ٹیگس - پاکستان
حافظ محمد محسن:
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسولؐ اللہ کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ شریعت محمدی میں معاشرے کے تمام افراد کو بلا تفریق انصاف، روزگار اور امن کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425403 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
حافظ نعیم الرحمن:
استقبالیہ کیمپوں کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ کراچی کے عوام شام اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کے روز بڑی تعداد میں امت رسول مارچ میں شریک ہوکر اپنے ایمانی جذبات کا مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ: 425393 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
مشترکہ فورس کا صدر دفتر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہے، جسے جوائنٹ کمانڈ سنٹر کہا جاتا ہے یہ فوجی اتحاد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی کوششوں سے قائم ہوا۔ سعودی عرب کے مطابق یہ اتحاد داعش اور اسی طرح کی دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425392 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سانحہ شکارپور ہو یا حاجن شاہ ماڑی کے درگاہ پر حملہ، ان تمام واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو فنڈنگ سعودی ریال میں ہو رہی ہے، ملک میں جاری دہشت گردی میں عالمی قوتیں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425391 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
اکستان میں سپاہ صحابہ کا بننا، افغان جنگ میں القاعدہ کا قیام، اس کے بعد، افغانستان میں طالبان اور لشکر جھنگوی کا قیام، پھر القاعدہ کا یہاں دوبارہ ظہور، افغانستان کی جنگ کے دوران ہی القاعدہ کو یہاں سے عراق منتقل کروا دینا، القاعدہ میں سے داعش سمیت متعدد تکفیری گروہوں کا ظہور، پھر اس کا شام چلے جانا اور وہاں دہشت گردی کرنا، یہ سب ایک ہی کہانی کا تسلسل ہے۔ ناموں کی بجائے ان گروہوں کے کاموں پر توجہ دی جائے کہ انہوں نے کتنی آسانی سے امت اسلامی کو کمزور کیا ہے، جانی و مالی نقصانات پہنچائے ہیں، مسئلہ فلسطین کو دفن کرکے رکھ دیا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان وحشیوں کی وجہ سے اسلام پر دہشت گردی کا لیبل لگانا آسان بنادیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425389 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
سراج الحق:
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے میں طے تھاکہ یہ محدود مدت کیلئے ہیں، محدود مدت ختم ہو چکی اب اسے لامحدود نہیں ہونا چاہیے، احتساب کیلئے سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں تاہم اگر عدالتوں نے مایوس کیا تو چوکوں اور چوراہوں میں آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا، ”کرپشن کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی“ پاکستان کا پیسہ بیرون ملک منتقل ہوا، بھارت کو بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے، بھارت کی طرف سے پانی بند کرنے کے اعلان کو اعلان جنگ سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425388 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ ۲۰۱۷ء کے دوران اپوزیشن متحد ہوکر کرپٹ حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔ حکام خوشحال اور عوام بدحال ہوگئی ہے۔ شریف خاندان نے سیاست کو دولت سازی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425387 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
حجت الاسلام ناظر عباس تقوی:
خوجہ مسجد کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا بیت المقدس قبلہ اول مسلمانوں کا مرکز تھا، ہے اور رہے گا، جب تک بیت المقدس کی آزادی یقینی نہیں ہو جاتی، ہماری جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ: 425386 تاریخ اشاعت : 2016/12/30
بھائی جنید جمشید:
پی ایل ایف کے وفد نے مظفر ہاشمی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی اور مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم کے ہمراہ جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید سے ملاقات کی اور جنید جمشید سمیت جان بحق ہونیوالے تمام افراد کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ: 425345 تاریخ اشاعت : 2016/12/28
سبطین سبزواری:
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ چہلم میں پنجاب بھر سے ضلعی عہدیدار، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صوبائی صدور اور قریبی اضلاع کے کارکن شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 425344 تاریخ اشاعت : 2016/12/28
مجلس وحدت مسلمین:
کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اگر ہمارے ریاستی ادارے پاکستان کی سلامتی چاہتے ہیں تو کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاکستان سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کا خاتمہ کریں۔
خبر کا کوڈ: 425343 تاریخ اشاعت : 2016/12/28
لیاقت بلوچ نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر سلیم صافی نے اپنے کالم "جرگہ" میں لکھا ہے کہ اسلام آباد لاک ڈاون کیلئے عمران خان نے دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں میرے ساتھ فون پر ۲ مرتبہ رابطہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 425342 تاریخ اشاعت : 2016/12/28
فرحت اللہ بابر:
ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں اپوزیشن رہنما نے کہا کہ جب فلاحی کی بجائے سیکورٹی ریاست بن جائے تو لوگوں کے حقوق سلب ہوتے ہیں، قومی سلامتی کے تقاضے، نظریہ پاکستان اور اسلام کو خطرے جیسے معاملات پر پراپیگنڈا ترقی پسند قانون سازی کی راہ میں رکاٹ بن جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425341 تاریخ اشاعت : 2016/12/28
شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ارض پاک پر شیعہ سنی جھگڑے کا کوئی وجود نہیں، مخصوص تکفیری گروہوں اسلام دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ملک میں تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں، کسی کے مقدسات کی توہین کی اسلام میں قطعاََ گنجائش نہیں، ہمیں ایسی شرپسندی کا دانشمندی اور بصیرت سے مقابلہ کرنا ہوگا
خبر کا کوڈ: 425311 تاریخ اشاعت : 2016/12/26
پاکستان کے وزیر دفاع :
اسرائیلی وزیر جنگ نے اسلام آباد کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کا سخت رد عمل
خبر کا کوڈ: 425285 تاریخ اشاعت : 2016/12/25
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (الیکشنز) محمد یوسف خٹک کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے نام نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425269 تاریخ اشاعت : 2016/12/24
پولیس انسپکٹر جنرل ناصر خان درانی:
آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں داعش کا مستقل وجود نہیں، کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425267 تاریخ اشاعت : 2016/12/24
علامہ ناظر عباس تقوی:
ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ شہر کراچی کو گندگی کے ڈھیر سے پاک کیا جائے، عوامی مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کیا جائے، پورے شہر کراچی میں وبائی مرض کو ختم کرنے کے لئے اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 425251 تاریخ اشاعت : 2016/12/23
اپنے بیان میں سیکریٹری تعلیم محمد یاسین کا کہنا ہے کہ طالب علم کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور اس ملک کے مستقبل کی خاطر آئی ایس او پاکستان نے تعلیمی میدان میں طلباء کے لیے ایسے پروگرامات کا آغاز کیا کہ جن کی مثال نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ: 425249 تاریخ اشاعت : 2016/12/23
چوہدری نثار کا دعوی؛
پاکستان کے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے حکومت افغانستان پر، دونوں ملکوں کے تاریخی اور مذہبی رشتوں کا پاس و لحاظ رکھنے پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425207 تاریخ اشاعت : 2016/12/21