21 September 2014 - 13:31
News ID: 7281
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے کہا : خیرالعمل فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوشاں رہے گی یہ بارشوں کا سیلاب نہیں بلکہ حکمرانوں کی لاپرواہی اور نااہلی کا سیلاب ہے ۔
مجلس وحدت مسلمين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی نے کہا کہ خیرالعمل فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوشاں رہے گی یہ بارشوں کا سیلاب نہیں بلکہ حکمرانوں کی لاپرواہی اور نااہلی کا سیلاب ہے جو ہر سال آتا ہے اور حکمرانوں کی گڈ گورننس کے جھوٹے دعووں کا پول کھول دیتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی : پاکستان کے عوام نے ہمیشہ حکمرانوں کی کوتاہیوں کا کفارہ ادا کیا ہے کاش عوام کی خدمت کے دعوے عملی ہو سکیں اور ہمارے حکمران قول و فعل کے تضاد کو ختم کر سکیں۔ سیلاب سے اس بار بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، متاثرین کو اس مشکل گھڑی سے نکالنے کے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر جماعت کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کے رضا کار پورے ملک میں ریلیف اکٹھا کر رہے ہیں اور پہلے دن ہی سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری کی ہوئی ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ اضلاع چنیوٹ، سیالکوٹ، جھنگ، منڈی بہاؤالدین، خانیوال، ملتان، علی پور، مظفر گڑھ و دیگر کے مختلف علاقوں میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کی طرف سے وحدت سکاؤٹس اور دیگر رفاحی اداروں کے ساتھ ملکر مجموعی طور پر 22 میڈیکل و ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں سے ہزاروں افراد استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ کئی ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے سینکڑوں دیہاتوں میں پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے کئی سو افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔

اس کے علاوہ ان علاقوں میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کی طرف سے پہلے سے ہی قائم شدہ طبی مراکز سے سینکڑوں افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جن علاقوں سے پانی نکل چکا ہے وہاں نقصانات کے تخمینے و سروے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے انشاءاللہ اس سروے کی روشنی میں تعمیر نو و بحالی جس میں مکانات، مساجد، طبی مراکز اور سکولز کی تعمیر شامل ہوں گی، کا کام بھی منظم انداز میں کیا جائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬