ٹیگس - پاکستان
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
پہلے کروزز میزائل کی کامیابی پر سائنسدانوں، انجنیئرز اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ تجربہ اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہم اپنے دفاع سے لمحہ بھر بھی غافل نہیں اور ہمارے مایہ ناز باصلاحیت سائنسدان دنیا میں کسی سے بھی پیچھے نہیں۔
خبر کا کوڈ: 425618 تاریخ اشاعت : 2017/01/11
جنیدالرحمان:
ملتان میں امریکہ مخالف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے المحمدیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کہ امریکہ کو پاکستان کے طلباء اور نوجوانوں کا تعلیم یافتہ بننا، وطن عزیز پاکستان کیخلاف بیرونی سازشوں سے نوجوانوں کو آگاہ کرنا کسی صورت برداشت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 425617 تاریخ اشاعت : 2017/01/11
سیکڑوں بے گناہوں کا خون بہانے کے باوجود؛
جمعیت علماء اسلام (ف) نے سیکڑوں بے گناہوں کا خون بہانے کے باوجود سعودی عرب کو امت مسلمہ کا روحانی مرکز بتایا ۔
خبر کا کوڈ: 425614 تاریخ اشاعت : 2017/01/10
جنرل امجد شعیب:
باقاعدہ پروپوزل مارچ تک حکومت پاکستان کو بھیجا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ دنوں جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے۔ انہیں لیجانے کیلئے سعودی حکومت نے خصوصی طیارہ پاکستان بھیجا تھا۔
خبر کا کوڈ: 425613 تاریخ اشاعت : 2017/01/10
میر تقی ظفر:
کراچی سے جاری ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما نے کہا کہ مجلس وحدت کے وژن اور عملی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما و کارکنان، سماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ایم ڈبلیو ایم کے کارروان میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425606 تاریخ اشاعت : 2017/01/10
مزمل اقبال ہاشمی:
کراچی زون کی شب تربیت سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسؤل جماعۃ الدعوۃ کراچی نے کہا کہ ذاتی پسند اور مفادات کی بنیاد پر گروہ بندی عالم اسلام کے لئے نقصان دہ ہے، موجودہ دور میں تفرقہ بازی سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425605 تاریخ اشاعت : 2017/01/10
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ ایت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔
خبر کا کوڈ: 425604 تاریخ اشاعت : 2017/01/10
تمام امکانات اور ممکنات کو سامنے رکھا جائے تو پاکستان کی خارجہ پالیسی کو از سر نو نئی جامعیت کے ساتھ تشکیل دینا ہوگا۔ ایک طرف روس اور چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات اور دوسری طرف امریکا نواز رجعت پسندوں سے دوستی، دو کشتیوں میں سوار ہونے کی کوشش قرار پائے گی۔ اب پاکستان کو یکسو ہونے کے ضرورت ہے۔ ہمارا یہ مقصد نہیں کہ خواہ مخواہ دشمن تراشی کی جائے لیکن ایسے نئے اقدامات اور امید افزائیوں سے گریز کرنا چاہیے جو خارجہ پالیسی کے نئے تقاضوں کے منافی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425603 تاریخ اشاعت : 2017/01/10
راحیل شریف کا سعودی حکام پر دباو؛
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ راحیل شریف نے فوجی اتحاد کی سربراہی سنبھالنے کیلئے تین شرائط سعودی عرب کے سامنے رکھی تھیں، جن میں سے پہلی شرط ایران کو اس اتحاد میں شامل رکھنا تھا۔
خبر کا کوڈ: 425602 تاریخ اشاعت : 2017/01/10
علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوامی مسائل سے بے نیاز ہوکر دونوں ہاتھوں سے کرپشن کا مال بنانے میں مصروف ہے۔ لہذا ہم دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جمعہ ۲۷ جنوری کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 425601 تاریخ اشاعت : 2017/01/10
ایم ڈبلیو ایم پاکستان:
اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی خاطر متعدد بار زندانوں میں پہلوی شہناہیت کے شکنجے سہے مگر امام خمینی کا ساتھ نہیں چھوڑا، ان کے انتقال سے اسلامی جمہوری ایران ایک مدبر اور دوراندیش سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425600 تاریخ اشاعت : 2017/01/10
خانہ فرہنگ ایران لاہور میں حجاب ڈے کی مناسبت سے منعقد سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے مقررین نے کریمہ اہلبیت ؑ حضرت فاطمہ معصومہ قُم کے کردار اور ان کی عفت و پاکیزگی کے بارے اظہار خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: 425599 تاریخ اشاعت : 2017/01/10
نواز شریف:
سابق ایرانی صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے پاکستان ی حکومت اور عوام کی طرف سے مرحوم کے لواحقین اور ایرانی عوام سے تعزیت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 425584 تاریخ اشاعت : 2017/01/09
پاکستان کی سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں، الیکشن کمیشن اورعدلیہ کو وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے الیکشن میں حصہ لینے کا نوٹس لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: 425579 تاریخ اشاعت : 2017/01/09
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آل سعود جو کہ مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل اور امریکہ کو اپنا دوست سمجھتے ہیں وہ عالم اسلام کے تحفظ کے دعویدار کیسے بن گئے ہیں۔ اس فوجی اتحاد کی تشکیل کا مقصد اگر عالم اسلام کی حفاظت ہے تو مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے لیے بھی اسے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے ۔
خبر کا کوڈ: 425574 تاریخ اشاعت : 2017/01/08
جب کوئی شخص نئی ملازمت کیلئے کسی بڑی کمپنی میں انٹرویو دیتا ہے اتو فیصلہ میز پر موجود وہ فائل کرتی ہے کہ جس میں اس کا سابقہ تجربہ، فعالیت ، کارکردگی اور معلومات کی تٖصیلات درج ہوتی ہیں۔ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کی نوکری کیلئے جنرل راحیل شریف نے کیا فائل جمع کرائی ہوگی ۔ کن تجربات، معلومات اور فعالیتوں کو اپنی کارکردگی میں شامل کیا ہوگا تاکہ اس نئی ملازمت کو حاصل کرسکیں اور سابقہ تجربات کو نئی ملازمت میں استعمال کرسکیں۔ وطن عزیز کے اہم ترین سلامتی کے اداروں میں کام کرنے کی معلومات اور کارکردگی کسی دوسرے ملک یا اتحاد کو منتقل کی جارہی ہے اور یہ کام قلیل رقم اور عارضی شہرت کے حصول کیلئے کیا جارہا ہے تو وطن سے اس سے بڑی خیانت اور کیا ہوگی۔؟
خبر کا کوڈ: 425573 تاریخ اشاعت : 2017/01/08
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پروفیسر خادم حسین لغاری نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک سماجی و سیاسی شخصیت تھے، انکی وفات نہ صرف انکے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی خلا کا باعث ہے۔
خبر کا کوڈ: 425571 تاریخ اشاعت : 2017/01/08
معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا دعویٰ کیا جاتا ہے تو دوسری طرف کالعدم تنظیموں کی سرپرستی وفاقی وزیر داخلہ خود کرتے ہیں، جب تک جنرل راحیل شریف آرمی چیف رہے، حکومت بادل نخواستہ ہی سہی نیشنل ایکشن پلان پر کچھ نہ کچھ عملدرآمد کرتی رہی مگر جونہی ان کی ریٹائرمنٹ کے دن قریب آئے، حکومت نے اپنی پالیسی کو دوبارہ تبدیل کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 425570 تاریخ اشاعت : 2017/01/08
سعید غنی:
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ جلد ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، (ن) لیگ کے بڑے نام بھی پیپلز پارٹی کیساتھ ہونگے، آئندہ الیکشن میں کراچی سے بڑی تعداد میں نشستیں لینگے۔
خبر کا کوڈ: 425569 تاریخ اشاعت : 2017/01/08
علی احمر:
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ تکفیریت کے خلاف آواز بلند اس ملک میں جرم بن گیا ہے۔ ملک و قوم کے دشمن دندناتے پھر رہے ہیں اور محب وطن افراد دن دیہاڑے غائب ہو جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425568 تاریخ اشاعت : 2017/01/08