Tags - پاکستان
ایران میں اسلامی انقلاب کی ۳۸ویں سالگرہ کے حوالے سے کل نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایران کے سفیر، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب اور پاکستان کی دیگر اہم سیاسی اور مذھبی شخصیات نے شرکت کی۔
News ID: 426038 Publish Date : 2017/02/01
میاں عبدالخالق قادری:
خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہل سنت رہنما نے کہا پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا، یہ ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے، اس لئے کسی کو یہاں من مانیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سندھ اسمبلی کی حالیہ قانون سازی کسی بھی طور قبول نہیں کی جائے گی۔
News ID: 426011 Publish Date : 2017/01/30
سید محمد رضا:
بلوچستان اسمبلی کے رکن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ کیساتھ بھرپور تعاون کرکے انکے ہاتھ مضبوط کرینگے۔ آخر میں تمام ممبران نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کامیابی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی۔
News ID: 425964 Publish Date : 2017/01/28
ایک ’’بادشاہ‘‘ سے کسی نے کہا کہ آپ نے فلاں کو اتنے لاکھ درہم عطا کئے ہیں، مجھے بھی عطا کریں تو ’’بادشاہ‘‘ نے بے ساختہ کہا کہ اس کا تو میں نے ایمان خریدا ہے۔ ادھر سے عرض کیا گیا: حضور! میرا بھی ایمان خرید لیں۔ جب تک ایسے خریدار اور ایسے فروش کار محترم مسلمان سمجھے جاتے رہیں گے، کوئی بڑی اور مثبت تبدیلی عالم اسلام میں ہرگز رونما نہیں ہوگی۔ میں جانتا ہوں کہ اہل فکر و دانش جب تک حق گوئی سے کام نہ لیں، سچائیاں لوگوں تک نہ پہنچائیں، دین کی آفاقی صداقتوں کی طرف دعوت نہ دیں اور فریب کاروں کے چہروں سے نقاب نہ پلٹیں، کاروان رشد و ہدایت آگے نہیں بڑھ سکتا۔ البتہ جو لوگ اس راہ پر گامزن ہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہ راستہ بہت کٹھن ہے، جسے ایمان سے مزین زندہ و پائندہ عزم ہی سے پاٹا جاسکتا ہے۔
News ID: 425963 Publish Date : 2017/01/28
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین:
جامع مسجد نور ایمان میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ حکمران گروپ دہشت گردوں کی سرپرستی ترک کرے تو یہاں امن کا قیام ممکن ہے، حیرت کی بات ہے کہ ہماری حکومت کو دہشت گرد اور کالعدم جماعتوں کا ٹولہ نظر کیوں نہیں آتا۔
News ID: 425910 Publish Date : 2017/01/25
حجت الاسلام سبطین سبزواری:
ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ بحرین مکتب اہل بیت کے ماننے والوں کی اکثریت کا ملک ہے، مگر انہیں آل خلیفہ کی شہنشاہیت شہری اور جمہوری حقوق دینے کو تیار نہیں۔
News ID: 425909 Publish Date : 2017/01/25
ایم ڈبلیو ایم کراچی:
کراچی سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے شہر میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں، دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔
News ID: 425908 Publish Date : 2017/01/25
شیخ محمد یوسف:
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت مخالفین کو ہر محاذ پر شکست دیکر نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
News ID: 425907 Publish Date : 2017/01/25
سرتاج عزیز:
پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ عالم اسلام اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔
News ID: 425899 Publish Date : 2017/01/25
کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی جاری ٹارگٹ کلنگ کی علماء اور سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے مذمت کی۔
News ID: 425898 Publish Date : 2017/01/25
پاکستان کے عوام نے سانحہ پاراچنار کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرکے واقعہ کی مذمت کی۔
News ID: 425857 Publish Date : 2017/01/23
پاکستان کے وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ، گورنر خیبر پختوںخوا اور اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے پارا چنار میں ہونےوالے دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی مذمت کی۔
News ID: 425818 Publish Date : 2017/01/21
پاکستان کے وزیراعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کم ہوچکی ہے اور جلد بجلی کی قلت بھی ختم ہوجائے گی کہا: پاکستان میں دہشت گردی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ختم ہوگئی ہے ۔
News ID: 425817 Publish Date : 2017/01/21
سرتاج عزیز:
کوالالمپور میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ محکوم مسلمانوں کی حمایت کی ہے اور کشمیر، فلسطین اور دنیا کے کسی بھی حصے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز بلند کی ہے۔
News ID: 425814 Publish Date : 2017/01/20
آئی ایس او کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ۲۲ویں برسی کی ۲ روزہ تقریب کا آغاز ۴ مارچ سے شہید کے مزار رائیونڈ روڈ پر علی رضا آباد لاہور میں ہوگا۔
News ID: 425812 Publish Date : 2017/01/20
علامہ اقتدار حسین نقوی نے ضلع لودھراں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں، نواحی علاقے گوگڑاں میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید نیئر عباس کے والد کی عیادت کی اور ظہرانے میں شرکت کی۔
News ID: 425811 Publish Date : 2017/01/20
آپ کی بہترین حکمت عملی نے دشمن کو صلح پر مجبور کر دیا، اب ماحول بالکل بدل گیا، کچھ اپنوں کی ناقدری نے آپ کو دوبارہ ایران واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا، لیکن یہاں کے مخلصین نے جونہی آپ کے فقدان کا احساس کیا، تب فوراً آپ کو دوبارہ واپس بلا لیا گیا، اب سید ضیاء الدین نے اپنی ضیاء پاشیوں کا سلسلہ شروع کیا، لوگ جوق در جوق ان کے گرد حلقہ بنانے لگے، مایوسی کے سرطان میں مبتلا معاشرے میں اب امید کی کرنیں ضوفشانی کرنے لگیں، امن و امان کا دور دورہ دکھائی دینے لگا، نئی نسل کے لئے کیرئیر گائیڈینس فراہم ہونے لگے، سکولوں کا جال بچھایا گیا، غرض معاشرے کا ہر فرد ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، مسجد و محراب کی طرف مڑ کے نہ دیکھنے والے پانچ وقت کے نمازی بن گئے، اتحاد و اتفاق کی فضا حاکم ہوتی گئی۔
News ID: 425685 Publish Date : 2017/01/14
حجت الاسلام آغا علی رضوی:
ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا: وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو اپنی نو آبادیاتی سمجھتی ہے، کہ وہ جب چاہے، جیسا چاہے، اپنے خودساختہ قوانین کو یہاں نافذ کر دے۔
News ID: 425684 Publish Date : 2017/01/14
وزیر داخلہ پاکستان:
وزیر داخلہ پاکستان نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو میں کہا: حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی محب وطن مگر انکی جماعت کالعدم ہے ۔
News ID: 425683 Publish Date : 2017/01/14
شہید محسن نقوی اگرچہ عام مشاعروں میں زیادہ نہیں دیکھے جاتے تھے اور ایسے مشاعرے و پروگرام جن کا خاص مقصد یا خاص ایجنڈا حکومتی یا کسی خاص ادبی گروہ یا سوچ و فکر کی ترویج ہوتا تھا، ان سے دور ہی دکھائی دیتے تھے، مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ عوامی سطح پہ روزانہ کئی کئی مجالس پڑھتے تھے، جن میں ہزاروں لوگ ان کے سامع ہوتے تھے اور ان کو داد و تحسین دیتے تھے۔ مجالس میں انہیں لوگ بے حد عقیدت سے ملتے تھے، محسن کو بھی اپنے انہی چاہنے والوں سے محبت تھی۔ وہ کو بہ کو، شہر بہ شہر جاتے اور مجالس میں شریک ہوتے، اپنے خوبصورت عقیدت بھرے افکار سے لوگوں میں محبت اہلبیت کے چراغ جلاتے۔
News ID: 425682 Publish Date : 2017/01/14