Tags - پاکستان
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: گزشتہ چند ماہ میں سینکڑوں کشمیری ایک مرتبہ پھر شہید کر دیئے گئے، پیلٹ گنز کے استعمال سے جوانوں کیساتھ بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں تک کو نشانہ بنایا گیا اور بینائی سے محروم کر دیا گیا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، حکومت مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھائے، کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
News ID: 429101    Publish Date : 2017/07/20

حجت الاسلام مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے قم المقدس اور نجف اشرف میں تعلیم حاصل کرنا کونسا جرم ہے؟ ہمارے ساتھ مقبوضہ کشمیر اور فلسطینیوں جیسا سلوک بند کیا جائے، ہم اعلیٰ عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پنجاب حکومت کی متعصبانہ انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیں، ہم اس ظلم و بربریت کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے۔
News ID: 429100    Publish Date : 2017/07/20

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدور نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ محب وطن شیعہ علماء کرام و جوانوں کے اغوا نے پنجاب حکومت کے شیعہ دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے، اعلیٰ عدلیہ اور قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے پنجاب حکومت کی متعصبانہ انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیں، جو سی ٹی ڈی کو اپنے شیطانی عزائم کیلئے استعمال کر رہی ہے۔
News ID: 429099    Publish Date : 2017/07/20

امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر انتہا پسندوں کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان دہشت گردوں کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں ۔
News ID: 429095    Publish Date : 2017/07/20

امریکہ کیجانب سے یہ کھلی بلیک میلنگ ہے۔ پاکستان نے امریکہ کیساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آنکھیں بند کرکے تعاون کیا۔ اس جنگ میں پاکستان کو لاکھوں کی تعداد میں قیمتیں جانوں کی بھی قربانی دینا پڑی، آج ہماری قربانیوں کے اعتراف کی بجائے امریکہ بھی مودی کی زبان بول رہا ہے، جو پاک امریکہ تعلقات کیلئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان کو سوچنا ہوگا کہ آخر ہم کب تک امریکہ کے جھانسوں میں آتے رہینگے؟ کب تک امریکہ ہمیں بلیک میل کرتا رہے گا؟ کیا اب وقت نہیں آگیا کہ ہم اپنے دوست بدل لیں۔؟
News ID: 429059    Publish Date : 2017/07/17

حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے، پاکستان میں شیعہ اور سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، شیعہ اور سنی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی کو منظم سازش کے تحت لڑایا گیا اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے تکفیری گروہ پیدا کیا گیا، مگر آج شہداء کے مقدس لہو کی بدولت شیعہ اور سنی متحد ہیں اور تکفیری گروہ تنہا ہو چکا ہے۔
News ID: 429024    Publish Date : 2017/07/15

زاہد محمود قاسم:
علماء سے گفتگو میں پی یو سی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جو قوم اپنے نظریاتی اور تہذیبی وجود کے تحفظ و ترقی کیلئے قربانی نہیں دے سکتی وہ قطعاً قوم کہلانے کے حق دار نہیں، اللہ کے فضل سے ہمارے بزرگوں نے قائداعظم کی قیادت میں بے پناہ قربانیاں دیکر پاکستان کے نظریاتی تشخص کو قائم کیا اور اس ملک کو بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ایجنڈہ ہے کہ اس پاکستان کو کمزور کیا جائے اور اس ملک میں دہشتگردی، مذہبی منافرت اور لسانیت کو فروغ دیکر قوم کو تقسیم کیا جائے۔
News ID: 429020    Publish Date : 2017/07/15

طاہر اشرفی:
چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ہم کسی کو سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے، ملک میں بڑی مشکل سے جمہوریت کو فروغ ملا ہے اور اب جمہوریت کی گاڑی کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش ہو رہی ہے جبکہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے جس کا مقصد سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا ہے لیکن میں اس میں مودی سرکار کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔
News ID: 429019    Publish Date : 2017/07/15

مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس کا کہنا تھا کہ نشے میں مبتلا یونیورسٹیز کے سیکڑوں طلبہ کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں، آئے روز میڈیا پر آنیوالی رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جامعات میں طلباء و طالبات میں نشے کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، حکومت کو اس کے تدارک کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے چاہئے۔ یاور عباس کا کہنا تھا کہ تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت بھی نوجوان طبقے کیلئے ضروری عمل ہے۔
News ID: 429009    Publish Date : 2017/07/14

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کے نتیجے میں دونوں فریقین یعنی مدعا علیہ اور استغاثہ کے دلائل اور جوابی دلائل سنے بغیر سپریم کورٹ اس بارے میں کوئی فیصلہ جاری نہیں کرے گی۔ اب دیکھنا یہی ہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل سپریم کورٹ کا بینچ جس نے ۵ رکنی بینچ میں اکثریتی فیصلہ دیا تھا جس کے ذریعے وزیراعظم نواز شریف اور اْن کے خاندان کو رقوم کی ترسیل ثابت کرنے کا ایک موقع فراہم کیا گیا تھا، پیر کے روز سماعت کرتے ہوئے اس مشترکہ تفتیشی کمیٹی کی رپورٹ کے حوالے سے کیا لائحہ عمل طے کرتا ہے۔
News ID: 428974    Publish Date : 2017/07/12

پاکستان کے اہل سنت مذہبی رہنما:
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت مذہبی رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جو دو قومی نظریے کی بنیاد پر قائم ہوئی، آج اس کے خلاف گہری سازشیں ہو رہی ہیں۔ بانی پاکستان قائداعظمؒ کے تمام خطبات اس بات کے گواہ ہیں کہ وہ پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔
News ID: 428973    Publish Date : 2017/07/12

حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی:
ایم ڈبلیو ایم سندھ و کراچی ڈویژن کی کابینہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حکمرانوں کے تمام اثاثے ضبط کرکے ان کے خلاف سنگین بدعنوانی اور قومی معاملات میں بددیانتی سمیت دیگر جرائم کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔
News ID: 428972    Publish Date : 2017/07/12

محمد یعقوب شہباز:
ایس یو سی سندھ کے نایب صدر یعقوب شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ملت جعفریہ کا ووٹ بینک بہت بڑی تعداد میں موجود ہے، جو ۲۰۱۸ء کے الیکشن کیلئے دھوکے باز سیاسی جماعتوں کیلئے کافی مشکلات پیدا کرے گا۔
News ID: 428943    Publish Date : 2017/07/10

فلسطین فاؤنڈیشن:
پی ایل ایف کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشتگرد ہے، جو اسرائیل اور ہندوستان کی سرپرستی کر رہا ہے، فلسطینی اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی قرار دینا انتہائی شرمناک فعل ہے۔
News ID: 428942    Publish Date : 2017/07/10

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
کوئٹہ میں مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ چین کی اقتصادی ترقی سی پیک منصوبے یعنی ون بیلٹ ون روڈ سے منسلک ہے۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کو مذہبی انتہا پسندوں، طالبان، داعش، لشکر جھنگوی و دیگر تکفیری گروہوں کے ذریعہ کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ پاکستان کو تقسیم کرکے ایران، ترکی اور چین کی تقسیم کی راہ ہموار کی جاسکے۔
News ID: 428941    Publish Date : 2017/07/10

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات اسلام آباد کی پہلی ترجیح ہے۔
News ID: 428938    Publish Date : 2017/07/10

اصغریہ کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے اپنے بیان میں کہا کہ ۲۳ جولائی کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے علماء کرام اور تنظیمی شخصیات خطاب کریں گی۔
News ID: 428923    Publish Date : 2017/07/08

فضل حسین اصغری:
یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے اپنے بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ آل سعود اسلامی باطل وہابی فرقہ کو اسلامی ممالک میں پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے، جسکا مقصد مسلمانوں میں پھوٹ ڈال کر اسلامی عقائد کی بیخ کنی اور استعماری طاقتوں کے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔
News ID: 428831    Publish Date : 2017/07/03

حافظ عاکف سعید:
تنظیم اسلامی پاکستان کے صدر نے گذشتہ روز لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی طاقتیں شیعہ سُنی اختلافات کو ہوا دے کر ملک میں کشت و خون کروانا چاہتی ہیں لیکن الحمدللہ عوام نے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو ناکام بنایا ہے، گزشتہ دنوں پارا چنار میں ہونیوالی دہشتگردی بھی ان ہی کوششوں کا حصہ تھی۔
News ID: 428801    Publish Date : 2017/07/01

عمران خان:
چیئرمین پی ٹی آئی نے پاراچنار آنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج یہاں دو وجہ سے یہاں آئے ہیں، ایک یہ بتانے کہ ساری قوم آپکے ساتھ کھڑی ہے، دوسرا یہ کہ ساری قوم اس چیز پر متفق ہے کہ ہم نے ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنا ہے اور یہ جو ہمیں تقسیم کرنیکی سازش کی جا رہی ہے، اسکو ناکام بنانا ہے۔
News ID: 428800    Publish Date : 2017/07/01