پاکستان - صفحه 46

ٹیگس - پاکستان
خالد اقبال مسرت:
سرگودہا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعت کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ شام، عراق، مقبوضہ کشمیر اور برما میں بے گناہ مسلمانوں کا خون امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ، یو این او، یونائیٹڈ نیشن اور او آئی سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 429998    تاریخ اشاعت : 2017/09/18

ایڈمنسٹریٹر مغربی کراچی :
افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو نے بلدیہ غربی کی حدود میں جلوس کی گزرگاہوں کی مرمت مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی۔
خبر کا کوڈ: 429997    تاریخ اشاعت : 2017/09/18

باجوڑایجنسی میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ۵ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 429978    تاریخ اشاعت : 2017/09/17

ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان:
اجلاس میں سجاد خان نے کہا کہ پشاور میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دنیا بھر کو پہنچے۔
خبر کا کوڈ: 429972    تاریخ اشاعت : 2017/09/16

وزیراعلیٰ سندھ:
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ چہلم تک مسلسل نگرانی کے لئے لازمی انتظامات کئے جائیں، تاکہ علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ قریبی مسابقتیں بڑھائی جاسکیں، میں ذاتی طور پر علماء اور مشائخین کے ساتھ ملاقاتیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ: 429971    تاریخ اشاعت : 2017/09/16

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس عظیم انسانی المیہ میں انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے فوری طور پر بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنی چاہئیں، اگر عرب شیوخ امریکہ کے طوفان سے متاثرہ لوگوں پر ۲۷ ملین ڈالر خرچ کر سکتے ہیں تو برما کے مہاجرین پر بھی انہیں دل کھول کر خرچ کرنا چا ہیے۔
خبر کا کوڈ: 429936    تاریخ اشاعت : 2017/09/13

وزیر داخلہ پاکستان:
وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ٹرمپ کے ساتھ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریرکی لیکن روس، چین اور یورپی ممالک نے پاکستان کی تائید کی جو خوش آئند ہے۔ برکس میں چین نے کوئی نئی پالیسی نہیں بنائی۔
خبر کا کوڈ: 429934    تاریخ اشاعت : 2017/09/13

سی پی او محمد طاہر خان کی سربراہی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے سلسلے میں پونیوالے خصوصی اجلاس میں پولیس افسران کو محرم الحرام کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں امام بارگاہوں، مساجد اور حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی۔
خبر کا کوڈ: 429933    تاریخ اشاعت : 2017/09/13

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان:
کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ عالمی برادری برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے، برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے عوام مصیبت کی اس گھڑی میں برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ: 429906    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے بانی پاکستان کے یوم وفات پر مجلس ترحیم سے خطاب میں کہا کہ قائداعظم اپنے ان اوصاف کی بناء پر عزم و استقلال اور واضح نصب العین اور دانشمندی کے اعلی درجوں پر فائز تھے، انہی اوصاف کی بناء پر قائداعظم کٹھن حالات کا سامنا کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت کے قیام میں کامیاب و کامران ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 429905    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان کے علمائے کرام کا صحافیوں سے مشترکہ گفتگو میں کہنا تھا کہ برما کے حوالے سے او آئی سی، اسلامی کانفرنس، عرب لیگ، اسلامی کونسل، رابطہ عالم اسلامی اور پاک فوج کے سابق ریٹائرڈ آرمی چیف کی سربراہی میں بننے والے ۴۱ ممالک کا فوجی اتحاد کہاں غائب ہے۔؟
خبر کا کوڈ: 429900    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

ضلال الدین رومی:
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایوان صنعت و تجارت کے صدر کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب نے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کیا تو تھوڑے ہی عرصے میں اکثریت، اقلیت، صوبہ پرستی، فرقہ بندی اور تعصبات کی زنجیریں ٹوٹ جائیں گی۔
خبر کا کوڈ: 429873    تاریخ اشاعت : 2017/09/09

سراج الحق:
امیر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ایک سرکاری وفد بنگلہ دیش اور برما بھیجا جائے تاکہ بنگلہ دیش کی حکومت اور فوج کو ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرنے پر آمادہ کیا جائے کہ برمی مہاجرین کا قتل عام رکوانے اور انہیں پناہ دینے کی بجائے بندوق کی نوک پر انہیں واپس نہ بھجوایا جائے جہاں انہیں زندہ جلایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 429868    تاریخ اشاعت : 2017/09/09

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے انتہائی مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ قومی امور پر بھی باہمی تعاون کیساتھ مل جل کر کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 429867    تاریخ اشاعت : 2017/09/09

کراچی کے علاقہ گلستان جوہر الحبیب سوسائٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ۷ وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سےخود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 429865    تاریخ اشاعت : 2017/09/09

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا: ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دفاع وطن کیلئے پاک فوج نے ہمیشہ پوری جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اور کسی بھی مرحلے پر بیرونی دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیا، اس لحاظ سے پاکستان ی عوام اپنی مسلح افواج پر بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں تاہم ملک کے داخلی مسائل و مشکلات کے حل لئے حکمران طبقے اور بااثر قوتوں کی جانب سے ابھی تک کوئی سنجیدہ کوشش نہیں ہوئی، ردالفساد آپریشن کے کامیاب آپریشن کا دائرہ ملک کے دیگر شہروں تک پھیلانے کے مثبت اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 429838    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

حجت الاسلام مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں تعجب ہے وہ ۳۹ یا ۳۴ ملکی اسلامی افواج کہاں ہیں؟ کیا برمی مسلمانوں کا دفاع اسلام اور اُمت مسلمہ کا دفاع نہیں، ایام حج میں خطبہ حج میں امام کعبہ کا برمی، یمنی، فلسطینی، عراقی، شامی، افغانی، کشمیری، مسلمانوں پر ظلم کرنے والوں کیخلاف آواز نہ اُٹھانا افسوسناک ہے، برما کی طرح یمن میں بھی بھوکے پیاسے بچوں خواتین کو وحشیانہ بمباری کیساتھ قتل عام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 429837    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

پاکستان کے شہر کراچی سے انصار الشریعہ پاکستان کے سربراہ شہریار عرف عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انصار الشریعہ داعش سے منسلک تنظیم ہے اس تنظیم کے ۱۰ سے ۱۲ ارکان نےافغانستان میں دہشت گردانہ تربیت حاصل کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 429830    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

سنی تحریک:
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میانمار کے بے آسرا مسلمان ایک طویل عرصے سے متشدد حکومت فوج اور مقامی انتہا پسند بدہسٹ آبادی کی انسانیت سوز اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا شکار ہیں، میانمار میں مسلمانوں کی لرزہ خیز نسل کشی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش میانمار کی وزیر خارجہ آنگ سان سوچی کو انسانیت نوازی پر نوبل پرائز مل چکا ہے، مگر جس ملک کی وہ وزیر خارجہ ہے اس میں انسانوں کو بے دریغ کاٹا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 429801    تاریخ اشاعت : 2017/09/04

سراج الحق:
سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ سے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کے حوالے سے حکومت پاکستان کو فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے میانمار پر عالمی دباؤ بڑھانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میانمار کے سفیر کو طلب کرکے عوام کے جذبات سے آگاہ کیا جائے جبکہ مسلمانوں کو پناہ نہ دینے پر بنگلا دیش اور بھارت کو بے نقاب بھی کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 429800    تاریخ اشاعت : 2017/09/04