ٹیگس - پاکستان
انصر مہدی:
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے کہا کہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا، شہداء کے مرقد سرگودھا میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوگی جس میں خانوادہ شہداء شریک ہونگے، ملت تشیع پاکستان کی تاریخ شہداء کے خون سے سرخ ہے، ہم ہرگز شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، ان کا راستہ و نظریہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ: 427880 تاریخ اشاعت : 2017/05/03
صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ نواز شریف چور مچائے شور والا کام کر رہا ہے، فوج کو بدنام کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت نیوز لیکس کے مجرموں کو بچانے سے باز آ جائے، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف کا نااہل ہونا نوشتہء دیوار ہے، حکمران خاندان ایک سال میں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکا تو ۲ ماہ میں جے آئی ٹی میں کیسے بے گناہی ثابت کرے گا۔
خبر کا کوڈ: 427879 تاریخ اشاعت : 2017/05/03
ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی پیشکش پر پاکستان اور ہندوستان نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427867 تاریخ اشاعت : 2017/05/02
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم ولادت امام عالی مقام اور شہنشاہ وفا حضرت عباس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا: اس جدوجہد کا اثر ہے کہ دنیائے عالم میں حریت و استقلال پر مبنی تمام تحریکوں نے تحریک کربلا سے درس حریت حاصل کیا اور اپنی جدوجہد کا مرکزی اور محوری نکتہ تحریک کربلا کو قرار دیا اور جب حریت پسندوں کو اپنی جدوجہد کیلئے بہترین قیادت کی ضرورت محسوس ہوئی تو انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال شخصیت کی طرف رجوع کیا اور ان کی سیرت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد آگے بڑھاکر کامیابی حاصل کی۔
خبر کا کوڈ: 427851 تاریخ اشاعت : 2017/05/01
ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرگڑھ کے زیر اھتمام؛
ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا طوری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو میڈیا پر مسکراتے چہروں کے ساتھ پیش کرنا ۸۰ ہزار پاکستان یوں کی شہادت سے غداری ہے۔ ملک بھر میں دہشتگردی کی کاروائیاں کی گئیں۔
خبر کا کوڈ: 427850 تاریخ اشاعت : 2017/05/01
مولانا محمد خان شیرانی:
مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ چار مسلم ممالک پاکستان ، ایران ، ترکی اور سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور آپس کی جنگوں کے خاتمہ میں کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ: 427841 تاریخ اشاعت : 2017/05/01
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : طالبان کے موسسین آج بھی طالبان سے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور یہی لوگ آج دہشتگردوں کو ہیرو بناکر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427831 تاریخ اشاعت : 2017/04/30
ڈان لیکس کی وجہ سے پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اپنے عہدے سے برطرف ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427827 تاریخ اشاعت : 2017/04/30
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن غیرواضح اور عوام کے بےوقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے۔ موجودہ حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن کی بدولت چاروں اطراف سے پھنسی ہوئی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ: 427811 تاریخ اشاعت : 2017/04/29
یہ بات نہایت اہم ہے کہ تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے پاکستان میں دہشتگردی میں را اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی NDS کی مداخلت کے حوالے سے نہایت سنسنی خیز انکشافات کے دو روز بعد افغانستان سے یہ اہم بھارتی وفد غیر اعلانیہ طور پر پاکستان پہنچا۔ اسی طرح پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے دفتر خارجہ میں پاکستان ی حکام سے پاکستان میں دہشتگردی کرنے پر مامور گرفتار بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 427799 تاریخ اشاعت : 2017/04/29
سراج الحق :
بٹ خیلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں اب نواز شریف ملزم ثابت ہوچکے ہیں۔ وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں اگر ۶۰ دن بعد وہ کلیئر ہوتے ہیں تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں۔
خبر کا کوڈ: 427798 تاریخ اشاعت : 2017/04/29
گمبہ اسکردو میں منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے سانحہ چلاس کے دہشتگردوں کے خلاف حکومت وقت سے فی الفور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرکے انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 427796 تاریخ اشاعت : 2017/04/29
حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین نے گاودر میں افسوس ناک واقعے میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو تعزیت و تسلیت پیش کیا۔ انہوں نے اس دلسوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: 427791 تاریخ اشاعت : 2017/04/28
آئی ایس او جامعہ اردو کے زیر اہتمام ؛
آئی ایس او جامعہ اردو کے زیر اہتمام یوم مصطفیٰ (ص) کی تقریب میں علامہ غلام عباس رئیسی، علامہ مرزا یوسف، علامہ انتظار الحق تھانوی، علامہ عقیل انجم قادری، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ فیصل عزیزی و دیگر نے شرکت کی ۔
خبر کا کوڈ: 427749 تاریخ اشاعت : 2017/04/26
ثروت اعجاز قادری:
تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے وڈیو بیان میڈیا پر اپنے رد عمل سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کیلئے تحریک طالبان اور القائدہ کے دہشتگردوں کو استعمال کرتا ہے، یہ دہشتگرد اسلام کی غلط تشریح کرکے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے دہشتگردی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427748 تاریخ اشاعت : 2017/04/26
احسان اللہ احسان:
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ کہتے ہوئے کہ تحریک طالبان پاکستان میں تخریب کاری کیلئے اسرائیل سے بھی مدد لینے کو تیار تھے کہا: تحریک طالبان نے اسلام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427744 تاریخ اشاعت : 2017/04/26
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری نے پاراچنار دھماکے پر اپنے ردعمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے زبانی نعروں سے امن قائم نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ: 427743 تاریخ اشاعت : 2017/04/26
سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی:
سینئر صحافی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی معلومات کے مطابق اب تحریک طالبان پاکستان کے کارکن تنگ آ چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں معافی مل جائے تاکہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ: 427742 تاریخ اشاعت : 2017/04/26
حسن کاظمی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا سپریم کورٹ فیصلے کے بعد اقتدار پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا، (ن) لیگی حکومت نے ۴ سالوں میں ملک کا دیوالیہ کیا، عوام مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں، دہشتگردوں کے ہمدرد اب بھی (ن) لیگ کی صفوں میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427711 تاریخ اشاعت : 2017/04/24
خواجہ آصف:
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف دہشتگردی کیخلاف فوجی اتحاد کے سربراہ ہونگے، انکو مکمل تحفظ بھی دیا جائیگا، تمام معاملات مئی میں طے پا جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 427710 تاریخ اشاعت : 2017/04/24