پاکستان - صفحه 57

ٹیگس - پاکستان
پاکستان کےصوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ۱۱ افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 428676    تاریخ اشاعت : 2017/06/23

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر:
جے یو پی کے مرکزی صدر نے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن سے اپنے رشتے کو مضبوط کرتے ہوئے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کی جدوجہد تیز تر کردیں گے اور اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کو اقتدار میں لاکر دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ: 428646    تاریخ اشاعت : 2017/06/21

ایم ڈبلیو ایم پاکستان:
کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس پر صیہونی غاصبانی تسلط کے خلاف موقف پیش کریں اور فلسطین کاز کی حمایت کا اعلان کریں۔
خبر کا کوڈ: 428645    تاریخ اشاعت : 2017/06/21

متحدہ علماء محاذ پاکستان:
کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ امام خمینی نے یوم القدس کا اعلان کرکے امت میں بیداری پیدا کی، مسلمان اپنے دین و بقاء کے تحفظ کی خاطر طاغوتی استعماری قوتوں کے خلاف بلاامتیاز مسلک شیعہ سنی متحد ہوجائیں، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے آج حیدرِ کرار جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: 428644    تاریخ اشاعت : 2017/06/21

اصغریہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ؛
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے، جس کی آزادی کیلئے تمام مکاتب فکر کو جدوجہد کرنی چاہئے، اس وقت تمام مسلمان بلاامتیاز مذہب و مسلک قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کریں۔
خبر کا کوڈ: 428643    تاریخ اشاعت : 2017/06/21

ثروت اعجاز قادری:
پاکستان سنی تحریک کےسربراہ نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو فروغ بھی کرپشن سے ہی مل رہا ہے، کرپشن ایسی لعنت ہے جس سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 428642    تاریخ اشاعت : 2017/06/21

راشد نسیم:
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن و کرپٹ قیادت اور اسلامی پاکستان ہی تمام مسائل کا حل اور ملکی سالمیت کا ضامن ہے، ملک میں مثبت تبدیلی کے لئے انفرادی و اجتماعی اور اسلامی حکومت کے قیام کے لئے جدوجہد کرنا ہی رمضان کا پیغام ہے۔
خبر کا کوڈ: 428641    تاریخ اشاعت : 2017/06/21

حجت الاسلام مختار احمد امامی:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک بھر ایم ڈبلیو ایم ۲۳ جون بمطابق ۲۷ رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے موقع پر بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کریگی۔
خبر کا کوڈ: 428621    تاریخ اشاعت : 2017/06/19

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ کہتے ہوئے کہ فیوض و برکات کا تسلسل سے نزول ہمارے لئے اپنے نفوس کی طہارت کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ جس طرح غفلت اور کوتاہی کے سبب اس سے قبل گزرنیوالے رمضان المبارک ہم نے کچھ حاصل کئے بغیر گزارے یہ ماہ مبارک کے باقی ماندہ ایام ایسے نہ گزارے جائیں بلکہ اس کے فیوض و برکات کو سمیٹنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے ۔
خبر کا کوڈ: 428617    تاریخ اشاعت : 2017/06/19

حجت الاسلام سید حسن ہمدانی:
ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم لاہور کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگر لاہور انتظامیہ نے شہید کے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی نہ کی تو پنجاب بھر میں نماز عید کے موقع پر احتجاج کرینگے اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا بھی دینگے۔
خبر کا کوڈ: 428616    تاریخ اشاعت : 2017/06/19

عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ روٹ کی عمارتوں پر سنائپر بھی تعینات ہیں جبکہ تین درجاتی سکیورٹی حصار لگایا گیا ہے۔ جلوس میں شریک ہونیوالوں کی بھی تین مقامات پر جامہ تلاشی کے بعد واک تھرو گیٹس سے گزارانے کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 428588    تاریخ اشاعت : 2017/06/17

ڈاکٹر طاہر القادری نے متعکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنے اور بچھڑے ہوئے کو ملانے والا دین ہے۔ یہ واحد ضابطہ حیات ہے جس نے اپنے بھائی سے نفرت اور قطع تعلقی سے منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنیوالوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 428587    تاریخ اشاعت : 2017/06/17

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم شھادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا: پیغمبر گرامی قدر نے اپنی رسالت اور اسلام کے پیغام کی ترویج کیلئے بہت سے افراد کو تیار کیا اور ان کی تربیت کی وہاں اسلام کی نشرواشاعت، اسلام کے تحفظ اور اسلام کے نفاذ کیلئے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب کو خصوصی طور پر تیار کیا، بچپن سے لے کر زندگی کے تمام مراحل تک حضرت امیر خلوت وجلوت میں پیغمبر خدا کیساتھ رہے۔
خبر کا کوڈ: 428586    تاریخ اشاعت : 2017/06/17

پاکستان:
احتجاجی مظاہرہ میں علماء اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ میلاد کمیٹی راولپنڈی کے رہنماؤں نے بھی مظاہرے میں شرکت اور خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 428585    تاریخ اشاعت : 2017/06/17

پاکستان:
مرکزی سطح پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ اور مدرسہ خامنہ ای میں شیرخدا کی شہادت کے سلسلے میں عظیم الشان جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 428584    تاریخ اشاعت : 2017/06/17

احتجاجی مظاہرے میں شریک کمسن بچوں اور خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر مطالبات درج تھے۔
خبر کا کوڈ: 428583    تاریخ اشاعت : 2017/06/17

ڈاکٹر ہارون الرشید:
سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ادب اکادمی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ۱۷ رمضان المبارک، غزوئہ بدر کی یاد دلاتا ہے، جب مسلمانوں نے عالم اسلام کے پہلے سپہ سالار محمد مصطفی ﷺ کی قیادت میں کفار کی بڑی قوت کو پاش پاش کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 428544    تاریخ اشاعت : 2017/06/14

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
افطار ڈنر کے موقع پر خطے کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لئے مختلف ممالک میں انتشار پیدا کر رہا ہے، سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں تفرقہ پھیلا رہا ہے اور امریکہ کے ساتھ ملکر مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 428542    تاریخ اشاعت : 2017/06/14

رویت ہلال کا معاملہ او آئی سی کے سپرد کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ کمیٹی نے سعودی عرب کے ساتھ روزہ اور عید کو منسلک کرنے کی وزارت مذہبی امور کی تجویز یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ اس سے خلیجی مماملک کے اختلافات کی وجہ سے پیچیدگیاں آئیں گی۔
خبر کا کوڈ: 428541    تاریخ اشاعت : 2017/06/14

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ شیعہ سنی میں فقہی و اجتہادی اختلاف کی بنیاد پر مخالفانہ نعرے اور فتوے نہیں لگائے جا سکتے، ملک میں اتحاد کی فضا موجود ہے ۔
خبر کا کوڈ: 428540    تاریخ اشاعت : 2017/06/14