Tags - پاکستان
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلادالنبی اور ہفتہ وحدت کی تقریبات کےسلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
News ID: 425125 Publish Date : 2016/12/17
سرتاج عزیز:
پاکستان ی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے جنگ یمن میں فوجی شرکت کو اپنے ملک کے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ محاذ آرائی سے تعبیر کیا ہے۔
News ID: 425071 Publish Date : 2016/12/14
ابوالخیر زبیر:
حیدرآباد سے جاری بیان کے مطابق جے یو پی (نورانی) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت کو سخت احتجاج کرنا چاہئے اور امریکی سفیر کو بلا کر احتجاجی مراسلہ اس کے سپرد کرنا چاہئے۔
News ID: 425036 Publish Date : 2016/12/12
لاہور میں پولیس نے فلیگ مارچ بھی کیا۔ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر گوجرانوالہ اور سکھر میں مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں۔ عاشقان مصطفیٰ ﷺ کے چہروں پر خوشیاں ہی خوشیاں۔ صبح سویرے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت چھاونیوں میں ۲۱ توپوں کی سلامی دی گئی، فوجی جوانوں نے محافل میلاد منعقد کیں، نعرہ تکبیر، عید میلاد زندہ باد کے نعرے لگائے۔
News ID: 425023 Publish Date : 2016/12/12
سٹیج پنجاب اسمبلی کی عمارت کے سامنے بنایا گیا تھا۔ عاشقان رسول ؐکا جم غفیر چیئرنگ کراس تا ناصر باغ تک پھیلا ہوا تھا۔ سٹیج کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ خواتین کے بیٹھنے کا علیحدہ انتظام کیا گیا۔ یوتھ ونگ اور ایم ایس ایم کے ۲ ہزار نوجوانوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دئیے۔ عالمی میلاد کانفرنس کا باضابطہ آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا۔
News ID: 425022 Publish Date : 2016/12/12
لاہور پاکستان:
کانفرنس میں پیر امیر الحسنات نے کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مذہبی عقائد اور عبادت گاہوں کا احترام کیا جائے، علماء متنازع تقاریر سے گریز کریں، مذہبی اکابرین کی تربیت کیلئے ورکشاپس کرائی جائیں، مدارس، سکولوں اور کالجز میں بین المذاہب ہم آہنگی کا درس نصاب میں شامل کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اقلیت کا لفظ امتیاز کا حامل ہے، اس کی بجائے متبادل لفظ تلاش کیا جائے۔
News ID: 425021 Publish Date : 2016/12/12
انتظامی کمیٹی کے صدرالحاج ملک آفتاب ربانی کا کہنا تھا کہ جلوس میں ہزاروں فرزندان توحید اللہ ہُو کے ورد کیساتھ شرکت کریں گے۔ مرکزی جلوس میں ۵۰ سے زائد علاقائی جلوس بھی راستوں میں شامل ہوں گے۔
News ID: 425001 Publish Date : 2016/12/11
پاکستان کے مشیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں ایران کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے ۔
News ID: 424920 Publish Date : 2016/12/07
اے آئی جی آپریشنز سندھ پاکستان:
آئی جی سندھ نے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا : لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور باالخصوص کراچی میں سیکیورٹی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تمام تر فوکس ۱۲ ربیع الاول کے مرکزی اجتماعات و دیگر کی سیکیورٹی پر رکھا جائے۔
News ID: 424916 Publish Date : 2016/12/07
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے ایک بیان میں نے کہا : خطے کے دیگر ممالک سے ہم آہنگی اور دوستانہ روابط کو بڑھانے کے لئے مربوط لائحہ عمل طے کرنا ہوگا، افغانستان سمیت خطے کے دیگر مسلم ممالک سے بھارت کے مضبوط تعلقات ہماری کمزور خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہیں۔
News ID: 424915 Publish Date : 2016/12/07
حجت الاسلام سبزواری کی موجودگی میں؛
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری کی موجودگی میں شیعہ علماء کونسل ملتان پاکستان کی ضلعی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ۔
News ID: 424914 Publish Date : 2016/12/07
جماعت الدعوہ ضلع ملتان پاکستان کے ذمہ دار:
جماعت الدعوہ ضلع ملتان پاکستان کے ذمہ دار نے ملتان میں مرکز سعد بن ابی وقاص میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا یہ ملک سازشوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ریلیف کے نام پر بیرونی این جی اوز جو کچھ کر رہی ہیں، یہ انتہائی خطرناک ہے۔
News ID: 424913 Publish Date : 2016/12/07
حجت الاسلام مختار احمد امامی:
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام ادارے اس بات سے باخبر ہیں کہ جھنگ کے حالیہ الیکشن میں کامیاب کرایا جانے والا شخص کس کالعدم جماعت کا سرغنہ ہے، لشکر جھنگوی دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونیکا خود اعتراف کر چکی ہے۔
News ID: 424891 Publish Date : 2016/12/05
اس فانی زندگی میں، چھوٹے لوگ اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں کو دیکھ کر پھولے نہیں سماتے، وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے ان کے لئے واہ واہ کریں، ان کی سنیارٹی کا اعتراف کریں، ان کے تجربے کو سراہیں اور ان کے کاموں کے گن گائیں، جبکہ عظیم لوگ اپنے کاموں کو کچھ بھی نہیں سمجھتے، وہ اپنے عظیم کارناموں کو بھی دیکھ کر مطمئن نہیں ہوتے، ان کے نزدیک کام چھوٹے اور بڑے نہیں ہوتے بلکہ ہر کام رضائے پروردگار کے لئے ہوتا ہے۔ ان کے نزدیک جو کام خدا کے لئے انجام دیا جائے وہ چھوٹا نہیں ہوسکتا اور جو کام لوگوں میں اپنا مقام بنانے کے لئے کیا جائے وہ بڑا نہیں ہوسکتا۔
News ID: 424890 Publish Date : 2016/12/05
ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات حسام علی نے بتایا کہ اجلاس عمومی میں نامزد کابینہ کی منظوری لی جائے گی، تمام اراکین عمومی ایک مخصوص مرحلہ کے بعد نامزد اراکین کے بحیثت ڈویژن کابینہ منظوری دیں گے جبکہ نومنتخب کابینہ سے ڈویژنل صدر حلف لیں گے۔
News ID: 424889 Publish Date : 2016/12/05
مرکزی صدر اے ٹی آئی:
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا : انجمن طلبہ اسلام نے ملک بھر میں ربیع الاول کے دوران چاروں صوبوں بشمول کشمیر، گلگت بلتستان میں محبت رسول ﷺ اور سبز گنبدخضریٰ والے پرچم لہرائے جانے کی مہم چلائے گی، اس سلسلہ میں محبت رسول ﷺ کانفرنسیں، مشعل برادر جلوس، میلاد کانفرسیں، سیرت النبیﷺ سیمینار، مذاکرے اور تحریری و تقریری مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
News ID: 424854 Publish Date : 2016/12/03
اعجاز اشرفی:
لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ٹی ایل وائی کا کہنا تھا کہ مرکزی، صوبائی، ضلعی امیر اُن کی قیادت کریں گے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کا مرکزی جلوس ۱۲ ربیع الاوّل، ۱۲ دسمبر بروز پیر بعد نماز ظہر دربار حضرت میاں میر سے دربار حضرت داتا گنج بخش ہجویریؒ تک نکالا جائے گا۔ جس میں لاہور اور مضافاتِ لاہور سے بڑے بڑے جلوس شامل ہوں گے۔ مرکزی جلوس کی سرپرستی علامہ خادم حسین رضوی اور قیادت پیر محمد افضل قادری کریں گے۔
News ID: 424853 Publish Date : 2016/12/03
علامہ سید ریاض حسین نجفی:
وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کاکہنا تھا کہ عراق کی تحریک ا ٓزادی کے ایام میں بغداد اور کاظمین کے عوام کے خط کے جواب میں آیت اللہ میرزا محمد تقی شیرازی نے تاکید کی کہ شرعی قوانین و ضوابط کی پابندی کریں، غیر مسلموں کے دینی مقدسات کی توہین نہ کریں کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم نے اس کی تاکید کی ہے، عوام نے اس حکم کی پابندی کی جس پر غیر مسلم راہنماﺅں نے آیت اللہ میرزا شیرازی کی خدمت میں حاضر ہو کر شکریہ ادا کیا۔
News ID: 424852 Publish Date : 2016/12/03
سنی اتحاد کونسل:
چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے ۵۰۰ علما و مشائخ کی جانب سے دستخط شدہ خط میں کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔ عریانی و فحاشی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ عید میلاد النبی کے جلسے اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے صوبائی حکومتوں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں۔ سندھ حکومت کو غیر شرعی بل واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کیا جائے۔ مستقل وزیر خارجہ کا تقرر کیا جائے۔ نصابی نظام میں تبدیلیوں کے امریکی مطالبے کو مسترد کیا جائے۔
News ID: 424850 Publish Date : 2016/12/03
سراج الحق:
دیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ اگر حکمران خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیتے اور ملک میں احتساب کا شفاف نظام قائم کرنے کی طرف توجہ دیتے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
News ID: 424849 Publish Date : 2016/12/03