Tags - پاکستان
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ ایت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔
News ID: 425604    Publish Date : 2017/01/10

تمام امکانات اور ممکنات کو سامنے رکھا جائے تو پاکستان کی خارجہ پالیسی کو از سر نو نئی جامعیت کے ساتھ تشکیل دینا ہوگا۔ ایک طرف روس اور چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات اور دوسری طرف امریکا نواز رجعت پسندوں سے دوستی، دو کشتیوں میں سوار ہونے کی کوشش قرار پائے گی۔ اب پاکستان کو یکسو ہونے کے ضرورت ہے۔ ہمارا یہ مقصد نہیں کہ خواہ مخواہ دشمن تراشی کی جائے لیکن ایسے نئے اقدامات اور امید افزائیوں سے گریز کرنا چاہیے جو خارجہ پالیسی کے نئے تقاضوں کے منافی ہیں۔
News ID: 425603    Publish Date : 2017/01/10

راحیل شریف کا سعودی حکام پر دباو؛
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ راحیل شریف نے فوجی اتحاد کی سربراہی سنبھالنے کیلئے تین شرائط سعودی عرب کے سامنے رکھی تھیں، جن میں سے پہلی شرط ایران کو اس اتحاد میں شامل رکھنا تھا۔
News ID: 425602    Publish Date : 2017/01/10

علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوامی مسائل سے بے نیاز ہوکر دونوں ہاتھوں سے کرپشن کا مال بنانے میں مصروف ہے۔ لہذا ہم دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جمعہ ۲۷ جنوری کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منائیں گے۔
News ID: 425601    Publish Date : 2017/01/10

ایم ڈبلیو ایم پاکستان:
اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی خاطر متعدد بار زندانوں میں پہلوی شہناہیت کے شکنجے سہے مگر امام خمینی کا ساتھ نہیں چھوڑا، ان کے انتقال سے اسلامی جمہوری ایران ایک مدبر اور دوراندیش سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔
News ID: 425600    Publish Date : 2017/01/10

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں حجاب ڈے کی مناسبت سے منعقد سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے مقررین نے کریمہ اہلبیت ؑ حضرت فاطمہ معصومہ قُم کے کردار اور ان کی عفت و پاکیزگی کے بارے اظہار خیال کیا۔
News ID: 425599    Publish Date : 2017/01/10

نواز شریف:
سابق ایرانی صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے پاکستان ی حکومت اور عوام کی طرف سے مرحوم کے لواحقین اور ایرانی عوام سے تعزیت کی ہے۔
News ID: 425584    Publish Date : 2017/01/09

پاکستان کی سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں، الیکشن کمیشن اورعدلیہ کو وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے الیکشن میں حصہ لینے کا نوٹس لینا چاہیے۔
News ID: 425579    Publish Date : 2017/01/09

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آل سعود جو کہ مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل اور امریکہ کو اپنا دوست سمجھتے ہیں وہ عالم اسلام کے تحفظ کے دعویدار کیسے بن گئے ہیں۔ اس فوجی اتحاد کی تشکیل کا مقصد اگر عالم اسلام کی حفاظت ہے تو مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے لیے بھی اسے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے ۔
News ID: 425574    Publish Date : 2017/01/08

جب کوئی شخص نئی ملازمت کیلئے کسی بڑی کمپنی میں انٹرویو دیتا ہے اتو فیصلہ میز پر موجود وہ فائل کرتی ہے کہ جس میں اس کا سابقہ تجربہ، فعالیت ، کارکردگی اور معلومات کی تٖصیلات درج ہوتی ہیں۔ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کی نوکری کیلئے جنرل راحیل شریف نے کیا فائل جمع کرائی ہوگی ۔ کن تجربات، معلومات اور فعالیتوں کو اپنی کارکردگی میں شامل کیا ہوگا تاکہ اس نئی ملازمت کو حاصل کرسکیں اور سابقہ تجربات کو نئی ملازمت میں استعمال کرسکیں۔ وطن عزیز کے اہم ترین سلامتی کے اداروں میں کام کرنے کی معلومات اور کارکردگی کسی دوسرے ملک یا اتحاد کو منتقل کی جارہی ہے اور یہ کام قلیل رقم اور عارضی شہرت کے حصول کیلئے کیا جارہا ہے تو وطن سے اس سے بڑی خیانت اور کیا ہوگی۔؟
News ID: 425573    Publish Date : 2017/01/08

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پروفیسر خادم حسین لغاری نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک سماجی و سیاسی شخصیت تھے، انکی وفات نہ صرف انکے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی خلا کا باعث ہے۔
News ID: 425571    Publish Date : 2017/01/08

معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا دعویٰ کیا جاتا ہے تو دوسری طرف کالعدم تنظیموں کی سرپرستی وفاقی وزیر داخلہ خود کرتے ہیں، جب تک جنرل راحیل شریف آرمی چیف رہے، حکومت بادل نخواستہ ہی سہی نیشنل ایکشن پلان پر کچھ نہ کچھ عملدرآمد کرتی رہی مگر جونہی ان کی ریٹائرمنٹ کے دن قریب آئے، حکومت نے اپنی پالیسی کو دوبارہ تبدیل کر دیا۔
News ID: 425570    Publish Date : 2017/01/08

سعید غنی:
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ جلد ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، (ن) لیگ کے بڑے نام بھی پیپلز پارٹی کیساتھ ہونگے، آئندہ الیکشن میں کراچی سے بڑی تعداد میں نشستیں لینگے۔
News ID: 425569    Publish Date : 2017/01/08

علی احمر:
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ تکفیریت کے خلاف آواز بلند اس ملک میں جرم بن گیا ہے۔ ملک و قوم کے دشمن دندناتے پھر رہے ہیں اور محب وطن افراد دن دیہاڑے غائب ہو جاتے ہیں۔
News ID: 425568    Publish Date : 2017/01/08

حجت الاسلام اقبال بہشتی:
کوہاٹ میں شہداء کی یاد میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ہمیں ایک ذمہ دار شہری اور شیعہ مسلمان کی حیثیت سے اپنے حقوق و فرائض کو سمجھنا ہوگا۔
News ID: 425567    Publish Date : 2017/01/08

حجت الاسلام عون نقوی:
کراچی پریس کلب کے عہدیداران سے گفتگو میں معروف عالم دین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے صحافت کو مقدس فریضہ اور بڑی قوت قرار دیا اور ۲۴ مئی ۱۹۴۴ء کو کشمیر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی رائے رہنمائی کرسکتی ہے اور صحافت ملت کی عکاس ہوتی ہے۔
News ID: 425566    Publish Date : 2017/01/08

حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی:
کراچی سے جاری اپنے بیان میں خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ اس وقت یمن، شام، عراق، افغانستان، بحرین، کشمیر سمیت دیگر مسلمان ممالک دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، ایسے میں تمام مکاتب فکر اور مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسلام دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں۔
News ID: 425565    Publish Date : 2017/01/08

چوہدری نثار علی:
برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے سلسلے میں بےشمار قربانیوں کے باوجود بھی بعض عناصر کی جانب سے تاریخی اور زمینی حقائق کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
News ID: 425554    Publish Date : 2017/01/07

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے ایک ٹیکسی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شیعہ ہزارہ برادری کے ۶ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID: 425550    Publish Date : 2017/01/07

نئے نام کے تحت لاہور پریس کلب کےسامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں برما اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام اور کالعدم سپاہ صحابہ کے گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
News ID: 425548    Publish Date : 2017/01/07