے کیا کردار ادا کر رہے ہیں۔
News ID: 428168    Publish Date : 2017/05/21