پاکستان - صفحه 74

ٹیگس - پاکستان
آئی ایس او کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ۲۲ویں برسی کی ۲ روزہ تقریب کا آغاز ۴ مارچ سے شہید کے مزار رائیونڈ روڈ پر علی رضا آباد لاہور میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 425812    تاریخ اشاعت : 2017/01/20

علامہ اقتدار حسین نقوی نے ضلع لودھراں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں، نواحی علاقے گوگڑاں میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید نیئر عباس کے والد کی عیادت کی اور ظہرانے میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 425811    تاریخ اشاعت : 2017/01/20

آپ کی بہترین حکمت عملی نے دشمن کو صلح پر مجبور کر دیا، اب ماحول بالکل بدل گیا، کچھ اپنوں کی ناقدری نے آپ کو دوبارہ ایران واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا، لیکن یہاں کے مخلصین نے جونہی آپ کے فقدان کا احساس کیا، تب فوراً آپ کو دوبارہ واپس بلا لیا گیا، اب سید ضیاء الدین نے اپنی ضیاء پاشیوں کا سلسلہ شروع کیا، لوگ جوق در جوق ان کے گرد حلقہ بنانے لگے، مایوسی کے سرطان میں مبتلا معاشرے میں اب امید کی کرنیں ضوفشانی کرنے لگیں، امن و امان کا دور دورہ دکھائی دینے لگا، نئی نسل کے لئے کیرئیر گائیڈینس فراہم ہونے لگے، سکولوں کا جال بچھایا گیا، غرض معاشرے کا ہر فرد ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، مسجد و محراب کی طرف مڑ کے نہ دیکھنے والے پانچ وقت کے نمازی بن گئے، اتحاد و اتفاق کی فضا حاکم ہوتی گئی۔
خبر کا کوڈ: 425685    تاریخ اشاعت : 2017/01/14

حجت الاسلام آغا علی رضوی:
ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا: وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو اپنی نو آبادیاتی سمجھتی ہے، کہ وہ جب چاہے، جیسا چاہے، اپنے خودساختہ قوانین کو یہاں نافذ کر دے۔
خبر کا کوڈ: 425684    تاریخ اشاعت : 2017/01/14

وزیر داخلہ پاکستان:
وزیر داخلہ پاکستان نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو میں کہا: حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی محب وطن مگر انکی جماعت کالعدم ہے ۔
خبر کا کوڈ: 425683    تاریخ اشاعت : 2017/01/14

شہید محسن نقوی اگرچہ عام مشاعروں میں زیادہ نہیں دیکھے جاتے تھے اور ایسے مشاعرے و پروگرام جن کا خاص مقصد یا خاص ایجنڈا حکومتی یا کسی خاص ادبی گروہ یا سوچ و فکر کی ترویج ہوتا تھا، ان سے دور ہی دکھائی دیتے تھے، مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ عوامی سطح پہ روزانہ کئی کئی مجالس پڑھتے تھے، جن میں ہزاروں لوگ ان کے سامع ہوتے تھے اور ان کو داد و تحسین دیتے تھے۔ مجالس میں انہیں لوگ بے حد عقیدت سے ملتے تھے، محسن کو بھی اپنے انہی چاہنے والوں سے محبت تھی۔ وہ کو بہ کو، شہر بہ شہر جاتے اور مجالس میں شریک ہوتے، اپنے خوبصورت عقیدت بھرے افکار سے لوگوں میں محبت اہلبیت کے چراغ جلاتے۔
خبر کا کوڈ: 425682    تاریخ اشاعت : 2017/01/14

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمران کا واحد ہدف اقتدار کو بچانا ہے۔ انہیں ملک کی عوام سے کوئی غرض نہیں، حکمرانوں نے ’’لوٹو اور لوٹنے دو" کی پالسی کو شعار بنا رکھا ہے۔ اہم قومی اداروں کے قلمدان نااہل افراد کو محض اس لئے سونپے جا رہے ہیں، تاکہ میڈیا میں حکومت کا بھرپور دفاع ہوسکے۔
خبر کا کوڈ: 425674    تاریخ اشاعت : 2017/01/13

آئی ایس او کراچی:
پری بورڈ امتحانات میں داخلہ لینے اور طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے شہر کے ۲۰ سے زائد مختلف مقامات پر رجسٹریشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں سے رجسٹریشن فارم ۲۴ جنوری تک حاصل و جمع کروا سکتے ہیں، امتحانات ۱۵ فروری تک جاری رہینگے۔
خبر کا کوڈ: 425672    تاریخ اشاعت : 2017/01/13

جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ لسٹ میں نہ تو مذکورہ مدارس کو مشکوک قرار دیئے جانے کا کوئی جواز مہیا کیا گیا ہے نہ ہی ان کا مکمل ایڈریس اور دیگر ضروری تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ جواب میں کہا گیا ہے سکھر اور کراچی کی حدود سے باہر واقع مدارس کے ناموں کا اندراج تک نہیں۔ ان میں سے بہت سارے مدارس سندھ میں نہیں بلکہ خیبر پی کے، پنجاب اور فاٹا وغیرہ میں ہیں جو سندھ حکومت کے دائرہ کار سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ: 425671    تاریخ اشاعت : 2017/01/13

سول پروگریسو الائنس کے سربراہ ثمرعباس اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے چار دیگر افرادکے اغواء کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 425670    تاریخ اشاعت : 2017/01/13

حجت الاسلام اقتدار حسین نقوی:
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومتی ذمہ دارن کے متضاد بیان اس حقیقت کا عکاس ہیں کہ یہ ملک بغیر کسی داخلی و خارجی پالیسی کے چل رہا ہے، حکومت اس معاملے میں غیرسنجیدہ بیانات دینے کی بجائے حقائق سے قوم کو آگاہ کرے۔
خبر کا کوڈ: 425654    تاریخ اشاعت : 2017/01/12

پاکستان میں اعلیٰ سطح پر سخت ردعمل کے بعد؛
پاکستان کے سینئر تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ قبول نہیں کریں گے ۔
خبر کا کوڈ: 425647    تاریخ اشاعت : 2017/01/12

پاکستان کےوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ۳۹ مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی سے متعلق وزارت دفاع یا جی ایچ کیو کو آگاہ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ: 425645    تاریخ اشاعت : 2017/01/12

بلاول بھٹو :
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ان کااستقبال کیا۔
خبر کا کوڈ: 425644    تاریخ اشاعت : 2017/01/12

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ برما، شام، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا تقاضا ہے کہ مسلم حکمران خواب غفلت سے جاگیں اور امت مسلمہ کے طور پر اپنا کردار ادا کریں، اگر حج کے موقع پر اپنے تمام مسلکی اختلافات بھلا کر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہو سکتے ہیں اور وہاں کوئی اختلاف نہیں ہوتا تو عام حالات میں ایسا کیوں ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ: 425626    تاریخ اشاعت : 2017/01/11

حجت الاسلام مرزا یوسف حسین:
کراچی سے جاری ایک بیان میں شیعہ علماء کرام نے کہا ہے کہ پاکستان ویسے ہی بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے، ایک طرف بھارت، دوسری طرف افغانستان سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ،ایسے میں ہمیں اسلام دشمن اتحاد کا حصہ بننے سے محتاط رہا جائے تاکہ ملکی وقار محفوظ رہے۔
خبر کا کوڈ: 425624    تاریخ اشاعت : 2017/01/11

آئی ایس او کے زیراہتمام؛
ڈویژنل سیکرٹری تعلیم علی رضا نے بتایا کہ جنرل سائنس کے ٹیسٹ میں پوزیشن ہولڈرز میں قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیںگے جبکہ شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 425623    تاریخ اشاعت : 2017/01/11

حجت الاسلام سید سبطین سبزواری:
تعزیتی پیغام میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر نے کہا کہ مرحوم ہاشمی رفسنجانی کا امام خمینی کیساتھ لگاؤ اور انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں قیدو بند اور تشدد کی صعوبتوں کو برداشت کرنے اور مملکت کو چلانے میں کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ کے دو سپوت سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ اور پروفیسر خادم حسین لغاری کی وفات پر بھی کارکن افسردہ ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425622    تاریخ اشاعت : 2017/01/11

صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف پارلیمنٹ سے نامنظور ہونیوالے سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ بنے تو پاکستان کی خیر جانبدارانہ پالیسی متاثر ہوگی ۔
خبر کا کوڈ: 425621    تاریخ اشاعت : 2017/01/11

سرتاج عزیز:
ایرانی سفارتخانے کے دورے کے دوران مشیر خارجہ نے تعزیتی بک میں حکومت اور عوام کی جانب سے تاثرات درج کیے اور کہا کہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی پاکستان کے بہترین دوست تھے، انکے دور حکومت میں پاک ایران تعلقات مضبوط ہوئے، پاک عوام انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ: 425619    تاریخ اشاعت : 2017/01/11