ٹیگس - پاکستان
ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات حسام علی نے بتایا کہ اجلاس عمومی میں نامزد کابینہ کی منظوری لی جائے گی، تمام اراکین عمومی ایک مخصوص مرحلہ کے بعد نامزد اراکین کے بحیثت ڈویژن کابینہ منظوری دیں گے جبکہ نومنتخب کابینہ سے ڈویژنل صدر حلف لیں گے۔
خبر کا کوڈ: 424889 تاریخ اشاعت : 2016/12/05
مرکزی صدر اے ٹی آئی:
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا : انجمن طلبہ اسلام نے ملک بھر میں ربیع الاول کے دوران چاروں صوبوں بشمول کشمیر، گلگت بلتستان میں محبت رسول ﷺ اور سبز گنبدخضریٰ والے پرچم لہرائے جانے کی مہم چلائے گی، اس سلسلہ میں محبت رسول ﷺ کانفرنسیں، مشعل برادر جلوس، میلاد کانفرسیں، سیرت النبیﷺ سیمینار، مذاکرے اور تحریری و تقریری مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 424854 تاریخ اشاعت : 2016/12/03
اعجاز اشرفی:
لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ٹی ایل وائی کا کہنا تھا کہ مرکزی، صوبائی، ضلعی امیر اُن کی قیادت کریں گے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کا مرکزی جلوس ۱۲ ربیع الاوّل، ۱۲ دسمبر بروز پیر بعد نماز ظہر دربار حضرت میاں میر سے دربار حضرت داتا گنج بخش ہجویریؒ تک نکالا جائے گا۔ جس میں لاہور اور مضافاتِ لاہور سے بڑے بڑے جلوس شامل ہوں گے۔ مرکزی جلوس کی سرپرستی علامہ خادم حسین رضوی اور قیادت پیر محمد افضل قادری کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 424853 تاریخ اشاعت : 2016/12/03
علامہ سید ریاض حسین نجفی:
وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کاکہنا تھا کہ عراق کی تحریک ا ٓزادی کے ایام میں بغداد اور کاظمین کے عوام کے خط کے جواب میں آیت اللہ میرزا محمد تقی شیرازی نے تاکید کی کہ شرعی قوانین و ضوابط کی پابندی کریں، غیر مسلموں کے دینی مقدسات کی توہین نہ کریں کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم نے اس کی تاکید کی ہے، عوام نے اس حکم کی پابندی کی جس پر غیر مسلم راہنماﺅں نے آیت اللہ میرزا شیرازی کی خدمت میں حاضر ہو کر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ: 424852 تاریخ اشاعت : 2016/12/03
سنی اتحاد کونسل:
چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے ۵۰۰ علما و مشائخ کی جانب سے دستخط شدہ خط میں کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔ عریانی و فحاشی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ عید میلاد النبی کے جلسے اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے صوبائی حکومتوں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں۔ سندھ حکومت کو غیر شرعی بل واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کیا جائے۔ مستقل وزیر خارجہ کا تقرر کیا جائے۔ نصابی نظام میں تبدیلیوں کے امریکی مطالبے کو مسترد کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 424850 تاریخ اشاعت : 2016/12/03
سراج الحق:
دیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ اگر حکمران خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیتے اور ملک میں احتساب کا شفاف نظام قائم کرنے کی طرف توجہ دیتے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
خبر کا کوڈ: 424849 تاریخ اشاعت : 2016/12/03
شہید علی ناصر صفوی سادگی اور پرہیز گاری کا مجسمہ تھے، وہ کردار و عمل میں ایک کامل انسان تھے۔ گھر میں ضرورت کی چند چیزوں کے سوا کچھ نہ ہوتا، ایک دفعہ جب دوست گھر آئے تو شہید پانی کے جگ کے ساتھ ایک گلاس اور ایک چائے کا کپ لے آئے، دوست نے پوچھا ناصر بھائی گھر میں کوئی اور گلاس نہیں رکھا کیا؟ تو شہید بولے ہماری ضرورت دو ہی گلاس ہیں، ایک آپ کی بھابی سے گر کر ٹوٹ چکا تو دوسرا آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ شہید کی گاڑی کے آڈیو پلئیر میں اکثر نوحے اور تلاوت چلتے رہتے اور شہید تمام راستے گریان نظر آتے، جب آڈیو پلئیر بند ہوتا تو شہید زیادہ تر خاموش رہتے اور فکر کرتے رہتے۔
خبر کا کوڈ: 424848 تاریخ اشاعت : 2016/12/03
حافظ سعید:
امیر جماعت الدعوۃ نے کہاکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک کے آئین میں یہ بات طے شدہ ہے کہ پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے، اس ملک میں دین اسلام کو تحفظ فراہم کرنا آئینی مسئلہ ہے، سندھ اسمبلی میں حالیہ بل کی منظوری کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ: 424847 تاریخ اشاعت : 2016/12/03
حجت الاسلام مختار امامی:
حجت الاسلام مختار امامی نے کہا:خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان جھنگ کے ضمنی انتخابات کے بعد اپنی افادیت مکمل طور پر کھو چکا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 424846 تاریخ اشاعت : 2016/12/03
جنرل قمر جاوید باجوہ:
پاکستان کی بری فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کرنے پر تاکید کی ہے ۔
خبر کا کوڈ: 424844 تاریخ اشاعت : 2016/12/03
پاکستان نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین تنازع کو حل کرانے کیلئے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے کردار کو ناکافی قراردیدتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے ۔
خبر کا کوڈ: 424803 تاریخ اشاعت : 2016/12/01
وفاق علماء شیعہ پاکستان:
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق علماء شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ بے گناہوں کو بھی دہشتگردوں کی لسٹ میں شامل کرکے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، جو حکومت کا قابل مذمت اقدام ہے۔
خبر کا کوڈ: 424751 تاریخ اشاعت : 2016/11/28
حجت الاسلام والمسلمین حافظ ریاض حسین نجفی:
وزارت حسین نقوی کے فرزند سکندر رضا نقوی ایڈووکیٹ کے نام تعزیتی خط میں حجت الاسلام والمسلمین حافظ ریاض نجفی نے کہا : وزارت نقوی نے زندگی بھر قومیات اور مذہبیات میں حصہ لے ملک و قوم کی خدمت کی۔
خبر کا کوڈ: 424712 تاریخ اشاعت : 2016/11/26
آئی ایس او کے مرکزی صدر نےحجت الاسلام مرزا یوسف حسین سے ملاقات کے دوران کہا: علماء کی بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر کر لے گی تو یہ اُس کی بھول ہے۔
خبر کا کوڈ: 424711 تاریخ اشاعت : 2016/11/26
پشاور پاکستان:
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حاجی عدیل نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا اور ہمیشہ آپ کا دامن بھی کرپشن جیسے ناسور سے پاک رہا، حاجی عدیل اور ان کی جماعت نے دہشتگردی کیخلاف بھرپور آواز بلند کی، ان کے انتقال سے پاکستان ایک باکردار سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 424710 تاریخ اشاعت : 2016/11/26
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مہمند ایجنسی کی دور افتادہ تحصیل صافی کے علاقہ چمر کنڈ میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے نشانہ بنا کر اڑایا۔
خبر کا کوڈ: 424709 تاریخ اشاعت : 2016/11/26
حجت الاسلام مقصود ڈومکی:
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے جنرل سیکرٹری نے گھوٹکی پاکستان میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ، ہفتہ وحدت اور عید میلاد النبی ۖ کے مبارک موقع پر ۱۸ دسمبر کو حیدر آباد میں تاریخی اجتماع کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد دہشت گردی اور نفرتوں کا خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہے۔
خبر کا کوڈ: 424690 تاریخ اشاعت : 2016/11/25
سرزمین پاکستان کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری کو ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 424689 تاریخ اشاعت : 2016/11/25
پشاور میں منعقدہ اجلاس کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے علامہ سید مرتضٰی عابدی سیکرٹری مالیات اور علامہ سید عبد الحسین ملی یکجہتی کونسل کے رکن خطبات جمعہ کمیشن منتخب ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 424688 تاریخ اشاعت : 2016/11/25
حجت الاسلام ناظر عباس تقوی:
ایس یو سی سندھ کے صدر نے ایک بیان میں کہا : ہم اپنے ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں، عالمی ادارے بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان گشیدگی کی صورتحال ختم ہوسکے۔
خبر کا کوڈ: 424651 تاریخ اشاعت : 2016/11/23