پاکستان - صفحه 63

ٹیگس - پاکستان
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے عظمت علی و فاطمہ زھرا کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب میں کہا:شدت پسندی کے خلاف تمام معتدل جماعتیں متحد ہوجائیں ۔
خبر کا کوڈ: 427459    تاریخ اشاعت : 2017/04/12

خواجہ آصف:
پاکستان کے وزير دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور آل سعود کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان کی ہے اور اسی لئے سعودی عرب میں پاکستان ی افواج تعینات ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427451    تاریخ اشاعت : 2017/04/12

پاکستان ی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ساہیوال جیل میں ۲ خطرناک وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی جو مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے۔
خبر کا کوڈ: 427448    تاریخ اشاعت : 2017/04/12

سید مبشر حسن:
ایم ڈبلیو ایم ملیر کی ضلعی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء ایم ڈبلیو ایم کراچی نے کہا کہ امریکی اسرائیلی بلاک اسلامی مقاومتی بلاک کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہو چکا ہے، اس لئے وہ مشرق وسطیٰ میں اپنی ذلت آمیز شکست کا بدلہ مسلمانوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرکے لینا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427418    تاریخ اشاعت : 2017/04/10

سراج الحق:
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے جامع مسجد منصورہ میں خطاب کے دوران کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو پیکر ہیں۔ مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے پاکستان اور اہل پاکستان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 427417    تاریخ اشاعت : 2017/04/10

سردار محمد یوسف:
وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام کعبہ کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گئے، دونوں ملکوں کے درمیان علما اور طلباء کے تبادلے سے ہم آہنگی بڑھے گی۔
خبر کا کوڈ: 427415    تاریخ اشاعت : 2017/04/10

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے امریکا کی حالیہ جارحیت پہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے اپنے زیر تسلط علاقوں میں کیمیائی ہتھیار چھپا رکھے تھے اور شامی افواج کی بمباری ان میں سے کیمیائی گیس کے اخراج کا باعث بنی، تاہم امریکی عُجلت اس حقیقت کی عکاس ہے کہ وہ شام کو نشانہ بنانے کیلئے پہلے سے تیار بیٹھا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427385    تاریخ اشاعت : 2017/04/08

استحکام پاکستان کانفرنس:
اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوفیاء کے ماننے والوں کا اتحاد ہی استحکام پاکستان کی بنیاد بن سکتا ہے، امریکہ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، قومی قائدین قومی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایجنڈا تیار کریں اور میثاق پاکستان پر دستخط کریں، امریکہ نواز پالیسی ختم کی جائے، پاکستان میں غیر ملکی مداخلت فساد کی اصل جڑ ہے۔
خبر کا کوڈ: 427378    تاریخ اشاعت : 2017/04/08

حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی:
عالمی حالات پہ تبصرہ کرتے ہوئے ایس یو سی پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جرات کریں، علماء سے بیانیہ نہ لیں، ریاست کا بیانیہ جاری کریں، علماء بیانیہ دے چکے، اب مزید بنانیہ کی ضرورت نہیں، آخر کب تک قوم افراتفری، انتشار و فساد کا شکار رہے گی۔
خبر کا کوڈ: 427377    تاریخ اشاعت : 2017/04/08

علی حسین:
کراچی میں پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں اگر نواز حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات کئے جاتے، تو آج ملک کو اتنے سانحات نہ دیکھنے پڑتے۔
خبر کا کوڈ: 427374    تاریخ اشاعت : 2017/04/08

راغب نعیمی:
جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر کامل یقین ہونا چاہیے کہ ایک دن تمام انسانوں کو قبروں سے اٹھا کر دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور اپنے رب کی بارگاہ میں ہمیں اپنے اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا، ہر مسلمان کو اعمال صالح اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے کیوں کہ اعمال صالحہ اپنی اپنی جگہ عذاب قبر سے بچانے کا ذریعہ ہیں، بہت سی روایت اس پر دال ہیں کہ مرنے کے بعد انسان کے اعمال صالحہ اسے چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں اور جدھر سے بھی عذاب آنے کی کوشش کرتا ہیں تو وہ عذاب کے سامنے رکاوٹ بن جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427373    تاریخ اشاعت : 2017/04/08

شیعہ علماء کونسل:
علامہ عارف واحدی اور سبطین سبزواری کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ اسلام کو بدنام کرنے کیلئے داعش کے نام پر ایک دہشتگرد گروپ تیار کرکے پوری دنیا سے دہشتگردوں کو اکٹھا کیا اور شام میں عوام دوست حکومت مخالفین اور داعش کو مالی سپورٹ اور اسلحہ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ سٹریٹیجک سپورٹ مہیا کی ۔
خبر کا کوڈ: 427372    تاریخ اشاعت : 2017/04/08

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں نے جب بھی پاکستان دشمن پالیسیوں پر تنقید کی ان کو ایران کیساتھ نتھی کرکے ایک پروپیگنڈا شروع کر دیا جاتا ہے، ہم پاکستان ی ہیں اور بانیان پاکستان کی اولادوں میں سے ہیں، ہمیں پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے زیادہ عزیز ہے، ملکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے اور ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ وقت آنے پر اس ملک کی بقا و سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ: 427355    تاریخ اشاعت : 2017/04/07

حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی:
ایس یو سی سندھ کے صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اگر پاکستان بھر میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں اور اُنکے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جاتا، تو آج لاہور میں دہشگردی کا دلخراش واقعہ پیش نہیں آتا۔
خبر کا کوڈ: 427325    تاریخ اشاعت : 2017/04/05

سرتاج عزیز:
اسلام آباد میں ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ اور امریکی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاک امریکا مذاکرے میں مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ سفارتکاری ایک جاری عمل ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے، پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے سکیورٹی اور معاشی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اور ہر سطح پر امریکا سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427312    تاریخ اشاعت : 2017/04/05

نفیس ذکریا:
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے اتحاد کا مقصد انسداد دہشت گردی ہے، یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے، داعش بین الاقوامی سطح پر خطرناک تنظیم بن چکی ہے، اس کا خاتمہ ہر صورت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ: 427311    تاریخ اشاعت : 2017/04/05

خضر کاظمی:
ایس این ایل سی کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ تکفیر کرنیوالوں نے ابھی تک اپنے کئے پر عوامی سطح پر شرمندگی کا اظہار نہیں کیا۔ دہشتگرد خارجی گروہ کے سرغنے نے یہ تو تسلیم کر لیا کہ شمس الرحمان معاویہ کو قتل کرنیوالا، پولیس مقابلے میں مارا جانیوالا لشکر جھنگوی کا دہشتگرد ملک اسحاق تھا، مگر دو دن تک مقتول کا جنازہ مال روڈ پر رکھ کر جو تشیع کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، اس پر اس نے ملت جعفریہ سے کوئی معافی نہیں مانگی۔
خبر کا کوڈ: 427310    تاریخ اشاعت : 2017/04/05

تحقیقات کیمطابق دھماکہ ۷ بج کر ۴۵ منٹ پر ہوا، حملہ آور پیدل تھا، وین کے بالکل پیچھے خود کو اڑایا، چہرے اور بالوں سے حملہ آور مقامی معلوم نہیں ہوتا، حملہ آور کا سر ۴۰ فٹ اونچی عمارت کی چھت سے ملا، دھماکے میں ۳ موٹر سائیکل، ایک رکشہ تباہ ہوا، مردم شماری کے عملے کی ۲ وین تباہ ہوئیں۔
خبر کا کوڈ: 427309    تاریخ اشاعت : 2017/04/05

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت بجلی چوری پکڑنے کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو کر عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرکے یہ ثابت کر رہی ہے کہ سسٹم کی اصلاح کیلئے انکے پاس کوئی لائحہ عمل سرے سے موجود نہیں۔
خبر کا کوڈ: 427308    تاریخ اشاعت : 2017/04/05

آصف صفوی:
وحدت میڈیا سیل کے نمائندگان کی تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواز حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، صارفین سے زائد بلنگ کے ذریعے بھاری رقوم بٹورنا اور کارخانوں کی بجلی منقطع کرکے عوام کو بے روزگار کرنا کے الیکٹرک کا وطیرہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 427285    تاریخ اشاعت : 2017/04/03