Tags - پاکستان
اصغریہ آرگنائزیشن:
سانحہ پاراچنار کی مذمت کرتے ہوئے اصغریہ کے مرکزی صدر نے کہا کہ پاراچنار میں ریاستی تشدد میں ملوث ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ریاست معصوم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف فی الفور کارروائی کیجائے۔
News ID: 427258 Publish Date : 2017/04/02
احتجاجی مظاہرین نے دھرنا ختم کرتے ہوئے شہداء کے جنازے اُٹھا کر مرکزی امام بارگاہ لائے، جہاں شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی، اور آج شہداء کی انکے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی۔
News ID: 427257 Publish Date : 2017/04/02
میاں مقصود احمد:
شجاع آباد میں استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ردالفساد جاری ہے تو دوسری طرف سانحہ پارہ چنار کا ہونا تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہے۔
News ID: 427256 Publish Date : 2017/04/02
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے اسلام آباد جامع الکوثر میں منعقد علمائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: علماء متفقہ اعلامیہ دے چکے، بیانیہ خود ریاست تیار کرے، ملک میں بلاامتیاز قانون پر عملدرآمد کیا جائے۔
News ID: 427255 Publish Date : 2017/04/02
کانفرنس سے خطاب میں ایس یو سی کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ پورا ملک دہشت گردی کا شکار ہے، علماء اتحاد کےلئے کوشاں ہیں، آج حکمرانوں کی جانب سے علماء سے بیانیہ کی بات کی جارہی ہے۔
News ID: 427254 Publish Date : 2017/04/02
ملتان سے جاری بیان کے مطابق رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمہ اور عوام کے جان، مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنائیں، دہشتگرد ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کی سازش کر رہے ہیں، دینی جماعتیں ایسی سازشوں کو ناکام بنا دیں گی۔
News ID: 427253 Publish Date : 2017/04/02
پاکستان کے علاقہ سرگودھا میں ایک درگاہ کے متولی نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ۲۰ افراد کو قتل جبکہ ۴ کو زخمی کردیا ہے۔
News ID: 427250 Publish Date : 2017/04/02
پاکستان کے عوام نے سانحہ پارا چنار کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
News ID: 427244 Publish Date : 2017/04/01
طاہرالقادری:
عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پارا چنار دہشتگردی کے بعد ایک بار پھر یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ دہشتگرد ختم نہیں ہوئے بلکہ دائیں بائیں محفوظ پناہ گاہوں میں موجود ہیں اور انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ خون کی ہولی کھیلتے ہیں۔
News ID: 427241 Publish Date : 2017/04/01
قائد ملت جعفریہ پاکستان اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں پاراچنار دھماکے کی شدید مذمت کی اور شھید گھرانوں سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔
News ID: 427225 Publish Date : 2017/03/31
اسلام آباد پاکستان میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے آج جمعے کو پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: پوری پاکستان ی قوم متحد ہوکر انتہا پسندی کا مقابلہ کرے ۔
News ID: 427221 Publish Date : 2017/03/31
پاکستان ی ذرائع کے مطابق امام کعبہ عبدالرحمن السدیس ۴۵ رکنی وفد کے ہمراہ ۶ اپریل کو پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ وہابی علماء تنظیم (جے یو آئی ) کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کا تعلق وہابی مکتبہ فکر سے ہے جنھیں سعودی عرب کے وہابی علماء کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
News ID: 427217 Publish Date : 2017/03/31
پاکستان:
کرم بازار کی نور مارکیٹ میں امام بارگاہ کے دروازے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ۲ بچوں سمیت ۱۵ افراد شہید جبکہ ۵۵ سے زائد افرا دزخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے ۔
News ID: 427209 Publish Date : 2017/03/31
پاکستان کے سنی عالم دین:
نظام مصطفٰی پارٹی کے سربراہ نے راحیل شریف کو متنازع اتحاد کی قیادت سے گریز کرنے کی دعوت دی اور کہا: مسلمانوں کے قاتل اور صھیونیوں کے دوست داعش دائرہ اسلام سے باہر ہیں ۔
News ID: 427208 Publish Date : 2017/03/31
خواجہ محمد آصف:
خواجہ محمد آصف نے جیو نیوز سے گفتگو کے کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کو فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے کے حوالے سے بات کی اور کہا: اسکی رسمی کارروائی شروع نہیں ہوئی ہے، لیکن اصولی طور پر یہ طے ہوگیا ہے کہ وہ وہاں جائیں گے، جبکہ رسمی کارروائی بھی ہو جائے گی۔
News ID: 427207 Publish Date : 2017/03/31
ثروت اعجاز قادری:
اپنے بیان میں پی ایس ٹی کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ فارن فنڈڈ این جی اوز کے پُراسرار معاملات کی چھان بین کرکے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والی ملک اور اسلام دشمن این جی اوز پر پابندی لگائی جائے۔
News ID: 427206 Publish Date : 2017/03/31
سعودی عرب کا پاکستان یوں کے ساتھ فریب کارانہ رویہ ، فوجی استفادہ کے لئے اپنا دوست کہتا ہے دوسری جانب سعودی میں زحمت کرنے والے پاکستان یوں کیساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کرتا ہے ۔
News ID: 427190 Publish Date : 2017/03/30
جمعیت علمائے پاکستان :
استحکام پاکستان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد اور انتہا پسند ہیں، لبرل اور سیکولر فاشسٹ اسلام دشمنی سے باز آ جائیں، مسلم حکمران امریکہ کے پٹھو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
News ID: 427184 Publish Date : 2017/03/29
علمائے پاکستان کامطالبہ؛
دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت اللہ تعالیٰ کے سچے وآخری نبی حضرت محمد ؐ کی حرمت و ناموس سے بڑھ کر نہیں، حکومت اور وزارت آئی ٹی کا گستاخانہ مواد کی روک تھام پر کردار انتہائی مجرمانہ ہے، حکومت نے یہ مجرمانہ غفلت کی روش ترک نہ کی تو کروڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئینگے۔
News ID: 427183 Publish Date : 2017/03/29
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کی معاشی رپورٹ چشم کشا ہے۔ جس کے مطابق ۲ کروڑ بیس لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ رپورٹ میں معاشی پالیسیوں کو ناقص اور معاشی ترقی کے برعکس قرار دیا گیا۔
News ID: 427182 Publish Date : 2017/03/29