حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری - صفحه 6

ٹیگس - حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری
حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان میں اہلسنت کے بعد ملت تشیع دوسری بڑی اکثریت ہے، ہمارے نوجوانوں کو گزشتہ تین دہائیوں سے چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے، حکمرانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملت تشیع کو تحفظ فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ: 428408    تاریخ اشاعت : 2017/06/05

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : یہود و نصاری کے ٹکروں پر پلنے والے ناپاک عناصر عالم اسلام کو انتشار کا شکار کر کے صیہونی و نصرانی اہداف کی تکمیل چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 428337    تاریخ اشاعت : 2017/06/01

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کے لیے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر با اختیار ہے۔
خبر کا کوڈ: 428245    تاریخ اشاعت : 2017/05/26

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : ہمارے ملک کے حکمران اور منافقین امریکہ کے ساتھ ہیں، ظہور امام مہدیؑ کے دشمن امریکہ، اسرائیل اور آل سعود ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 428196    تاریخ اشاعت : 2017/05/23

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : امام علیہ السلام کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے ۔آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے۔آپ پوری انسانیت کے لیے نجات دہندہ ہیں۔
خبر کا کوڈ: 428028    تاریخ اشاعت : 2017/05/12

حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
کراچی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری نے کہا کہ عالمی شیطانی قوتوں اور مقاومتی بلاک کے درمیان شدید ٹکراؤ جاری ہے، پاکستان میں جعلی امام کعبہ کو لا کر مکہ مدینہ کے نام پر آل سعود کے ناجائز اقتدار کی بقاء و سلامتی کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 428003    تاریخ اشاعت : 2017/05/10

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نے کہا : اس وقت امت مسلمہ اور وطن عزیز دونوں ہی استعماری طاقتوں کے نشانے پر ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 427899    تاریخ اشاعت : 2017/05/04

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : معصوم بچوں سے جبری مشقت کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: 427856    تاریخ اشاعت : 2017/05/02

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن غیرواضح اور عوام کے بےوقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے۔ موجودہ حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن کی بدولت چاروں اطراف سے پھنسی ہوئی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ: 427811    تاریخ اشاعت : 2017/04/29

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری نے پاراچنار دھماکے پر اپنے ردعمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے زبانی نعروں سے امن قائم نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ: 427743    تاریخ اشاعت : 2017/04/26

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : آپریشن ردالفساد کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 427725    تاریخ اشاعت : 2017/04/25

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : پاکستان میں لوگ غربت کے باعث خودکشیاں کرنے اور اپنے جگر کے ٹکروں کو زہر دینے پر مجبور ہیں جب کہ حکمران اقتدار بچ جانے پر مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427634    تاریخ اشاعت : 2017/04/21

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : نیشنل ایکشن پلان کے نام پر پُرامن لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے ۔حکومت قومی اداروں کو انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال کرنے سے باز رہے۔
خبر کا کوڈ: 427541    تاریخ اشاعت : 2017/04/16

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے عظمت علی و فاطمہ زھرا کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب میں کہا:شدت پسندی کے خلاف تمام معتدل جماعتیں متحد ہوجائیں ۔
خبر کا کوڈ: 427459    تاریخ اشاعت : 2017/04/12

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : آج کے دن حکمران اگر آئین کی پاسداری کا پوری قوم سے وعدہ کرلیں اور پھر اس پر ثابت قدم رہیں تو ملک میں حقیقی جمہوریت آ سکتی ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427429    تاریخ اشاعت : 2017/04/11

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے امریکا کی حالیہ جارحیت پہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے اپنے زیر تسلط علاقوں میں کیمیائی ہتھیار چھپا رکھے تھے اور شامی افواج کی بمباری ان میں سے کیمیائی گیس کے اخراج کا باعث بنی، تاہم امریکی عُجلت اس حقیقت کی عکاس ہے کہ وہ شام کو نشانہ بنانے کیلئے پہلے سے تیار بیٹھا ہے۔
خبر کا کوڈ: 427385    تاریخ اشاعت : 2017/04/08

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں نے جب بھی پاکستان دشمن پالیسیوں پر تنقید کی ان کو ایران کیساتھ نتھی کرکے ایک پروپیگنڈا شروع کر دیا جاتا ہے، ہم پاکستانی ہیں اور بانیان پاکستان کی اولادوں میں سے ہیں، ہمیں پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے زیادہ عزیز ہے، ملکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے اور ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ وقت آنے پر اس ملک کی بقا و سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ: 427355    تاریخ اشاعت : 2017/04/07

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت بجلی چوری پکڑنے کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو کر عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرکے یہ ثابت کر رہی ہے کہ سسٹم کی اصلاح کیلئے انکے پاس کوئی لائحہ عمل سرے سے موجود نہیں۔
خبر کا کوڈ: 427308    تاریخ اشاعت : 2017/04/05

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کی معاشی رپورٹ چشم کشا ہے۔ جس کے مطابق ۲ کروڑ بیس لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ رپورٹ میں معاشی پالیسیوں کو ناقص اور معاشی ترقی کے برعکس قرار دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 427182    تاریخ اشاعت : 2017/03/29

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل نے کہا : حکومت کو چاہیے کہ عوام کو دھوکے میں رکھنے کی بجائے حقیقت سے آگاہ کرے۔
خبر کا کوڈ: 427155    تاریخ اشاعت : 2017/03/28