Tags - پاکستان
حجت الاسلام اصغر عسکری:
سرزمین پاکستان کے شیعہ رھنما حجت الاسلام اصغر عسکری نے ڈی جی خان کا دورہ کیا ، نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اور شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی کی ۔
News ID: 428138    Publish Date : 2017/05/19

حرمین شریفین پر خطرے کی جھوٹی افواہ پھیلا کر پاکستان ی عوام و فوج کو اپنے مفاد کے لئے استفادہ کرنے والی حکومت اس ملک کے حج کوٹے میں اضافہ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دی ۔
News ID: 428113    Publish Date : 2017/05/18

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے علماء کرام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں ۱۲ ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے جبکہ لاہور میں ۳ ہزار کے قریب مساجد اور امام بارگاہیں ہیں جن کو سکیورٹی کے لحاظ سے ۳ کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔ میٹنگ میں علماء کرام نے ڈی آئی جی کو یقین دہانی کرائی کہ سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پولیس کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔
News ID: 428109    Publish Date : 2017/05/17

یعقوب شہباز:
ایس یو سی سندھ کے نائب صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتحاد و وحدت قومی فریضہ ہے، اسے سبوتاژ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔
News ID: 428108    Publish Date : 2017/05/17

ثروت اعجاز قادری:
مرکز اہلسنت کراچی پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں اگر عدلیہ آزاد ہوتی تو آج طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہزاروں پاکستان یوں کو بھی انصاف ملتا، عدلیہ کے سر پر آج بھی دہشتگردی اور سیاسی مداخلتوں کی تلوار لٹکی ہوئی ہے۔
News ID: 428107    Publish Date : 2017/05/17

۱۶ مئی یوم مردہ باد امریکا کی مناسبت سے نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب نکالی گئی ریلی میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے امریکا اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا، جبکہ ریلی کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔
News ID: 428105    Publish Date : 2017/05/17

صاحبزادہ حامد رضا:
لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں ایس آئی سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ داعش، القاعدہ اور پاکستان ی طالبان شیطانی قوتوں کے آلہ کار ہیں، تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے، نیوز لیکس کی انکوائری رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنا آمرانہ عمل ہے، پیسے کے ذریعے سیاست کرنے اور سیاست کے ذریعے پیسہ کمانے والے قومی مجرم ہیں، کرپٹ افراد کو سیاست بدر کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، مفاداتی اور مالیاتی سیاست کا علمبردار حکمران خاندان عبرت کا نشان بننے والا ہے، قوم عید کے بعد حکمرانوں کی رخصتی کی خوشخبری سنے گی۔
News ID: 428104    Publish Date : 2017/05/17

پاکستان میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید ۴ خطرناک وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
News ID: 428103    Publish Date : 2017/05/17

۱۶ مئی یوم مردہ باد امریکا ​​و اسرائیل کی مناسبت سے اولڈ کمپس سے پریس کلب حیدرآباد تک نکالی گئی احتجاجی ریلی سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی، مولانا غلام عباس جوئیہ، آئی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن کے رہنماء جمال زیدی اور اصغریہ علم و عمل تحریک (شعبہ خواتین) کی مرکزی صدر سلمہ علی نے خطاب کیا۔
News ID: 428073    Publish Date : 2017/05/15

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے راولپنڈی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تحریک جعفریہ پنجاب کے سابق صدر مولانا محمد سبطین کاظمی بیگناہ ہیں ہم عدالت میں ریکارڈ پیش کرسکتے اور گواہی کیلئے میں خود بھی عدالت جا سکتا ہوں۔
News ID: 428072    Publish Date : 2017/05/15

پاکستان میں سیکورٹی فورسز اور تکفیری دہشتگردوں کے مابین ہونے والی فائرنگ میں چار تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
News ID: 428067    Publish Date : 2017/05/15

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
کراچی میں بیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ اور ایم ڈبلیو ایم کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دہشتگردوں کی میڈیا میں ہیرو بنا کر پیش کرنا شہداء کے خون سے غداری ہے، شیعہ نوجوانوں کو سیاسی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہمارے لاپتہ افراد کو فوراََ بازیاب کرایا جائے۔
News ID: 428048    Publish Date : 2017/05/13

حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
اجلاس سے خطاب میں ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت علماء کی توہین کر رہی ہے، حتٰی کہ نجف اور قم سے واپس آنے والے علماء کو حراست میں لیا گیا، ہم ایسے رویے برداشت نہیں کرینگے اور اسکے خلاف جدوجہد کرینگے، جس کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
News ID: 428046    Publish Date : 2017/05/13

ذرائع کے مطابق مستونگ میں ہونیوالے خودکش حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“، اسرائیلی ایجنسی ”موساد“ اور افغانستان کے خفیہ ادارے ”این ڈی ایس“ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، جس کے بعد حساس اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے خودکش حملے سے قبل اور بعد کی ٹیلیفونک گفتگو کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
News ID: 428041    Publish Date : 2017/05/13

مرزا اسلم بیگ:
پاکستان ی فوج کے سابق کمانڈر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے یمن کے خلاف نام نہاد سعودی فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے پر کہا ہے کہ انھوں نے سعودی ریال اور امریکی ڈالر کی لالچ میں یہ عہدہ قبول کیا ہے۔
News ID: 428038    Publish Date : 2017/05/13

حجت الاسلام مختار احمد امامی:
بارگاہ فاطمہ انچولی سوسائٹی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ملکی مفادات اور امن و سلامتی کیخلاف متحرک کالعدم قوتوں کو آزادی حاصل ہے، کالعدم جماعتیں ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
News ID: 428035    Publish Date : 2017/05/12

پاکستان:
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں پاکستان ی سینیٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے بس حملے میں اب تک ۲۷ افراد ہلاک اور ۳۰ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID: 428034    Publish Date : 2017/05/12

اسلام ٹائمز: امریکہ جو مشرق وسطٰی میں اپنے منصوبوں میں ناکام ہوچکا ہے، افغانستان کے مستقبل میں اپنے لئے اب کسی فیصلہ کن کردار کی خواہش رکھتا ہے۔ اس خواہش کی تکمیل کیلئے اسے افغانستان میں بھارت کی بھی ضرورت ہے اور افغانستان کے ایسے عناصر کی بھی جو روس، چین اور پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی کے مقابلے میں اسکا ساتھ دے سکیں۔ اگر افغانستان کی حکومت ماسکو کے زیر اہتمام ہونیوالی امن کوششوں کی حقیقی حصے دار بن جائے تو امریکہ کی یہ ساری خواہشیں ناکام ہوسکتی ہیں۔ اس لئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان جو مسلسل افغان حکومت کیساتھ اچھے روابط کیلئے کوششیں کر رہا ہے، اسکا اُدھر سے اچھا جواب کیوں نہیں آتا، یہاں تک کہ افغان صدر پاکستان کے دورے کی دعوت بھی پائے حقارت سے ٹھکرا دیتے ہیں۔
News ID: 428006    Publish Date : 2017/05/10

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کو بھارتی فوج اپنے مظالم سے نہیں روک سکتی، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہر صورت آزاد ہو کررہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالیہ ڈھونگ انتخابات میں کشمیریوں نے حصہ نہ لے کر ثابت کردیا ہے وہ بھارت کیساتھ نہیں رہنا چاہتے، بھارت اپنے وسائل کشمیر میں ضائع کرنے کی بجائے کشمیر کو آزاد کرے اور وسائل اپنے عوام کی بہود پر خرچ کرے۔
News ID: 428005    Publish Date : 2017/05/10

حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
کراچی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری نے کہا کہ عالمی شیطانی قوتوں اور مقاومتی بلاک کے درمیان شدید ٹکراؤ جاری ہے، پاکستان میں جعلی امام کعبہ کو لا کر مکہ مدینہ کے نام پر آل سعود کے ناجائز اقتدار کی بقاء و سلامتی کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
News ID: 428003    Publish Date : 2017/05/10