Tags - دھشت گرد
عراق کی عوامی فورس " حشد الشعبی " نے شامی بارڈر پر داعش کے حملے کو ناکارہ بنانے کی خبر دی ۔
News ID: 435411    Publish Date : 2018/03/24

بھٹ شاہ میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے ۳۱ ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے پہلے روز، شب شہداء کے عنوان سے پہلی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔
News ID: 435408    Publish Date : 2018/03/24

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری کا میانوالی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے برداشت اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کا تعلق دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے کیلئے عالمی وسائل صرف ہو رہے ہیں۔
News ID: 435406    Publish Date : 2018/03/24

فضل حسین اصغری:
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے یوم پاکستان کے موقعہ پر میڈیا سیل کیلئے جاری بیان میں کہا کہ تکفیری گروہوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں ملک کی جڑیں ہلا دیں ۔
News ID: 435403    Publish Date : 2018/03/23

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں یمن کے نہتے عربوں کے خلاف مجرمانہ جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کرنے اور اسے مہلک ہتھیار فراہم کرنے پر مغربی ممالک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID: 435398    Publish Date : 2018/03/23

امام بارگاہ کے متولی کے مطابق عشاء کی نماز کے بعد رات گئے شرپسندوں نے کلاچی کے امام بارگاہ نمبر ۳ پر حملہ کرکے امام بارگاہ میں توڑبھوڑ کی اور امام بارگاہ میں نصب علم حضرت عباس کو اُتار کر آگ لگا دی۔
News ID: 435352    Publish Date : 2018/03/16

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگرد پوری دنیا کے امن کے دشمن ہیں، جنہیں مختلف ایجنسیوں نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے تیار کیا، جس سے پاکستان کو سخت جانی، مالی اور سفارتی نقصان ہوا لیکن افواج پاکستان اور پولیس کی شہادتوں کے باعث ملک امن کا گہوار بننے جارہا ہے، پھر رائیونڈ واقعہ نے سکیورٹی خدشات پیدا کرنے کیساتھ سکیورٹی اداروں کو جگا دیا ہے کہ وہ اپنے انتظامات پر نظرثانی کرتے ہوئے مزید اقداما ت کریں۔
News ID: 435351    Publish Date : 2018/03/16

افغان طالبان نے اسلامی اسکالرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے حوالے سے انڈونیشیا میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت سے گریز کریں۔
News ID: 435321    Publish Date : 2018/03/12

حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی:
علماء سے گفتگو میں ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو دہشتگرد قرار دینا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، کیونکہ بھارت بھی کشمیری مجاہدین کو دہشتگرد کہتا ہے، شام میں دہشتگردوں کیخلاف ہونیوالی کارروائی پر واویلا کرنے کی بجائے، اصلاح احوال کی کوشش کی جانی چاہیے، شام کے اندرونی معاملات وہاں کی حکومت پر چھوڑ دیئے جائیں۔
News ID: 435294    Publish Date : 2018/03/09

حسین امیرعبداللهیان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر عبداللہیان نے ایران اور ترکی کے خلاف سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد بڑے شیطان امریکہ کے اصلی ایجنٹ ہیں اور وہ خطے کے اصلی شیطان بن گئے ہیں۔
News ID: 435285    Publish Date : 2018/03/08

حجت الاسلام رضوی :
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ حفیظ حکومت منظم سازش کے تحت بلتستان کے عوام کی زمینوں پر انہیں آپس میں لڑا کر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
News ID: 435281    Publish Date : 2018/03/07

دہشتگرد عمران عرف سیف الاسلام کا ہدف نوجوان طبقہ تھا اور وہ سوشل میڈیا پر داعش کے لئے نوجوانوں کی ذہن سازی کر رہا تھا، گرفتار دہشت گرد کا ایک ساتھی خلیل الرحمان پہلے ہی گرفتار ہے جب کہ دہشت گردوں نے سوشل میڈیا پر ۵۰ سے زائد پیچز بنا رکھے تھے جن کے ذریعے وہ لوگوں کو داعش میں شمولیت سے متعلق ترغیب دیتے تھے۔
News ID: 435266    Publish Date : 2018/03/06

عدالت میں مولانا اعظم طارق کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی جس میں ملزم حجت الاسلام سید سبطین کاظمی اور انکے وکیل سکندر گیلانی پیش ہوئے جبکہ گواہان عالم طارق اور راشد فاروقی آج بھی پیش نہ ہوئے۔
News ID: 435255    Publish Date : 2018/03/05

عراق:
عراقی فورسز نے کرکوک میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی داعش کمانڈروں سمیت ۲۰ داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID: 435253    Publish Date : 2018/03/05

عراقی وزیر اعظم:
عراقی وزیر اعظم نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے جہاد کفائی کے فتوے کے داعش کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم اور فیصلہ کن قرار دیا ہے۔
News ID: 435240    Publish Date : 2018/03/03

جرمنی میں غیر مسلم انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا ہے۔
News ID: 435229    Publish Date : 2018/03/03

حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے تمام اسلامی تنظیموں کی سرپرستی کرتے ہوئے قائدین ملت جعفریہ سید محمد دہلوی، مفتی جعفر حسین اور شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے مشن کو آگے بڑھایا اور قوم کیلئے باعث توقیر بنے ہیں، انکی مخلصانہ قیادت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین فروغ پا رہا ہے اور تکفیری دہشتگرد حرف غلط کی طرح مٹنے والے ہیں۔
News ID: 435225    Publish Date : 2018/03/02

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیابیاں، "حوش الضواہرة اور الشفونیة" آزاد کرا لئے گئے۔
News ID: 435222    Publish Date : 2018/03/02

شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ غوطہ شرقی میں موجود دہشت گردوں کو علاقے میں کیمیاوی مواد استعمال کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ اس طرح شامی فوج پر الزام لگایا جاسکے کہ اس نے عام شہریوں پر کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
News ID: 435221    Publish Date : 2018/03/02

محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کو انتہا پسندی کے نئے خطرات کا سامنا ہے۔
News ID: 435218    Publish Date : 2018/03/02