ٹیگس - پاکستان
حجت الاسلام اقبال بہشتی:
کوہاٹ میں شہداء کی یاد میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ہمیں ایک ذمہ دار شہری اور شیعہ مسلمان کی حیثیت سے اپنے حقوق و فرائض کو سمجھنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 425567 تاریخ اشاعت : 2017/01/08
حجت الاسلام عون نقوی:
کراچی پریس کلب کے عہدیداران سے گفتگو میں معروف عالم دین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے صحافت کو مقدس فریضہ اور بڑی قوت قرار دیا اور ۲۴ مئی ۱۹۴۴ء کو کشمیر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی رائے رہنمائی کرسکتی ہے اور صحافت ملت کی عکاس ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 425566 تاریخ اشاعت : 2017/01/08
حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی:
کراچی سے جاری اپنے بیان میں خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ اس وقت یمن، شام، عراق، افغانستان، بحرین، کشمیر سمیت دیگر مسلمان ممالک دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، ایسے میں تمام مکاتب فکر اور مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسلام دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں۔
خبر کا کوڈ: 425565 تاریخ اشاعت : 2017/01/08
چوہدری نثار علی:
برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے سلسلے میں بےشمار قربانیوں کے باوجود بھی بعض عناصر کی جانب سے تاریخی اور زمینی حقائق کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ: 425554 تاریخ اشاعت : 2017/01/07
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے ایک ٹیکسی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شیعہ ہزارہ برادری کے ۶ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425550 تاریخ اشاعت : 2017/01/07
نئے نام کے تحت لاہور پریس کلب کےسامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں برما اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام اور کالعدم سپاہ صحابہ کے گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 425548 تاریخ اشاعت : 2017/01/07
کوٹلی امام حسینؑ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ انکی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست ہونے والے نہیں، ہم پویس اور فوج کیساتھ ہیں، اس جنگ میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425547 تاریخ اشاعت : 2017/01/07
صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے ایشو پر دنیا بھر کے اسلامی سکالرز کی گریٹ ڈیبیٹ کروائی جائے، وکلاء کی تبدیلی سے پاناما زدہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ واضع ہو گئی ہے، پنجاب میں انگریز کا بنایا ہوا کمشنری نظام بحال کرنا عوام دشمنی ہے۔
خبر کا کوڈ: 425526 تاریخ اشاعت : 2017/01/06
حجت الاسلام مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء و دانشوروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر کی مذمت کریں جو معاشرے میں شدت پسندی کے ذریعے معصوم عوام کو گمراہ کرتے ہیں، اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، نفرت اور شدت پسندی کے ذریعے اسلامی اقدار کو مسخ کرنیوالے استعمار کے آلہ کار اور ملک میں بدامنی کے ذمہ دار ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425525 تاریخ اشاعت : 2017/01/06
جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 425522 تاریخ اشاعت : 2017/01/06
حکومتی خزانے سے تنگ نظری، تکفیریت اور دہشتگردی پھیلانے والے مدارس کی کروڑوں روپے کی مدد کی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کئی ایک دیوبندی مدارس کو بھاری رقوم کی گرانٹ دی ہے۔ حکمرانوں کو جان لینا چاہئے کہ جب ان گروہوں کے عروج کا زمانہ تھا اور وہ فتوحات حاصل کر رہے تھے، جب اس وقت وہ کرم ایجنسی کے طوری و بنگش قبائل کو جھکنے پر مجبور نہیں کر سکے تو آج وہ انہیں کبھی نہیں جھکا سکتے۔ وہ آج تو زوال کی طرف بڑھ رھے ہیں، وہ معنوی طور پر شکست خوردہ ہیں۔ آج محب وطن عوام کی حمایت سے انہیں راہ راست پر لانا آسان ہے، لیکن اگر وہ مخلص عوام سے ہماری فوج کو تنھا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان ایک نئے بحران میں داخل ہو جائے گا، جس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی۔
خبر کا کوڈ: 425491 تاریخ اشاعت : 2017/01/04
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے اصول پر کاربند رہنے اور اچھے تعلقات کی برقراری پر زور دیا ہے -
خبر کا کوڈ: 425486 تاریخ اشاعت : 2017/01/04
سعودی عرب نے مالی بحران کے باعث پچاس ہزار پاکستان ی ملازمین اور محنت کشوں کو ملک سے نکال دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 425485 تاریخ اشاعت : 2017/01/04
عقیل انجم قادری:
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ حلب میں رہائشی علاقوں میں بمباری کرکے لاتعداد مسلمانوں کو خاک اور خون میں نہلایا جارہا ہے، برما میں بدھ بھکشو مسلم ماؤں بہنوں اور بچوں پر تاریخ کا وحشیانہ تشدد کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 425410 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
مزمل اقبال ہاشمی:
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل نے کہا کہ فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے، احکاماتِ الٰہیہ پر عمل کیے بغیر گمراہیوں کے یہ سلسلے ختم نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 425409 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
حجت الاسلام اقبال حسین بہشتی:
ایبٹ آباد میں نمار جمعے کے خطبے کے دوران ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملت اپنی مدد آپ کے تحت اپنے فرائض کو پہچانتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بطور احسن انجام دے۔
خبر کا کوڈ: 425408 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
سنی ایکشن کمیٹی کے فرضی نام پر کالعدم سپاہ صحابہ نے گرفتار دہشت گردوں کی رہائی کیلئے ضلع کونسل چوک فیصل آباد میں محمد تقی، نعمان ضیاء فاروقی، سلیم عثمانی کی قیادت میں مظاہرہ کیا ۔
خبر کا کوڈ: 425407 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
بین المذاہب امن کمیٹی نے چنیوٹ پاکستان میں سیمینار کا انعقاد کیا ۔
خبر کا کوڈ: 425406 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
جماعت اسلامی یوتھ کا انتباہ؛
جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے نام پر فحاشی اور غنڈہ گردی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ نیوءایئر نائیٹ کو یوم دعا کے طور پر منائے گی۔ سڑکوں پر غل گپاڑہ کرکے شریف شہریوں کو تنگ کرنے اور شراب و شباب کی محفل سجانے والے ہوٹل اور گیسٹ ہاﺅسز اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 425405 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
راغب نعیمی
ممتاز عالم دین کاکہنا تھا کہ مغربی کلچر نے آزادی کے نام پر دنیا کو فحاشی اور عریانی کے سوا کچھ نہیں دیا، نسل نو کو ترقی کے نام پر اسلامی تہذیب و تمدن سے دور کرکے مغربی کلچر کی طرف راغب کیا جا رہا ہے، ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے دین اسلام، قرآن و سنت اور توحید و سنت کیساتھ اپنا تعلق مضبوط اور مستحکم بنانا چاہئے، اسلام پوری انسانیت کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔
خبر کا کوڈ: 425404 تاریخ اشاعت : 2016/12/31