13 April 2015 - 22:47
News ID: 8034
فونت
لبنان کے ایک اہل سنت عالم دین نے وضاحت کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ جبہہ عمل اسلامی لبنان کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ دشمنوں کی طرف سے وسیع پیمانہ پر شیعہ اور اہل سنت کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی بہت شدید کوشش کی جا رہی ہے ۔
زهير الجعيد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جبہہ عمل اسلامی لبنان کے سربراہ زهیر الجعید نے آیت الله سید محمد باقر صدر کی برسی کے مناسبت سے بیروت لبنان میں منعقدہ تقریب میں لبنان کے سابق صدر رفیق الحریری کے قتل کے بعد لبنان اور اسلامی مقاومت کے خلاف دشمنون کی جانب سے حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دشمنوں نے بہت کوشش کی ہے کہ اس مسئلہ کو مذہبی رنگ و بو دے کر لبنان کے شیعہ و اہل سنت مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرے ۔

انہوں نے وضاحت کی : لبنان عوام اسلامی مقاومت پر بھروسہ کر کے بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ جس کی واضح علامت صہیونیوں کے حملہ اور قبضہ کا مقابلہ اس ملک کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کی طرف سے مل کر انجام دینا ایک کامیابی میں سے ہے ۔

یہ اہل سنت لبنانی عالم دین نے تاکید کی ہے کہ اپنے داخلی استعداد پر بھروسہ کرتے ہوئے اس ملک کی تازہ مشکلات کو حل کر سکتے ہیں اور تکفیریوں کے خطرہ سے مقابلہ کر کے اس کو نیست و نابود کرنا بھی ہمارے لئے آسان ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬