پاکستان - صفحه 58

ٹیگس - پاکستان
پی ایل ایف کے زیر اہتمام ہونیوالی کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی اور پاپولر فرنٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اپیل کی کہ پاکستان کے عوام ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس بھرپور انداز میں منائیں اور حکومت یوم القدس کو سرکاری دن کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ: 428539    تاریخ اشاعت : 2017/06/14

لاہور پاکستان:
ایس پی سٹی عادل میمن کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر سرچ آپریشن کیا جس دوران پولیس نے دکانوں اور گھروں کی چیکنگ بھی کی۔ ایس پی سٹی کے مطابق جلوس کے روٹس پر آنیوالے گھروں اور دکانداروں سے شورٹی بانڈز بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 428517    تاریخ اشاعت : 2017/06/12

افشاں شفقت:
جشن ولادت باسعادت امام حسنؑ کی مناسبت سے منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ آرگنائزیشن شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نے کہا کہ مولا امام حسنؑ کی سیرت امن و بیداری کا درس دیتی ہے، آپؑ کے علم، حلم، جلالت اور کرامت میں عکس رسول اکرمؐ واضح طور پر نظر آتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 428516    تاریخ اشاعت : 2017/06/12

ثروت اعجاز قادری:
کراچی میں اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ غریبوں کیلئے مختص ہونے والا فنڈ کرپشن و اقرباء پروری کی نظر ہو جاتا ہے، حکومت زکواۃ کے نظام کی تقسیم کو درست کرلے تو حقداروں کو ان کا حق ملنے کے ساتھ غربت میں بھی کمی واقع ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 428515    تاریخ اشاعت : 2017/06/12

حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سکریٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کا علاقہ مستونگ دہشتگردوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ جب تک اس پورے علاقے میں کومبنگ آپریشن نہیں کیا جاتا، تب تک دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ: 428486    تاریخ اشاعت : 2017/06/10

حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی:
مذمتی بیان میں آئی ٹی پی کے سربراہ اور سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مام اسلامی ممالک کو متحد ہو کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرکے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملائے جا سکیں اور امت مسلمہ کیخلاف سازشوں کا مقابلہ بھی صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ: 428439    تاریخ اشاعت : 2017/06/07

حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان میں اہلسنت کے بعد ملت تشیع دوسری بڑی اکثریت ہے، ہمارے نوجوانوں کو گزشتہ تین دہائیوں سے چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے، حکمرانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملت تشیع کو تحفظ فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ: 428408    تاریخ اشاعت : 2017/06/05

رحمٰن ملک:
سابق وزیر داخلہ پاکستان نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ وہ ایران اور سعودی عرب تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ: 428403    تاریخ اشاعت : 2017/06/05

عبدالغفار روپڑی:
جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کا دعویٰ کرنیوالے حکمران اور انتظامیہ صرف سستے اور رمضان بازاروں کے نام پر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو روزداروں کیساتھ بدترین سلوک ہے۔
خبر کا کوڈ: 428402    تاریخ اشاعت : 2017/06/05

سید سرفراز نقوی:
آئی ایس او کے مرکزی صدر نے لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس دن گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے ثابت کریں کہ فلسطینی تنہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہتے ہونے کے باوجود اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ ہمت اور مقاومت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 428372    تاریخ اشاعت : 2017/06/03

حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
اسلامی تحریک کے جنرل سکریٹری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے عدم فعال ہے، ختم نہیں ہوئی، ۲۰۰۸ء کے انتخابات کے بعد جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے باہمی اختلافات کے باعث متحدہ مجلس عمل کو فعال نہ رکھا جا سکا، آئندہ مجوزہ دینی جماعتوں کے اتحاد میں مزید جماعتیں بھی شامل ہو سکتی ہیں، اس حوالے سے رابطے جاری ہیں، اصولی طور پر سب کا انتخابی اتحاد پر اتفاق ہے تاکہ دینی حلقوں کا ووٹ بینک ضائع نہ ہو۔
خبر کا کوڈ: 428371    تاریخ اشاعت : 2017/06/03

کراچی پاکستان:
سرزمین کراچی پاکستان کے بزرگ شیعپ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید امیر حسین حسینی انتقال کر گئے ۔
خبر کا کوڈ: 428332    تاریخ اشاعت : 2017/05/31

صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عسکری اتحاد کو ایران کیخلاف بتایا اور کہا:احسان اللہ احسان کو پھانسی نہ دینا ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہوگی ۔
خبر کا کوڈ: 428328    تاریخ اشاعت : 2017/05/31

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح ہونے والے خوفناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل دھماکے میں پاکستان ی سفارتخانے کا عملہ بھی زخمی ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 428322    تاریخ اشاعت : 2017/05/31

امریکہ نے پاکستان کے خلاف ایک اوراقدام میں پاکستان یوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں۴۰ فیصد کمی کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: 428309    تاریخ اشاعت : 2017/05/30

حجت الاسلام مختار احمد امامی:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کراچی میں تنظیمی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ پاکستان ی دفتر خارجہ بحرینی اور سعودی حکومتوں سے وہاں کے شہریوں سے برتے جانے والے شرمناک رویئے پر سفارتی سطح پر احتجاج کرے۔
خبر کا کوڈ: 428303    تاریخ اشاعت : 2017/05/29

اویس نورانی:
جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مسلم فوجی اتحاد کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں، پاکستان ایران اور سعودی عرب کی صلح کیلئے اپنا کردارا دا کرے، ملکی حالات سول وار کی طرف بڑھ رہے ہیں، ملک میں غربت، افلاس، بیروزگاری اور ناانصافی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے، حکمران اشرافیہ آتش فشاں کے دہانے پر پکنک منا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 428298    تاریخ اشاعت : 2017/05/29

حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
سولجربازار کراچی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے رمضان کے خصوصی انعام ہیں، روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے، یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں کہ جب نفس کےیساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کیجائے۔
خبر کا کوڈ: 428271    تاریخ اشاعت : 2017/05/27

آئی ایس او پاکستان کے یوم تاسیس کے موقع پر؛
ایک الٰہی اور خدائی معاشرہ تشکیل دینے کیلئے جن امور کی ادائیگی مطلوب ہوتی ہے، وہ سب اس شجرہ طیبہ آئی ایس او پاکستان کے پلیٹ فارم سے انجام دیئے جا رہے ہیں، جہاں پر خوبیاں ہیں، یقیناً خامیاں بھی موجود ہیں، بہت سارے تنظیمی امور کو بہتر بنانیکی بہت زیادہ گنجائش باقی ہے، جنکی بہتری کیلئے ہم پرامید ہیں، مگر مجموعی طور خوبیاں اور خدمات زیادہ ہیں۔ یہی وہ چیزیں ہیں، جو ہمیں اس شجرہ طیبہ سے جوڑے ہوئے ہیں، تمام برادران و خواہران جو آئی ایس او پاکستان سے منسلک ہیں، انکو اپنے اوپر فخر کرنا چاہئے ۔
خبر کا کوڈ: 428266    تاریخ اشاعت : 2017/05/27

آئی ایس او کا اعلان؛
مرکزی نائب صدر علی کاظمی کا کہنا تھا کہ قرآن و خودسازی کے حوالے سے یونٹس و ڈیژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر، ہمدردی کا نام ہے۔
خبر کا کوڈ: 428265    تاریخ اشاعت : 2017/05/27