پاکستان - صفحه 80

ٹیگس - پاکستان
فائزہ نقوی:
جے یو پی کی مرکزی صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ معاشرے میں عورت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا کہا: رسول اکرم (ص) کے دور میں ہونے والی جنگیں ہوں یا بعد کے واقعات خواتین نے اسلام کی ترویج کیلئے اپنی خدمات پیش کیں مگر کربلا کی شیر دل خاتون حضرت بی بی زینبؑ نے شہادت امام عالی مقامؑ کے بعد کوفہ وشام کی گلیوں میں جو خطبات ارشاد فرمائے، عالم اسلام میں انقلاب برپا کر دیا اور یزید کی خون حسین ؑکو چھپانے کی ناپاک ارادے خاک میں ملادئے ۔
خبر کا کوڈ: 424650    تاریخ اشاعت : 2016/11/23

حجت الاسلام مرزا یوسف حسین:
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے رہائی کے بعد کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو جرم بتائے بغیر گھروں اور راستوں سے اٹھا کر غائب کیا جا رہا ہے، ان کے خلاف کوئی الزام یا جرم ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اس قسم کی شیعہ دشمنی کو فوراً روکا جائے۔
خبر کا کوڈ: 424649    تاریخ اشاعت : 2016/11/23

سید وزارت حسین نقوی روایتی تشیع انداز کے نمائندے تھے۔ قومیات سے وابستگی انہوں نے کسی نہ کسی طرح برقرار رکھی۔ وہ تشیع کی چلتی پھرتی تاریخ تھے ، انہوں نے ثابت کیا کہ دور دراز علاقے میں رہنے کے باوجود مرکزی کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ وہ رواداری پر یقین رکھتے تھے۔
خبر کا کوڈ: 424648    تاریخ اشاعت : 2016/11/23

گذشتہ شب؛
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہا کردیا ۔
خبر کا کوڈ: 424633    تاریخ اشاعت : 2016/11/23

شیعہ علما کونسل کے مرکزی سینئر نائب صدر وزارت حسین نقوی انتقال کر گئے ۔
خبر کا کوڈ: 424632    تاریخ اشاعت : 2016/11/23

نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتراصحاب باوفا کا چہلم پاکستان اور ہندوستان میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 424611    تاریخ اشاعت : 2016/11/21

حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرائے جانے کا مطالبہ کیا ۔
خبر کا کوڈ: 424595    تاریخ اشاعت : 2016/11/21

حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:یکم دسمبر کو پاکستان سے تکفیریت اور فرقہ واریت کا جنازہ ہمیشہ کیلئے اٹھ جائے گا ۔
خبر کا کوڈ: 424594    تاریخ اشاعت : 2016/11/21

حجت الاسلام حسین مسعودی:
سرزمین پاکستان شیعہ عالم دین حجت الاسلام حسین مسعودی نے اپنے ایک بیان میں کہا : نواسہ رسول نے اسلام اور دین دشمن قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند کرکے رہتی دنیا تک کے انسانوں کو پیغام دیا کہ جب بھی دین پر وقت پڑے اسلام کی سربلندی اور استحکام کیلئے عملی کام کے ذریعے اس کا دفاع کرنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ: 424593    تاریخ اشاعت : 2016/11/21

امیر حمزہ:
جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما نے چنیوٹ پاکستان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‌:حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کشمیر جہاد کی برکت سے آزاد کرائیں گے، بھارت اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں۔
خبر کا کوڈ: 424592    تاریخ اشاعت : 2016/11/21

راولپنڈی پاکستان:
صوبائی صدر مولانا نعمان حاشر کے مطابق کنونشن کے موقع پر دہشت گردی، انتہاپسندی، فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور حرمین شریفین کے خلاف سازشوں سے آگاہی کیلئے بیداری مسلم مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 424569    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

حجت الاسلام شیخ حسن جعفری:
بلتستان کے نامور عالم دین نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی کا یہ کہنا کتنی شرمناک بات ہے کہ قراقرم یونیورسٹی میں یوم الحسینؑ منانے کے بعد بلتستان یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کی تعمیر بھی مسئلہ بن گیا۔ استغفراللہ یوم الحسینؑ کے پروگرام سے بلتستان یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کا کیا ربط ہے؟
خبر کا کوڈ: 424568    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

لاہور حکومت نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاہور کے سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہنے کا اعلان کیا ۔
خبر کا کوڈ: 424567    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

نیکٹا کی ویب سائٹ پر موجود فہرست کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک ۶۳ تنظیموں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ اس فہرست میں حالیہ اضافہ اُس وقت ہوا جب دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ جماعت الاحرار اور کالعدم لشکر جھنگوی العالمی نامی دونوں تنظیمیں فرقہ وارانہ دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ: 424566    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کے چہلم کے جلوس کی مانیٹرنگ سیف سٹی کے کیمروں سے ہوگی۔ عزاداروں کی ۳ مختلف جگہوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر سے تلاشی لی جائے گی۔ جلوس کے مرکزی روٹ سے ملحقہ گلیاں اور سڑکیں خار دار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دی جائیں گی۔ جلوس کے روٹ پر ۳ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور سیکڑوں رضا کار ڈیوٹی دینگے۔
خبر کا کوڈ: 424565    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

فوج کی ۳۶ کمپنیاں اور رینجرز کی ۶ کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق فوج کی یہ فزیکل موجودگی نہیں ہوگی لیکن سٹینڈ بائی ڈیوٹی ہوگی۔ فوج اور رینجرز ڈی سی اوز کی درخواست پر طلب کی گئی ہے۔ فوج اور رینجرز چہلم کے روز سٹینڈ بائی رہے گی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کرے گی۔
خبر کا کوڈ: 424564    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

رپورٹ کے مطابق کراچی کے مرکزی جلوس کے روٹس سے ملنے والی سڑکوں اور راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے ساتھ ساتھ ہیڈ اور ٹیل پر مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک جدید محافظ موبائلز کی موجودگی، بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی، نشتر پارک کے اطراف واچ ٹاورز کے ذریعے کڑی نگرانی کے عمل کو بھی غیرمعمولی بنایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 424563    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

گذشتہ روز سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 424561    تاریخ اشاعت : 2016/11/19

آئی ایس او کراچی:
المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ نائجیریا میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم، فوج اور پولیس کی جانب سے عزاداروں پر کی جانے والے کھلے عام فائرنگ جس میں کئی سو معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور اس پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبرادار تنظیموں کی ظالمانہ خاموشی خلاف چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 424551    تاریخ اشاعت : 2016/11/18

ایم ڈبلیو ایم:
جامع مسجد نورایمان کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ بتائیں کہ سندھ حکومت کو علامہ مرزا یوسف سے کیا دشمنی ہے، نواز حکومت سے کچھ بھی بعید نہیں، لیکن جمہوریت کا نعرہ لگانے والی جماعت کے اس رویے کو کیا سمجھا جائے۔
خبر کا کوڈ: 424550    تاریخ اشاعت : 2016/11/18