ٹیگس - پاکستان
نسیم کربلائی:
آئی ایس او کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا جس میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کی تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔ نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری سے ثابت ہوگیا کہ امریکی صدر کا فیصلہ فلسطینیوں اور انسانیت سے دشمنی ہے۔
خبر کا کوڈ: 432373 تاریخ اشاعت : 2017/12/23
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھاکہ مسلم حکمران متحد ہو کر امریکہ کو اسرائیل نواز پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کریں، امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل وحدت امت میں پوشیدہ ہے، مسلمان جرم ضعیفی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران رانا ثناءاللہ کو برطرف نہ کرکے ملک بھر کے عاشقان رسول کی نفرت کا نشانہ بن چکے ہیں، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے مذہبی شناخت ختم نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ: 432372 تاریخ اشاعت : 2017/12/23
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘کا آغازبھٹ شاہ میں دعائے کمیل سے ہوا ۔
خبر کا کوڈ: 432370 تاریخ اشاعت : 2017/12/23
پاکستان:
اقوام متحدہ میں پاکستان ی مندوب کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت بدلنے والا کوئی منصوبہ قبول نہیں اور حالیہ دھمکیوں کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ: 432365 تاریخ اشاعت : 2017/12/22
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی:
ضلع ملیر کے دورے پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یمن سے کشمیر تک ہر جگہ مسلمان مظالم و بربریت کا شکار ہیں، لیکن عالمی ضمیر مکمل طور پر بے سدھ پڑا ہے، آل سعود کی جانب سے یمنی عوام کے قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ: 432329 تاریخ اشاعت : 2017/12/20
اپنے سامنے تاریخِ پاکستان کا تجربہ رکھئے اور دیکھ لیجئے کہ ہم جس قدر باطل لشکروں اور ٹولوں کے مقابلے میں عقب نشینی اور نرمی کرتے گئے، اُسی قدر یہ باطل لشکر آگے بڑھتے گئے، پہلے ایک ایک کرکے ٹارگٹ کلنگ کرتے رہے، پھر امام بارگاہوں میں، پھر مسجدوں میں، پھر مزارات پر، پھر مسافروں پر، پھر عوامی مراکز پر، پھر فوج و پولیس پر، پھر غیر مسلموں کی عبادت گاہوں پر حتٰی کہ پھر تو سکولوں کے بچوں کو بھی قتل کرنا شروع ہوگئے۔ پاکستان آج غیر محفوظ نہیں ہوا بلکہ سچ اور حق بات یہ ہے کہ پاکستان اُسی روز غیر محفوظ ہوگیا تھا، جس روز پہلی مرتبہ کسی بیگناہ کے قتل پر ہم سب نے بحیثیت قوم غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 432328 تاریخ اشاعت : 2017/12/20
اصغریہ اسٹوڈنٹس کا ۴۸ واں سالانہ مرکزی کنونشن؛
کنونشن کی صدارت بزرگ شیعہ عالم دین حجت الاسلام حیدر علی جوادی کریں گے، جبکہ کونشن میں ملک بھر کے جید علماء کرام ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری،حجت الاسلام و المسلمین محمد امین شہیدی،حجت الاسلام صادق رضا تقوی، ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی سمیت دیگر اسکالرز، مدرسین شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 432312 تاریخ اشاعت : 2017/12/18
یہ کس قدر بھیانک حقیقت ہے کہ اگر آپ ان انسان کش ٹولوں پر تحقیق کریں تو آپ ان سب کو میڈ اِن سعودی عرب پائیں گے، وہ طالبان ہوں، القاعدہ ہو، سپاہ صحابہ و داعش و لشکر جھنگوی، سب کو وہیں سے کنٹرول اور فیڈ کیا جاتا ہے۔ ہم اسوقت بحیثیت مسلمان، مسیحی برادری کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں کا تعلق اسلام سے نہیں بلکہ بادشاہوں سے ہے اور دہشتگردوں کی تربیت اسلام نہیں بلکہ بادشاہ کرتے ہیں نیز دہشتگردوں کی جنت پاکستان نہیں بلکہ عربستان کے بنائے ہوئے دینی مدارس ہیں۔
خبر کا کوڈ: 432311 تاریخ اشاعت : 2017/12/18
اجلاس میں پانی کا ضیاع روکنے، اس کے بہتر استعمال، غلط جگہوں پر گندگی پھینکنے کے انسداد اور دیگر اہداف کے حصول کے سلسلے میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی غرض سے سٹیزن لیزان سیل(سی ایل سی)، ٹیوب ویلوں کی آٹومیشن کے تجرباتی پراجیکٹ سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (سکیڈا) کا دائرہ چار سے ۱۰ ٹیوب ویلوں تک بڑھانے، واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ سروے، بزنس پلان اور گھر گھر سروے کرنے کی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ: 432309 تاریخ اشاعت : 2017/12/18
ثروت اعجاز قادری:
کراچی میں شہدائے میلاد مصطفیٰﷺ کے ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ۱۷ دسمبر کو عوام تحفظ بیت المقدس ریلی میں بھرپور شرکت کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔
خبر کا کوڈ: 432285 تاریخ اشاعت : 2017/12/16
مولانا اقرار حیدر:
اپنے خطاب میں جامع مسجد المصطفیٰ منڈی جموں کے امام و خطیب میں کہا کہ مسلمان اس بات کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا کہ ایسی پاک جگہ کو اسرائیل جیسے غصبی ملک کا حصہ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ: 432284 تاریخ اشاعت : 2017/12/16
پاکستانی وزارت خارجہ ترجمان:
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے رواں برس ۱۳۰۰ سے زائد مرتبہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ۵۴ بے گناہ پاکستان ی شہریوں کو شہید کیا جب کہ ۱۸۲ افراد زخمی بھی ہوئے، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو متعدد بار ایل او سی پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی پر طلب کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
خبر کا کوڈ: 432261 تاریخ اشاعت : 2017/12/15
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے سینئر مرکزی رہنما شاہد غوری نے کہا کہ سعودی فرمانروا امریکا کیساتھ دفاعی معاہدے کر رہے ہیں، نریندر مودی کو اعلیٰ اعزازات سے نواز رہے ہیں، ہم سعودی عرب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکا کیساتھ دفاعی معاہدے ختم اور مودی کو دیئے جانے والے اعزازات واپس لئے جائیں۔
خبر کا کوڈ: 432260 تاریخ اشاعت : 2017/12/15
ممنون حسین:
پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ مسلم امّہ نے فلسطین میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کا انتہائی موثر اور مناسب جواب دیا۔
خبر کا کوڈ: 432255 تاریخ اشاعت : 2017/12/15
ثروت اعجاز قادری:
کراچی میں مختلف مدارس کے دورے کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک امریکا کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کریں، امریکا داعش سمیت دیگر دیگر دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ اور اسلحہ فراہم کرکے مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432229 تاریخ اشاعت : 2017/12/13
حجت الاسلام مقصود ڈومکی:
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قبلہ اول مسلمانان عالم کا دل ہے، اس کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازش کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسرائیل ان شاء اللہ دنیا کے نقشے سے جلد مٹ جائیگا۔
خبر کا کوڈ: 432228 تاریخ اشاعت : 2017/12/13
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین:
خانپور میں مدرسہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ صرف جرات مندانہ کردار کی ضرورت ہے، پاکستان کو عراق اور شام بنانے کے خواب دیکھنے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 432227 تاریخ اشاعت : 2017/12/13
ملتان میں وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اقدام سے دنیا کا امن خطرے میں ہے، امریکی اقدام سے عالمی دہشت گردوں کی پشت پناہی ہوئی، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 432226 تاریخ اشاعت : 2017/12/13
حجت الاسلام و المسلمین ساجد نقوی:
آئی ٹی پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اسٹیک ہولڈرز نیا عمرانی معاہدہ تشکیل دیں، لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ اصل اسٹیک ہولڈرز کون ہیں؟ اور دوسری بات اگر اسٹیک ہولڈرز کے پاس فیصلہ سازی کا اختیار ہے تو پھر اس میں دیگر اداروں کو شامل کرنیکی بات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ہونا تو یہ چاہیے کہ جب نئے عمرانی معاہدے کی بات کی جا رہی ہے تو پھر اس کا منبع پارلیمنٹ کو قرار دیکر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اور مختلف طبقات کی نمائندگی کرنیوالے افراد کو اعتماد میں لیا جائے اور طویل مشاورت کی جائے۔
خبر کا کوڈ: 432224 تاریخ اشاعت : 2017/12/13
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی:
کراچی میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ملک بھر میں امریکی منصوعات کا بائیکاٹ کریں۔
خبر کا کوڈ: 432180 تاریخ اشاعت : 2017/12/09