14 April 2015 - 23:41
News ID: 8040
فونت
یمنی فوج کے ترجمان :
رسا نیوز ایجنسی ـ یمنی فوج کے ترجمان نے صنعا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن کے عوام اور یمن کی بنیادی ڈھانچے کے خلاف جارحیت کا جواب دینے کا وقت نزدیک ہے ۔
سرهنگ شرف غالب لقمان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے صنعا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتباہ کیا : سعودی عرب کی طرف سے یمن کے عوام اور یمن کی بنیادی ڈھانچے کے خلاف جارحیت کا جواب دینے کا وقت نزدیک ہے اور ہم لوگوں کی طرف سے یہ جواب دندان شکن ہوگا ۔

سرهنگ شرف غالب لقمان نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اس جارحیت میں غیر فوجی ، یمن کے پسماندہ خطے کے رہائشی علاقہ ، کشاورزی اور بازار کو نشانہ بنایا گیا ہے تاکید کی : اس جارحیت کے آغاز سے ابھی تک 2051 نفر شہید اور 3897 نفر زخمی ہوئے ہیں ۔

یمنی فوج کے ترجمان نے بیان کیا : سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جارحیت میں یمن کے دھانچہ اور حیاتی مراکز کو تباہ کیا جا رہا ہے اور منصوبہ بندی کے ساتھ دریائی و زمینی محاصرہ کیا ہے تا کہ یمنی قوم کو تسلیم ہونے پر مجبور کیا جائے ۔

انہوں نے اظہار کیا : یمن کی فوج اچھی طرح جانتی ہے کہ اس کی اصل جنگ دہشت گردی سے ہے کہ سعودی عرب یمن میں جس کی حمایت کر رہا ہے لیکن یمن کی فوج کبھی بھی نہ سعودی عرب کو اور نہ کسی اور بھی ملک کو چیلینج کیا ہے ۔

یمنی فوج کے ترجمان نے بیان کیا : سعودی عرب ایسے حالات میں گذشتہ حکومت کے جواز کی بات کر رہا ہے کہ اس کے ملک میں بادشاہت موروثی نظام حکومت کرتا ہے اور سعودی عرب میں برسر اقتدار حاکم اس ملک کے لوگوں پر ظلم کرتا ہے ۔ سعودی عرب کی عوام ہمارے بھائی ہیں لیکن عاجز اور بے بس ہیں ۔ 

انہوں نے وضاحت کی : یمن کی عوام نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ اپنے خون کے آخری قطرہ تک سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلہ میں قربانی پیش کرے گا ۔ ہم لوگ سعودی عرب کی جارحیت کا رد عمل پیش کرنے میں کسی سے کسی بھی طرح کی اجازت نہیں لینگے اور رد عمل پیش کرنے کا وقت نزدیک ہے اور ہمارا جواب تصور سے کہیں زیادہ سخت ہوگا ۔ یہ رد عمل شدید و سخت ہوگا اور سعودی عرب و امریکا ہمارے رد عمل کا طریقہ و زمانہ مشخص کرنے والے نہیں ہیں ۔

یمنی فوج کے ترجمان نے اس اشارہ کے ساتھ کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن پر حملہ میں اس ملک کی رہائشی و تجاری مرکز ، کھیل کا میدان اور کھانے پینے کے گوڈاون کو نشانہ بنایا گیا ہے وضاحت کی : اس حملات میں زیادہ تر ملک کی بنیادی ڈھانچہ کو نقصان پہوچایا گیا ہے ابھی تک اس حملہ میں ۱۲۰۰ غیر فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬