Tags - پاکستان
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے سورج میانی ملتان پاکستان میں راشن کی تقسیم کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں کہا: نیشنل ایکشن پلان کا مقصد ملک میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ تھا اس کا رخ موڑا جا رہا ہے ۔
News ID: 422340 Publish Date : 2016/06/01
یوم وفات کے موقع پر؛
تحریک کے آغاز سے ہی امام خمینی(رہ) نے پنگھوڑے میں پلنے والے بچوں پر اپنی عقابی نگاہ رکھی اور پلنے بڑھنے والی نوجوان نسل جب میدان میں اتری تو حب الوطنی اور دینی حمیت سے سرشار اس نسل نے پورے انقلاب میں ایک ہی نعرہ’’اﷲ اکبر‘‘بلند کیا اورتاریخ کے دھارے کا رخ موڑ کررکھ دیا۔
News ID: 422337 Publish Date : 2016/06/01
آئی ایس او پاکستان کے زیر اھتمام؛
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہید عون رضا نقوی یونٹ کے زیر اہتمام منڈی بہاوالدین میں دسیویں کلاس (میٹرک) کے فارغ بچوں کے لئے سالانہ دین شناسی پروگرام کا انعقاد ہوا ۔
News ID: 422330 Publish Date : 2016/05/31
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے مدرسہ محمدیہ عربیہ سرگودہا میں مولانا سید خادم حسین شیرازی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: دہشتگردی کا ناسور ختم کئے بغیر پاکستان میں قیام امن ناممکن ہے ۔
News ID: 422329 Publish Date : 2016/05/31
وفاقی وزیر داخلہ تو ایک سال سے یہی کہہ رہے ہیں کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔ جیسے اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ اور کراچی پاکستان کا حصہ ہی نہ ہوں۔ سارے حقائق کو مدنظر رکھیں تو یہ بات آسانی سمجھ آتی ہے کہ یہ داعش کی کمزوری اور غفلت ہے کہ وہ موصل پر قبضے کے بعد لاہور اور اسلام آباد کا رخ نہیں کرسکے، ورنہ لیگی حکمران تو انکا استقبال کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ۔ ملک اسحاق اور غلام رسول شاہ نے جب داعش سے عہد و پیمان کیا تو ان پر یہ بنیاد بنا کر ہاتھ ڈالا گیا کہ یہ را کیساتھ مل گئے ہیں، ورنہ جب تک وہ پاکستان ی عوام خلاف قاتلانہ کارروائیاں کرتے رہے تو انہیں نظر انداز کیا جاتا رہا۔
News ID: 422322 Publish Date : 2016/05/29
محکمہ داخلہ پنجاب پاکستان نے؛
محکمہ داخلہ پنجاب پاکستان نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں رمضان کے مہینے میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جانے کی تاکید کی ۔
News ID: 422308 Publish Date : 2016/05/26
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس پشاور پاکستان میں ملک کی بزرگ شخصیتوں کی شرکت میں منعقد ہوا ، اس اجلاس میں ملک میں جاری موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
News ID: 422306 Publish Date : 2016/05/25
سعودی کی جانب سے ؛
شیعہ علما کونسل پاکستان کے صوبائی صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان ی شیعوں کے حج کوٹہ میں ۹۰ فیصد کمی پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔
News ID: 422305 Publish Date : 2016/05/25
حکومت بھوک ہڑتال کو گذشتہ احتجاجات کی طرح نظر انداز کرنے سے باز رہے؛
لگتا ہے کہ وہ اس بھوک ہڑتال کو گذشتہ احتجاجات کی طرح نظرانداز کرکے لوگوں کو میدان سے ہٹا دینا چاہتے ہیں۔ ہم حکومت وقت کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ملت تشیع کوئی اقلیتی مسلک نہیں بلکہ ایک بہت بڑی طاقت کا نام ہے، ہم نے ضیاء الحق جیسے ظالم و جابر ڈکٹیٹر کو لاکھوں افراد کے ذریعے گھیر کر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا، ہمارے اندر شجاعت حیدری اب بھی موجزن ہے، نہ ہم نے پہلے مظلومیت برداشت کی ہے، نہ آئندہ کریں گے۔
News ID: 422289 Publish Date : 2016/05/19
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کے دھرنے اور بھوک ہڑتال سے پاکستان کی مختلف شیعہ و سنی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا ۔
News ID: 422288 Publish Date : 2016/05/19
پاکستان میں خاص طور پر تکفیریت کی حالت دیدنی اور عبرت آموز ہے۔ تمام مذہبی جماعتیں اور قوتیں ایک پیج پر ہیں۔ بریلوی، دیوبندی، شیعہ اور اہل حدیث جماعتیں اس ملک میں اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے زیادہ واضح طور پر اکٹھی ہوچکی ہیں۔ سب مذہبی قائدین ہاتھوں میں ہاتھ دے کر اتحاد امت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور مخالفین پر کفر و شرک کے نشتر برسانے والے عقب نشینی اختیار کرچکے ہیں۔ وہ امت کے وسیع دھارے سے الگ دکھائی دیتے ہیں۔
News ID: 422281 Publish Date : 2016/05/18
جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے صدر:
پاکستان کے سنی عالم پیرمعصوم نقوی نے دھرنے اور بھوک ہڑتال پر بیٹھے حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم بھی احتجاج کا حصہ بن جائیں گے ۔
News ID: 422280 Publish Date : 2016/05/17
پاکستان کے شیعہ و سنی علماء کا امریکا مردہ باد ریلی میں؛
پاکستان کے شیعہ و سنی علماء نے امریکا مردہ باد ریلی میں امریکا و اسرائیل اور دیگر سامراجی طاقتوں سے اظھار بیزاری کرتے ہوئے فلسطینیوں سے ھمدردی کی ۔
News ID: 422279 Publish Date : 2016/05/17
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان:
سرزمین پاکستان کے مشھورو معروف شیعہ عالم دین نے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو تمام مطالبات کی منظوری تک جاری رہنے کی تاکید کی ۔
News ID: 422278 Publish Date : 2016/05/17
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری نے پاکستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے تسلسل کو حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور بےحسی قرار دیتے ہوئے کہا: دین فروش ملاؤں کیخلاف کاروائی کئے بغیر ملک میں امن وامان ناممکن ہے ۔
News ID: 422266 Publish Date : 2016/05/14
جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ:
سرزمین پاکستان کے سنی عالم دین پیر معصوم حسین نقوی نے کراچی میں سول سوسائٹی کے رہنما خرم ذکی کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شھادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امت اسلامی کے اتحاد اور استحکام پاکستان کے دشمنوں کی کارروائی قرار دیا ۔
News ID: 422259 Publish Date : 2016/05/10
بھاری ووٹوں سے؛
مجلس وحدت مسلمین سندھ کی صوبائی شوری نے حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی کو مزید تین سال کے لیے سندھ کا جنرل سکریٹری منتخب کرلیا ۔
News ID: 422258 Publish Date : 2016/05/10
حجت الاسلام حمید حسین امامی:
ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ و سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بدامنی اور دہشت گردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ۔
News ID: 422257 Publish Date : 2016/05/10
حالیہ ہفتوں میں پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور کراچی میں ایک ہی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، وکلا اور سماجی کارکنوں کا قتل پھر سے فرقہ وارانہ کشیدگی اور قتل و غارت کو بڑھانے کی ایک منظم کوشش نظر آتی ہے۔ اگر نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے حکومت ایسے منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کرکے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک نہیں پہنچاتی تو ایک طرف نیشنل ایکشن پلان کا ہی جنازہ نکلے گا تو دوسری طرف وطن عزیز ایک بار پھر بے گناہ لوگوں کے خون سے رنگین ہوگا ۔
News ID: 422256 Publish Date : 2016/05/10
پاکستان کا قیام ایک معجزہ تھا، تحریک پاکستان میں اہل تشیع کا بنیادی رول تھا، شیعہ اس معجزے کے معجز نما ہیں۔ خدا پر ایمان اور توسل یہ ہمت اور جذبہ عطا کرتا ہے کہ بڑی سے بڑی منزل آسانی سے سر ہو جاتی ہے۔ قیام پاکستان کا معرکہ ایک عظیم الشان فتح تھی، جس کے سرخیل اہلبیت علہیم السلام سے محبت رکھنے والے مسلمان تھے، سوچ، فکر، علمی، عملی، مالی اعتبار سے قائدانہ بنیادی کردار انہی کا تھا۔
News ID: 422252 Publish Date : 2016/05/09