پاکستان - صفحه 68

ٹیگس - پاکستان
سربراہ پاکستان سنی تحریک:
امجد شہید مسجد کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتہاپسند اپنی سوچ طاقت کے زور پر مسلط کرکے دین اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں، عوام پر اپنی سوچ اور نظریہ مسلط کرنیوالے دہشتگرد اور دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔
خبر کا کوڈ: 426874    تاریخ اشاعت : 2017/03/14

راحیل شریف:
سعودی حکومت نے پاکستان ی فوج کےسابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کو بھاری معاوضہ ادا کرکے خرید لیا ہے اور سابق فوجی سربراہ اور ان کی اہلیہ کو تین سال کے لئے ملٹی پل ویزا بھی جاری کر دیاہے۔
خبر کا کوڈ: 426871    تاریخ اشاعت : 2017/03/14

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے اشتراک سے تیار شدہ یہ ائیر ڈیفنس سسٹم خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 426864    تاریخ اشاعت : 2017/03/13

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے سی آئی اے اہلکاروں کی پاکستان میں تعیناتی کے لیے سویلین حکومت سے بات چیت کی اور حکومتی رضامندی سے سی آئی اے نے پاکستان میں کارروائیاں کیں۔
خبر کا کوڈ: 426853    تاریخ اشاعت : 2017/03/13

پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی جیومیپنگ کا کام پنجاب اور سندھ میں مکمل کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 426852    تاریخ اشاعت : 2017/03/13

شاہ عبدالحق قادری:
تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر نے کہا کہ اسلام مخالف سرگرمیوں، مزارات کی بندش اور ملک کو درپیش حالات پر لائحہ عمل کیلئے عنقریب کراچی کے علماء مشائخ اور مدارس کے ذمہ داران پر مشتمل علماء مشائخ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 426847    تاریخ اشاعت : 2017/03/13

سراج الحق:
جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان کو دہشت گردی اور بدامنی کا تحفہ دیا، جس کی وجہ سے ملک کو بھاری معاشی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا، پوری قوم پرویز مشرف کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 426846    تاریخ اشاعت : 2017/03/13

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری:
جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بہتری کیلئے ملی یکجہتی کونسل کا وفد جلد دونوں ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کرے گا کہا: پاکستان میں دہشتگردی کے ذمہ دار افغانستان میں موجود امریکہ اور اسکے اتحادی ہیں
خبر کا کوڈ: 426845    تاریخ اشاعت : 2017/03/13

راولپنڈی میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ۲ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان مہمند گروپ سے بتایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 426808    تاریخ اشاعت : 2017/03/11

پاکستان ی سینیٹ میں سوشل میڈیا پرنبی اکرم (ص) اور صحابہ کرام سے متعلق قابل اعتراض مواد کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔
خبر کا کوڈ: 426807    تاریخ اشاعت : 2017/03/11

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے نظریات کے خاتمے کے لئے علما مدد کریں اس لئے کہ دہشتگردی کا خاتمہ علماء کے کردارکے بغیر ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ: 426806    تاریخ اشاعت : 2017/03/11

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو بھی گستاخ اور دہشتگرد ہوتا ہے اس کے تانے بانے امریکہ، بھارت، برطانیہ اور اسرائیل سے جا ملتے ہیں، جس کی وجہ سے مسلمانوں کے خدشات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں کہ اسلام میں نت نئے فرقے اور فتنوں کے پیچھے یہی ممالک ہیں، جنہوں نے مختلف مکاتب فکر کے درمیان علمی، تاریخی، نظریاتی اور اجتہادی اختلافات کو گستاخانہ رنگ دے کر مسلح گروہ پیدا کئے۔
خبر کا کوڈ: 426804    تاریخ اشاعت : 2017/03/10

کیا وہ سماج مہذب کہلانے کے لائق ہے، جہاں مریضوں کے گردے اور عطیہ کیا گیا خون تک بیچ دیا جائے؟ اس پر ضد یہ کہ ہماری دو چار تسبیحات پر اللہ رب العزت، جو رب العدل بھی ہے، نے ہمارے لئے حوروں کے ریوڑ تیار کر رکھے ہیں؟ چند دن پہلے ہی عدالت عظمٰی نے یوٹیلٹی
خبر کا کوڈ: 426803    تاریخ اشاعت : 2017/03/10

قاضی احمد نورانی:
کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر کونسل کے عہدیداران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کراچی کے صدر نے کہا کہ کراچی کے چھ اضلاع سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران سالہا سال سے منعقد ہونے والے میلاد کے اجتماعات کو روکنے کی جسارت کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 426802    تاریخ اشاعت : 2017/03/10

تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کے بانی پیر افضل قادری نے کہا اب تو ہائیکورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخی رسول کے پیچھے ان لوگوں کا ہاتھ ہے جنہیں غیر مسلم قرار دیا گیا ہے لہٰذا اب حکومت اور اداروں کو چاہیے کہ قادیانیوں پر ہرگز اعتماد نہ کریں اور اُن کو تمام محکموں سے نکال باہر پھینکیں۔ پیر افضل قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور پوری دنیا میں گستاخی رسول کی بیخ کنی کیلئے ایک خفیہ سیل قائم کریں۔
خبر کا کوڈ: 426801    تاریخ اشاعت : 2017/03/10

حجت الاسلام سبطین سبزواری:
ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ اور آخری دین ہے ، جسے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں پھیلاتے رہے، اللہ تعالیٰ نے جتنے پیغمبر بھیجے ان سب پر ایمان رکھے بغیر ہم مسلمان ہی نہیں کہلوا سکتے مگر یہودی صیہونی اور مسیحی ریاستیں اسلام سے خائف ہوکر اذان پر پابندی عائد کرنے کی ناپاک جسارت کر رہی ہیں، جس میں یہ اسرائیلی پارلیمنٹ اور امریکی انتظامیہ کامیاب نہیں ہوں گی۔
خبر کا کوڈ: 426800    تاریخ اشاعت : 2017/03/10

ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اے پی ایم ایل کے وفد نے ملاقات ضرور کی ہے تاہم اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی، التبہ یہ ضرور کہا گیا ہے کہ اس اتحاد کے حوالے سے تنظیم کے اداروں میں غور کیا جائے گا جس کے بعد شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ: 426799    تاریخ اشاعت : 2017/03/10

حجت الاسلام سید شہنشاہ نقوی:
مسجد باب العلم کے امام جماعت نے ایک بیان میں کہا کہ عالم اسلام کو مثبت سوچ اور فکر کو اپنا کر ایک ایسی پالیسی ترتیب دینا ہوگی، جس سے ہتھیار اٹھانے کے بجائے افہام و تفہیم سے کام لیتے ہوئے اپنے معاملات کو بہتر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 426763    تاریخ اشاعت : 2017/03/08

پاکستان کے علاقہ صوابی میں پاکستان ی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ۱۰ وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ ۳ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 426753    تاریخ اشاعت : 2017/03/08

پاکستان علماء کونسل کے سابق سربراہ؛
پاکستان علماء کونسل کے سابق سربراہ ملا طاہر محمود اشرفی کا امریکی اور جرمن اداروں سمیت کئی غیر ملکی حکومتوں سے فنڈز لینے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انھیں اس عہدے سے ہٹا دیا گيا ۔
خبر کا کوڈ: 426734    تاریخ اشاعت : 2017/03/07