پاکستان - صفحه 62

ٹیگس - پاکستان
ایرانی وزیر خارجہ:
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کی سلامتی کو ایران کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427669    تاریخ اشاعت : 2017/04/22

عبدالرشید ترابی:
عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی آزادکشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یہودی اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں مگر وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
خبر کا کوڈ: 427658    تاریخ اشاعت : 2017/04/22

چترال پاکستان:
پولیس کیجانب سے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی، تاہم مشتعل افراد نے تھانے کا گھیراﺅ ختم نہ کیا اور مبینہ گستاخ کی حوالگی کا مطالبہ کرتے رہے، امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ایف سی کے اہلکار بھی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427656    تاریخ اشاعت : 2017/04/22

ثروت اعجاز قادری:
سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، مگر اخلاقی جواز کھو دینے کے بعد میاں نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا، وزیراعظم مستعفی ہو کر کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔
خبر کا کوڈ: 427655    تاریخ اشاعت : 2017/04/22

محمد اکرم ذکی:
وزارت خارجہ پاکستان کے سابق جنرل سکریٹری نے کہا: افغانستان میں گرایا جانیوالا سب سے بڑا غیر جوہری بم روس اور پاکستان کیلئے واضح پیغام تھا ۔
خبر کا کوڈ: 427651    تاریخ اشاعت : 2017/04/21

حجت الاسلام ارشاد علی:
ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنماء نے یہ کہتے ہوئے کہ پاراچنار چونکہ مکتب تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کا علاقہ کہا: دشمن کی کوشش ہے کہ یہاں کے عوام کو کمزور کیا جائے۔ یہاں کے عوام کو کمزور کرنیکا مطلب اہل تشیع اور پاکستان کو کمزور کرنا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427647    تاریخ اشاعت : 2017/04/21

حجت الاسلام مختار احمد امامی:
کراچی میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ امریکی اسرائیلی بلاک کو اسلامی مقاومتی بلاک کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے، اس لئے وہ مشرق وسطیٰ میں اپنی ذلت آمیز شکست کا بدلہ مسلمانوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرکے لینا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427646    تاریخ اشاعت : 2017/04/21

حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری :
اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر نے کہا : اخلاقی طور پر اب وزارت عظمیٰ پر برقرار رہنا میاں نواز شریف کو زیب نہیں دیتا کیونکہ قوم ان سے احتساب چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 427614    تاریخ اشاعت : 2017/04/20

جیکب آباد پاکستان:
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد میں شب عاشور کا سانحہ دہشت گردی کا انتہائی بھیانک واقعہ تھا، اس سانحے میں ملوث مجرموں کو پھانسی پر لٹکانا اور جیکب آباد، شکارپور سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے اڈوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ جیکب آباد میں شہداء کا یادگار ٹاور تعمیر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 427609    تاریخ اشاعت : 2017/04/19

اب ہر طرف یہ مصلحین ہیں اور ریاست کی رٹ۔۔۔ اب ہر سو یہ غیور ہیں اور کیڑوں کی طرح رینگتے ہوئے کافر و مشرک و ملحد و بے غیرت۔۔۔ اب ہر سمت یہ پارسا ہیں اور اولیائے کرام کے مزارات پر دعائیں کرنے والے بے دین۔۔۔ اب ہر جگہ یہ مجاہدین ہیں اور تعلیمی درسگاہوں کا تقدس۔۔۔۔ بس اب تو خاموشی سے اللہ ہی اللہ کریں ۔۔۔ ورنہ اگر آپ نے لب کشائی کی جسارت کی تو آپ بھی گناہ کبیرہ کے مرتکب ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 427601    تاریخ اشاعت : 2017/04/19

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے كہا كہ دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی شعبوں ميں باہمی سرگرميوں كو وسعت دينے كے لئے اہم اقدامات اٹھانے كے لئے پُرعزم ہيں اور اس مقصد كے لئے كسی بھی كوشش سے دريغ نہيں كريں گے.
خبر کا کوڈ: 427593    تاریخ اشاعت : 2017/04/19

ذرائع نے مزید بتایا کہ داعش نے پنجاب یونیورسٹی، لمز، انجینٹرنگ یونیورسٹی، سول لائنز کالج، گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں اپنا نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے۔ داعش کے عہدیدار کلین شیو ہیں اور مہنگی گاڑیوں میں پھرتے ہیں جن کو پولیس بھی روکنے کی جرات نہیں کرتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کی بھرتی کیلئے پنجاب یونیورسٹی کی ایک طلبہ تنظیم افرادی قوت فراہم کرتی ہے جس کے بعد ان نوجوانوں کو دیگر ساتھی لانے کیلئے ٹاسک دیا جاتا ہے
خبر کا کوڈ: 427564    تاریخ اشاعت : 2017/04/17

حکومت پاکستان نے ایران کے شمال مغربی صوبوں سیلاب سے جانوں کے ضیاع پر اپنی تعزیت اور متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔
خبر کا کوڈ: 427561    تاریخ اشاعت : 2017/04/17

کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام ظہیر الحسن نقوی نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ: 427521    تاریخ اشاعت : 2017/04/15

تحریکیں جب شروع ہوتی ہیں تو ایک آدھ فرد سے ہی شروع ہوتی ہیں اور جب آگے بڑھتی ہیں تو ایک ناسور کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ پاکستان میں جب فرقہ واریت کی تحریک شروع ہوئی تھی تو ایک مخصوص فرقے کے دینی مدارس کے طالب علموں نے شروع کی تھی، ان دنوں میں صرف ایک ہی فرقے کیخلاف تقریریں کی جاتی تھیں اور اسی فرقے کے افراد کو چن چن کر مارا جاتا تھا۔
خبر کا کوڈ: 427520    تاریخ اشاعت : 2017/04/15

نسیم کربلائی :
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام، امن و سلامتی کا درس دیتا ہے اسلام کے نام پر ایسے افسوناک واقعات اسلام کے حقیقی و روشن خیال چہرہ کو مسخ کرنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کسی قیمت پر انفرادی انصاف کی اجازت نہیں دیتا، مردان یونیورسٹی میں صریحاً ظلم ہوا ہے جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں تمام قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 427518    تاریخ اشاعت : 2017/04/15

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی نے جنرل (ر) راحیل شریف کے سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی قبول کرنے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‌: ایوان میں بحث و مباحثے اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مشاورت کے بغیر اس غیر منطقی اقدام کے اثرات پاکستان کی داخلی و خارجی سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 427517    تاریخ اشاعت : 2017/04/15

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہےکہ شرپسند عناصر کا ایرانی اداروں سے تعلق جوڑنے کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 427512    تاریخ اشاعت : 2017/04/15

حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ عالمی استعمار نے مسلمانوں کے درمیان فروعی تفریق کو ہوا دینے اور دہشتگردی کے ذریعے اسلام کو بدنام کرنے کیلئے مختلف اوقات میں مختلف دہشتگرد گروہ پیدا کئے جن سے کبھی افغانستان، کبھی شام، عراق اور کبھی پاکستان میں کرائے کے قاتل کے طور پر کام لیا، ان سب کی فکر ایک ہی ہے، ان کے سرپرست، سرغنے مائنڈ سیٹ اور فسادی مراکز کے بارے میں ریاستی ادارے جانتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427492    تاریخ اشاعت : 2017/04/14

حجت الاسلام و المسلمین ریاض حسین نجفی:
لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ فساد، بدامنی، دہشتگردی وہی کر رہے ہیں جن کی صحیح تربیت نہیں ہوئی، دہشتگردی میں ملوث وہی لوگ ہیں، جن کی تربیت صحیح نہیں ہو سکی اور وہ بدقماشوں کے ہتھے چڑھ گئے، دہشتگردی کی حالیہ لہر میں پاراچنار، بیدیاں روڈ، سیہون شریف اور دیگر واقعات میں سینکڑوں بے گناہوں کا مارا جانا بہت بڑا سانحہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 427491    تاریخ اشاعت : 2017/04/14