پاکستان - صفحه 69

ٹیگس - پاکستان
پاکستان ی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی میں سرحد پارسے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کی جوابی کارروائی میں ۱۵دہشت گرد ہلاک اور۲۰ زخمی ہوئے ۔
خبر کا کوڈ: 426727    تاریخ اشاعت : 2017/03/07

ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنر ل کا کہنا تھا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ بطور میئر شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائیں گے۔ ملتان شہر میں واسا اور پانی کے مسائل فوری حل طلب ہیں، محکموں میں کرپٹ افراد کا خاتمہ غریب عوام کا مطالبہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 426716    تاریخ اشاعت : 2017/03/06

حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تفتان میں رہائش اور کھانے کے نام پر لوٹ مار کرنیوالوں کی اجاری داری قائم رکھنے کیلئے زائرین کو خود ساختہ مشکلات میں الجھایا جا رہا ہے، جس پر پاکستان کے پانچ کروڑ اہل تشیع سراپا احتجاج ہیں۔ سکیورٹی کے نام پر زائرین کے قافلوں کو کئی کئی دن تفتان بارڈر پر روک لیا جاتا ہے، جسکے باعث بچوں، بزرگوں اور خواتین کو شدید اذیت جھیلنا پڑتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 426715    تاریخ اشاعت : 2017/03/06

حجت الاسلام حسین مسعودی:
علماء و معززین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ اس وقت سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف جو آپریشن سر انجام دے رہی ہیں اس کی مکمل حمایت کرنا ہوگی، تاکہ دہشت گردی کا قلع قمع ہو اور امن کے قیام میں مدد مل سکے۔
خبر کا کوڈ: 426714    تاریخ اشاعت : 2017/03/06

راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اسلاف کے امن مشن کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 426704    تاریخ اشاعت : 2017/03/06

ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید زندگی میں ایک ایسے محور کی حیثیت رکھتے تھے، جس کے گرد ملک بھر کے تنظیمی، انقلابی، بیدار نوجوان کھنچے چلے آتے تھے۔ ان کی مقناطیسی شخصیت کی کشش سے ہر کوئی ان سے مربوط رہتا تھا اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کا یہ کمال تھا کہ وہ مردم شناس ہونے کے ناتے ہر ایک سے اس کی صلاحیتوں کے مطابق کام لیتے تھے، کسی کو بیکار نہ رہنے دیتے تھا۔ ان کی شہادت کے بعد ہم اس مقناطیسیت سے محروم ہوگئے، وقت آج بھی ہمیں پکار رہا ہے۔ آج بھی کام کرنے کی شدید ضرورت ہے، آج بھی سعادت و خوشبختی کا اور شہداء کا راستہ منتظر ہے کہ کوئی محمد علی نقوی بن کر آئے اور ملت کے دردوں کی دوا کرے۔
خبر کا کوڈ: 426681    تاریخ اشاعت : 2017/03/04

پاکستان کے وزیر آعظم نے کہا: دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں پرعزم ہیں جب کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے آپریشن ردالفساد جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ: 426665    تاریخ اشاعت : 2017/03/04

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کو ۵۰ سال قید کی سزا سنادی۔
خبر کا کوڈ: 426664    تاریخ اشاعت : 2017/03/04

حجت الاسلام حسین مسعودی:
ایک بیان میں جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے کہا کہ وہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنائے اور کوشش کی جائے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور منظم دہشت گرد ٹولے کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔
خبر کا کوڈ: 426612    تاریخ اشاعت : 2017/03/01

آل پارٹیز کانفرنس:
ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اے پی سی سے خطاب میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت اپنی صفوں کو دہشتگردوں سے پاک نہیں کرتی، تب تک دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، پنجاب میں رینجرز کو وہی اختیار دیئے جائیں جو سندھ میں دیئے گئے ہیں، ضرب عضب کی ناکامی کے اسباب بتائے جائیں، دہشتگردوں کے سہولتکاروں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم سب ایک ہیں۔ بھارت اور افغانستان پاکستان دشمنی میں ایک ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 426609    تاریخ اشاعت : 2017/03/01

ساجد میر:
سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ثمرات عام آدمی تک منتقل نہ ہوئے تو منصوبہ اپنے مقاصد سے محروم رہے گا، دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ: 426608    تاریخ اشاعت : 2017/03/01

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، نیکٹا کا قومی بیانیہ، علماء و مشائخ نیشنل کونسل کی نصاب جائزہ کمیٹی کی رپورٹ، متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا ضابطہ اخلاق، مدارس دینیہ کے دورہ جات کی رپورٹ، مدارس دینیہ کے نصاب کی تدوین و دیگر قومی امور زیر بحث آئیں گے۔
خبر کا کوڈ: 426607    تاریخ اشاعت : 2017/03/01

چوہدری سعید اقبال:
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ جس ملک کا وفاقی وزیر داخلہ ہی غیر فعال ہو، وہاں کے عوام قربان ہی ہوتے رہیں گے، وزیراعظم نواز شریف کو قوم کے تمام سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔
خبر کا کوڈ: 426605    تاریخ اشاعت : 2017/03/01

ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کام کرنے والے ۱۳ ہزار ۷۹۸ مدارس کی جیو ٹیکنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان مدارس میں سے ۱۳ ہزار ۴۹۹ مدارس کو مکمل تحقیق کے بعد کلیئر قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 426604    تاریخ اشاعت : 2017/03/01

گلگت بلتستان کے مستضعفین کے ساتھ ظلم و ستم کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے خود جنگ لڑ کر اپنے علاقوں کو آزاد کروایا تھا، اس لئے ان کے ساتھ ایک آزاد پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر اسے مسئلہ کشمیر کا حصہ بنانا ہے تو آزاد جموں و کشمیر جیسی سہولیات گلگت بلتستان کا بھی ناقابل تنسیخ حق ہے۔ آزاد کشمیر کے بجٹ میں، اسمبلی اور حکومت میں گلگت بلتستان کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ اگر وہ پاکستان ی شہری ہیں تو اول درجے کے شہری ہونے چاہئیں نہ کہ تیسرے درجے کے۔ گلگت بلتستان کے لئے ایک جامع آئینی اور ترقیاتی پیکیج منظور کیا جائے، جس میں آئینی اور قانونی طور پر ان کی مشکوک اور سوتیلی حیثیت کا خاتمہ کرتے ہوئے برابر کے درجے کا شہری تسلیم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 426603    تاریخ اشاعت : 2017/03/01

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے تعزیتی بیان میں اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ محمد علی شیخ مرحوم نے اپنے والد مرحوم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قوم و ملت کیلئے بے تکان خدمات سرانجام دیں۔
خبر کا کوڈ: 426602    تاریخ اشاعت : 2017/03/01

دہشتگردوں کی نئی صف بندی اور کارروائیوں سے ایک منطقی بات جو روز روشن کی مانند ایک مرتبہ پھر واضح ہوئی یہ تھی کہ ملک میں فوجی آپریشن کیساتھ ساتھ فکری و نظری آپریشن کس قدر اہم اور ضروری ہے۔ جب تک دہشتگردوں کی فکری اور نظریاتی نرسریاں موجود ہیں اور انہیں معاشرے میں نرم گوشہ رکھنے والے لوگ دستیاب ہیں، اسوقت تک کوئی بھی فوجی آپریشن خواہ کسی پیمانے پر ہی کیوں نہ ہو، کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ: 426574    تاریخ اشاعت : 2017/02/27

پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین شیعہ مسلمان شہید ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 426572    تاریخ اشاعت : 2017/02/27

پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، سیکورٹی معاملات اور آپریشن ردالفساد کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 426563    تاریخ اشاعت : 2017/02/27

پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین شیعہ مسلمان شہید ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 426562    تاریخ اشاعت : 2017/02/27